- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- d
-
وقت کی پابندی کرنا ایک بہت اہم نقطہ ہے۔ اگر آپ وقت کی پابندی نہیں کرتے تو آپ کو کسی بھی محکمہ ہی نہیں بلکہ گھریلو، معاشرتی اور عملی زندگی میں بھی بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اگر آپ ملازمت کیلئے کوشش کر رہے ہیں اور آجر، محکمہ یا کمپنی کو اندازہ ہو جاتا ہے کہ آپ ہر کام دیر سے کرتے ہیں تو آپکو فوری طور پر نا اہل کر دیا جا سکتا ہے کیونکہ وقت کی پابندی نہ کرنے سے آپ محکمہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
اگر آپ پولیس فور س میں جانا چاہتے ہیں تو وہاں پر تو مجرم کو پکڑنے کیلئے فوری پہنچنا ہوتا ہے اگر آپ نے دیر کر دی تو عوام کے نقصان کے ساتھ ساتھ محکمہ کی ساکھ بھی متاثر ہو گی۔
اور اگر ریسکیو 1122 میں ملازمت کیلئے کوشش کر رہے ہیں تو وہاں پر تو ریسکیو 1122 میں تو جائے حادثہ پر پہنچنے کا وقت ہی 7 منٹ ہوتا ہے اور اگر آپ دیر کرتے ہیں تو کسی کی جان بھی جا سکتی ہے۔
Rescue 1122
All Rescue 1122 Current & Past Papers are available in this portion of ETEST Website. This portion will provide you all solved papers of EMT, FR, DR, FDR, LFR, LTV, Naib Qasid, Seniority Worker,Accountatn, Assistant Accountatn, TMI, MT, SC, RSO, EO, DEO and etc.
کیا آپ ایک مضطرب انسان ہیں؟
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- d
-
ایسے سوالات کا جواب نفی میں دیں کیونکہ ایسے سولات آپکی شخصیت کے خلاف جا سکتے ہیں۔ جو لوگ بے چین رہتے ہیں انہیں گھریلو طور پر یا کسی بھی اور سائیڈ سے کوئی پریشانی ہو سکتی ہے۔
بعض لوگوں پریشانی نہ بھی ہو تب بھی پریشان اور بے چین ہی رہتے ہیں۔
دونوں صورتیں ٹھیک نہیں ہیں۔ اگر آپ میں ایسے مسائل ہیں تو اپنے آپکو نارمل کریں۔
اگر انٹرویو لینے والوں نے آپکی بے چینی وغیرہ نوٹ کر لی تو ملازمت حاصل کرنا آپکے لئے مشکل ہو جائے گا۔
اس لئے اپنے آپکو ایک پرسکون انسان بنائیں اور ظاہر کریں۔
تا کہ ملازمت کے ساتھ ساتھ عام زندگی میں بھی آپ بہت سی پریشانیوں سے بچ سکیں۔
کیا آپ اُ س کام کو پسند کرتے ہیں جس میں زیادہ توجہ دینی پڑے ؟
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- c
-
اکثر لوگ محنت طلب کام سے بھاگتے ہیں۔جو کہ ایک اچھی عادت نہیں ہے۔
جو لوگ محنت طلب کام کو کرنے میں خوشی محسوس کرتےہیں ایسے لوگ عام لوگوں کی نسبت جلدی کامیاب ہوتے ہیں۔
اگر آپ کے اندر ایسی خوبی / صلاحیت ہے تو آپ کو کسی بھی محکمہ میں دوسرے لوگوں کی نسبت اہمیت زیادہ دی جائے گی۔
پرائیویٹ آرگنائزیشن میں ایسے محنتی لوگوں کو آرگنائزیشن کا سرمایہ تصور کیا جاتا ہے۔
اگر آپ محنت طلب یا زیادہ توجہ والا کام کرنا پسند کرتے ہیں تو یہ ایک بہت اچھی عادت ہے جو آپکی کامیابی کا سبب بن سکتی ہے۔
کیا آپ دوسروں کے ساتھ زیادہ تر خاموش رہتے ہیں؟
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- b
-
ا س فقرہ کی گہرائی کو سمجھیں ۔
خاموش رہنا ، زیادہ اور فضول بات نہ کر اچھی بات ہے لیکن فقرہ میں یہ کہا گیا ہے کہ زیادہ تر آپ خاموش رہتے ہیں۔
زیادہ تر خاموش رہنا بھی اچھا نہیں ہے۔
انسان جس ماحول میں ہو وہاں اسے اردگر د لوگوں کے بارے میں معلومات ہونی چاہیئےاور اس کے ساتھ ساتھ اتنی بات چیت بھی ہونی چاہیئے کہ لوگ آپ کے بارے میں ایسی قیاس آرائی نہ کریں کہ آپ ایک نارمل انسان نہیں ہیں۔
اس قسم کے فقرات کے ہمیشہ دو معنی نکلتے ہیں اور کوشش کریں کہ ایسے فقرات کو نہایت احتیاط سے حل کریں۔
کیا آپ زیادہ تر خیالی پلاؤ پکاتے ہیں؟
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- d
-
خیالی پلاؤ پکانا کا مطلب ہے کہ کوئی شخص خیالوں میں گم رہتا ہے۔
ہمیشہ خیالوں میں کھویا رہتا ہے۔ جو کچھ اُسکی خواہش ہوتی ہے وہ خیالوں خیالوں میں ہی سب کر گزرتا ہے ،سب سوچ لیتا ہے۔
ایسے لوگ صرف خیا لات ہی دیکھتے ہیں لیکن حقیقت میں کچھ نہیں کرتے۔
اگر آپ میں ایسی عادت ہے تو اسے فورا بدل ڈالیں کیونکہ یہ عادت آپکو حقیقت کے ساتھ ساتھ کامیابی سے بھی دور رہ جائے گی۔
ایسے لوگ جو صرف خیالی پلاؤ پکاتے ہیں انہیں حقیقی زندگی کے ساتھ ساتھ کسی بھی محکمہ میں بھی ترجیح نہیں دی جاتی۔
کیا آپ کی آسانی سے دل آزاری ہو جاتی ہے؟
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- d
-
معاشرے میں رہنے کیلئے انسان کو اپنے اعصاب کو مضبوط رکھنا پڑتا ہے۔
بہت سے ایسے معاملات روزانہ وقو ع پذیر ہوتے ہیں جنہیں انسان پسند نہیں کرتا جس سے دل آزاری ہوتی ہے لیکن آپ ہر بات کو دل پر لگاتے رہے تو آپ معاشرے میں زندگی نہیں گزار سکیں گے۔
اس لئے اپنے آپکو کسی بھی حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار رکھیں ۔
اور پروفیشنل لوگ کبھی بھی چھوٹی چھوٹی باتوں کو دل پر نہیں لگاتے۔اور نہ ہی پروفیشنل لوگوں کی دل آزاری کرنا آسان ہوتا ہے۔
کسی بھی محکمہ میں ایسے لوگوں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے جو ہر حالات میں خود کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔اور ہر قسم کے معاملات کا سامنا کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔
کیا آپ کبھی کسی کام کو بغیر سوچے سمجھے جلدی سے سر انجام دینا چاہتے ہیں؟
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- d
-
جلد بازی ظاہر کرنے سے ظاہر ہو گا کہ آپ ذمہ دار اور سمجھدار نہیں ہیں۔
ذمہ دار انسان ہمیشہ سوچ سمجھ کر ہر کا م کو کرتا ہے۔اور جلد بازی کا مظاہرہ کبھی بھی نہیں کرتا۔
اگر آپ کبھی جلد بازی کا مظاہرہ کرنے کی حامی بھی لیتے ہیں اور مستقبل میں کوئی دفتری ضروری کام ہو اور آپکو گھربھی جلدی جانا ہو تو آپ جلد بازی میں ہو سکتا ہے کہ کام کو اچھے انداز میں سرانجام نہ دے سکیں۔
اس لئے جلد بازی کا مظاہرہ مت کریں اور نہ ہی پیپر میں اپنے آپکو جلد باز ظاہر کریں۔
کیا آپ عموما لاپرواہی برتتے ہیں؟
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- d
-
جو لوگ لاپرواہ رہتے ہیں وہ عمو ما بہت سی غلطیاں انجانے میں کرتے رہتے ہیں۔
ایسے لوگ کسی بھی محکمہ اور ادارہ کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
اگر میں لاپرواہی والی عادات ہیں تو اپنے آپکو بدلیں اور خود میں مثبت تبدیلیاں لائیں۔
اس قسم کے سوالات کے سختی سے انکار کریں کہ آپ میں ایسی عادات بالکل نہیں ہیں۔
اپنے آپکو ایک ذمہ دار انسان ظاہر کریں تب ہی آپ نفسیاتی امتحان کو آسانی سے پاس کر سکیں گے۔
کیا آپ زیادہ خوشی محسوس کرتے ہیں؟
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- c
-
خوش رہنا خوشی محسوس کرنا ایک نارمل انسان کی عادات میں سے ایک بہترین عادت ہے۔
اگر آپ کسی خوشی کے موقع پر بھی خوشی محسوس نہیں کرتے تو یقینا آپ کے ساتھ دماغی / نفسیاتی طور پر کوئی مسئلہ ہو سکتا ہے۔
سنجیدہ رہنا ایک الگ معاملہ ہے جبکہ افسردہ رہنا ایک الگ معاملہ ہے۔
اگر آپ میں افسردہ رہنے کے عادات ہیں تو آپ اپنی زندگی کے بہت سے قیمتی لمحات ضائع کر دیں گے۔
اگر ملازمت کے حوالہ سے بات کریں تو افسردہ رہنے والے لوگ کسی بھی محکمہ میں بہتر طور پر کام نہیں کر سکتے اور اس کے ساتھ ساتھ ایسے لوگوں کیوجہ سے ٹیم ورک بری طرح متاثر ہو سکتا ہے۔
I would work better if left my own devices.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- b
-
اگر میں اپنے آلات کو چھوڑ دوں تو میں بہتر کام کر سکوں گا۔
اس فقرہ سے ظاہر ہے کہ آپ اپنی ڈیوائس کا استمعال ضرورت سے زیادہ کر تے ہیں جس وجہ سے آپکو کام میں پریشانی کا سامنا ہے۔
کسی بھی نفسیاتی امتحان میں اپنے آپکو کسی بھی چیز کا عادی ظاہر مت کریں۔ کہ اپ کسی چیز کے اتنے عادی ہیں کہ وہ آپکی کارکردگی پر بھی منفی اثرات چھوڑ رہی ہے۔یا وہ عادت آپکے کام میں مسائل پیدا کر رہی ہے۔
اگر اس قسم کے فقرات آپکو پوچھے جائیں تو انکار کردیں۔