Interview MCQs Islamic Study MCQs

اسلام میں کتنی حدود ہیں جن کی سزا قرآن و حدیث میں متعین ہے؟

  • 04
  • 05
  • 06
  • 07
  • C
  • زنا کرنا، بہتان لگانا، چوری کرنا، ڈاکہ / ڈکیتی، شراب پینا، اسلام سے پھِر جانا،
    1۔زنا کاری کی اسلام میں سزا: اگر زنا کرنے والا غیر شادی شدہ مرد یا عورت ہو تو اُسکی سزا 100 کوڑے ہیں(سورہ النورآیت نمبر2)۔اگر زنا کرنے والا شادی شدہ ہے تو حدیث میں ملتا ہے کہ اُسے پتھر مار مار (رجم) کر ہلاک کیا جائے۔
    2۔ بہتان لگانا: اگر کوئی بہتان لگاتا ہے(زنا کاری کا الزام لگاتا ہے)تو اُسکی سزا 80 کوڑے ہے(سورہ النور آیت نمبر 4)۔
    3۔ چوری کرنا: چوری کی سزاہے کہ چور کا ہاتھ کاٹ دیا جائے (سورہ المائدہ آیت نمبر 38)۔
    4۔ ڈاکہ ڈالنا/ ڈکیتی کرنا: قرآن میں ڈکیتی کے 4 سزائیں بتائی گئی ہیں جن میں قتل، پھانسی، ہاتھ پیر مخالف سمت سے کاٹ دینا ، جلاوطنی شامل ہیں (سورہ المائدہ آیت نمبر 33)
    5۔ شراب پینا: شراب پینے کے بارے میں حد کا تعین نہیں کیا گیا ۔شراب کی ممانعت کے بعد نبی ﷺ کے دور میں 40 کوڑے مارے جاتے تھے ۔
    6۔ اسلام سے پھِر جانا (مرتد ہونا): قرآن میں مرتد کے تمام اعمال ضائع ہو جانے کے بارے میں وعید ہے(سورہ البقرہ آیت نمبر 217)۔حدیث مبارکہ میں مرتد کو جہنمی قرار دیا گیا ہے اور اس کی سزا قتل مذکور ہے(البخاری کتاب الدیات)۔

View More Details >>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *