- وقوف
- رمی
- سعی
- طواف
- b
-
جب ابراہیم علیہ السلام اللہ کے حکم کو پُورا کرنے کیلئے اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے کیلئے جا رہے تھے تو اُس وقت جہاں جمرہ عقبہ ہے ، وہاں شیطان ،ابراہیم علیہ السلا م کے پاس آیا اور ابراہیم علیہ السلام نے اِسے سات کنکریاں ماریں او ر وہ زمین میں دھنس گیا۔
پھر دوبارہ شیطان ، ابراہیم علیہ السلام کے پاس آیا، وہاں جہاں پر جمرہ وسطی موجود ہے اور ابراہیم علیہ السلام نے اِسے دوبارہ سات کنکریاں ماریں اور وہ زمین میں دھنس گیا۔
پھر تیسری بار دوبارہ شیطان ، ابراہیم علیہ السلام کے پاس آیا، جہاں پر تیسرہ جمرہ موجود ہے اور ابراہیم علیہ السلام نے اِسے دوبارہ سات کنکریاں ماریں اور وہ زمین میں دھنس گیا۔
ابراہیم علیہ السلام کی اِسی سنت کی مناسبت سے شیطان کو کنکریاں ماری جاتی ہیں، رمی کیا جاتا ہے ۔جس سے شیطان مزید رُسوا ہوتا ہے۔