- 01
- 02
- 03
- 04
- C
-
انسانی جسم کا درجہ حرارت بنیادی طور پر عموماً تین طریقہ کار سے چیک کیا جاتا ہے۔
(1) اورل ٹمپریچر میتھڈ ۔(2) ایگزیل ٹمپریچر میتھڈ۔ (3) ریکٹم ٹمپریچر میتھڈ
(1)۔ اورل ٹمپریچر میتھڈ:
اس طریقہ کار میں انسانی جسم کا درجہ حرارت چیک کرنے کیلئے تھرما میٹر 2 منٹ تک مریض کے منہ میں رکھا جاتا ہے۔
(2)۔ ایگزیل ٹمپریچر میتھڈ:
اس طریقہ کار میں انسانی جسم کا درجہ حرارت چیک کرنے کیلئے تھرما میٹر 2 منٹ تک مریض کی بغل میں رکھا جاتا ہے۔اور جو ریڈنگ حاصل ہو اُس میں ایک (1) جمع کر لیا جاتا ہے۔
(3)۔ ریکٹم ٹمپریچر میتھڈ:
یہ طریقہ کار عموماً بچوں کیلئے استمعال کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ کار میں تھرما میٹر کو بچے کے مقعد میں رکھا جاتا ہے اور جو ریڈنگ آئے اُس میں سے ایک (1) نفی کر دیا جاتا ہے۔