- متفق
- غیر متفق
- سخت متفق
- سخت غیر متفق
- D
-
یہ ایک سائیکو میٹرک ٹیسٹ کا سوال ہے۔ مختلف محکمہ جات امیدوار کو بھرتی کو ایک سائیکو میٹرک ٹیسٹ بھی لیتے ہیں۔جس کے ذریعے امیدوار کی ذہنی حالت چیک کی جاتی ہے آیا کہ امیدوار کسی قسم کا نفسیاتی مریض تو نہیں ۔
اگر آپ کی طبیعت میں چِڑچَڑاپن محسوس ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپکو کسی قسم کا نفسیاتی مسئلہ ہو سکتا ہے۔طبیعت میں چِڑچَڑا پن رہنے سے آپ کسی بھی ادارہ میں بہترین خدمات سرانجام نہیں دے سکتے بلکہ آپکی طبیعت کی وجہ سے ادارہ کی ساکھ خراب ہونے کا خطرہ ہے۔طبیعت میں چِڑچَڑا پن کی وجہ سے آپ کاروبار، ذاتی زندگی اور بہت سے دوسرے معاملات میں اپنے رویہ کیوجہ سے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔اس قسم کے سوالات کا جواب شدت کے ساتھ انکار کی صورت میں دینا چاہیئے تاکہ آپ پیپر پاس کر سکیں۔مزید یہ کہ اگر آپ میں ایسی عادت ہے تو اِسے فوری طور پر ختم کریں تاکہ آپ ایک نارمل انسان کیطرح زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔