CTS Past Papers Psychometric MCQs Rescue 1122

چھوٹی چھوٹی ناکامیاں میرا پورا دن خراب کر دیتی ہیں۔

  • زیادہ غیر متفق
  • غیر متفق
  • متفق
  • زیادہ متفق
  • a
  • چھوٹی چھوٹی ناکامیاں انسان کیلئے سیکھنے کا موقع ہوتی ہیں۔چھوٹی چھوٹی ناکامیوں سے سیکھ کر ہی انسان ایک کامیاب انسان بنتا ہے۔
    ہمیشہ وہی انسان ناکام ہوتا ہے جو اپنی چھوٹی چھوٹی ناکامیوں سے دل برداشتہ ہو جائے اور دوبارہ کوشش ہی نہ کرے۔جتنے بھی کامیاب انسان ہیں وہ بہت بار ناکام ہوئے لیکن ناکام ہونے کے بعد انھوں نے کبھی بھی اپنا بقیہ وقت اس افسوس میں نہیں گزارا کہ موڈ خراب ہے ۔
    اگر آپ چھوٹی چھوٹی ناکامیوں پر دلبرداشتہ ہو جاتے ہیں تو آپ اپنے کیریئر میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ بہت سے محکمہ جات خاص طور پر ریسکیو 1122 ، پولیس وغیرہ میں کسی کام میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے بار بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اُس کا م کو کامیاب کر نا ہی آپ کی ڈیوٹی ہوتی ہے اور اُس کام کو ، اُس مشن کو کامیاب بنانا ہی پڑتا ہے۔۔
    مثال کے طور پر کوئی شخص پانی میں ڈوب گیا ہے اور آپ سارا دن کوشش کرتے رہے اور اُس کی باڈی آپکو نہیں ملی، توآپ اس ناکامی کو بنیاد بنا کر اُسے چھوڑ نہیں سکتے، چاہے آپ کو ایک دن ناکامی ہوئی لیکن آپ دوبارہ سے کوشش کریں گے اور اُس شخص کی باڈی کو ڈھونڈ کر ہی آپکا کام مکمل ہو گا اور اِسی طرح پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مجرم کے نہ ملنے پر اُس کی تلاش ختم نہیں ک جاسکتی بلکہ اُسے بار بار دھونڈنا پڑے گا۔
    اگر آپ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ، ناکامیوں پر مایوس ہو جاتے ہیں تو آپ ایک مستقل مزاج اور پروفیشنل نہیں ہو سکتے۔

View More Details >>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *