- مستطیل
- مربع
- گول
- چکور
- a
-
خانہ کعبہ کی اصل شکل مستطیل ہے۔
جب خانہ کعبہ کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تو قریش کے قبائل کو کہا گیا کہ اپنی حلال کمائی میں سے خانہ کعبہ کی تعمیر میں حصہ ڈالیں۔
خانہ کعبہ کی تعمیر شروع ہوئی توحلال کمائی سے پُورا خانہ کعبہ تعمیر نہ ہو سکا، تو خانہ کعبہ کے بقیہ حصہ کی حطیم کی صورت میں چھوٹی دیوار کی مدد سے نشاندہی کر دی گئی۔
اسی لئے کہا جاتا ہے کہ حطیم میں نماز پڑھنا خانہ کعبہ کے اندر نماز پڑھنا ہے کیونکہ حطیم خانہ کعبہ کا ہی حصہ ہے۔