- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- c
-
اپنی ضرورت کے مطابق نتائج لانے کیلئے چیزوں کو احتیاط اور نظم و ضبط سے بروئے کار لایا جائے۔
میتھوڈیکل سسٹمیٹک اپروچ ایک ایسی ٹرم ہے جس میں ہر چیز کو ایک مخصوص اور منظم طریقہ کار کے تحت انتہائی محتاط انداز میں استمعال کیا جاتا ہے۔
اگر آپ میں یہ خصوصیت ہے تو آپ کسی بھی محکمہ خاص طور پر بیلٹ فورسز ( پولیس، آرمی، ریسکیو غیرہ ) کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔
آپ ہر معاملہ کو ایک سسٹا میٹک اپروچ کے تحت لے کر چلیں گے جس سے قانون کے پاسداری کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ریلیف بھی ملے گا۔
Rescue 1122
All Rescue 1122 Current & Past Papers are available in this portion of ETEST Website. This portion will provide you all solved papers of EMT, FR, DR, FDR, LFR, LTV, Naib Qasid, Seniority Worker,Accountatn, Assistant Accountatn, TMI, MT, SC, RSO, EO, DEO and etc.
People see me as a tidy person.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- C
-
لوگ مجھے ایک صاف ستھرا انسان سمجھتے ہیں۔
صاف ستھرے لوگوں کو ہر جگہ ، ہر معاشرہ اور ہر محکمہ میں پسند کیا جاتا ہے۔
مذہبی طور پر بھی ہر مذہب میں صفائی کے بارے میں خاص تلقین کی گئی ہے۔
اگر آپکو لوگ صاف ستھرا انسان سمجھتے ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ آپ کسی بھی معاشرہ یا محکمہ میں چلے جائیں تو آپ اُس معاشرہ اور محکمہ کیلئے بھی صفائی ستھرائی کے معاملات میں کارگر ثابت ہو سکتے ہیں۔
اپنے آپکو صاف ستھرا رکھنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ ایک سلجھے ہوئے انسان ہیں۔اور دوسرے امیدواروں کی نسبت یقینا آپکو ترجیح دی جائے گی۔
I find it easy to make small talk.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- C
-
مجھے مختصر گفتگو کرنا پسند ہے۔
مختصر اور بامعنی گفتگو کرنا ایک نہایت اچھا عمل ہے۔
کامیاب لوگوں ہمیشہ اسی اصول پر کاربند رہتے ہیں۔آپ اگر زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو اس اصول کو آپکو بھی رہنما بنانا ہو گا۔
مختصر اور بامعنی گفتگو سے آپ اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع نہیں کرتے۔فضول گفتگو سے بہت سے بے وقوفیاں سرز د ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے، جس کے باعث بہت سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔۔
اگر آپ سائنسی حوالہ سے دیکھیں تو سائنس کہتی ہے کہ فضول گفتگو سے انسان کی توانائی ضائع ہوتی ہے۔
I would enjoy representing an organization to other organization and individuals.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- a
-
مجھے کسی دوسری تنظیم اور افراد کی نمائندگی کرنے میں خوشی ہو گی۔
چاہے آپ کسی ملازمت کیلئے امتحان کی تیاری کر رہے ہیں یا چاہے آپ کسی معاشرہ میں اچھی زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ تمام لوگوں کے ساتھ یکساں سلوک برتاؤ کریں۔
اور تمام لوگوں کے ساتھ گھل مل کر رہیں اگر آپکو کسی دوسری تنظیم ، سوسائٹی یا لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے، ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے نمائندگی کرنی پڑے تو آپکو بالکل بھی نہیں گھبرانا چاہیئے۔اور اگر کوئی آپکو اپنی نمایندگی کیلئے منتخب کرتا ہے تو اسکا مطلب ہے کہ آپ دوسرے لوگوں کی نسبت ہر بات اور کام کو بہتر طریقے سے سرانجام دے سکتے ہیں۔
میں کسی دوسری تنظیم کی نمایندگی آسانی سے کر سکوں گا بشرط کہ وہ تنظیم ملک و قوم کے خلاف نہ ہو۔
I would find it easy to make presentation to a group of unfamiliar individuals if I was required to do us.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- c
-
اگر مجھے ناواقت لوگوں کے سامنے تقریر کرنا پڑے تو میرے لئے یہ ایک آسان کام ہو گا۔
اگر آپ میں ایسی خصوصیت ہے کہ آپ ناواقف لاگوں کے سامنے بھی دلائل دے سکتے ہیں اور بات یا تقریر کر سکتے ہیں تو آپ ایک کامیاب انسان ہیں او رآپ میں لیڈر بننے کی صلاحیت موجود ہے۔
ایسے لوگ ہر محکمہ ، معاشرہ اور ملک کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔یہ خصوصیات ہر کسی میں ہونی چاہیئے ۔یہ ایسی خصوصیات ہوتی ہیں جو کتابیں پڑھنے سے حاصل نہیں ہوتیں یہ خصوصیات تربیت کے ذریعے پروان چڑھتی ہیں۔
Sometimes people describe me shy.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- d
-
بعض اوقات لوگ مجھے شرمیلا کہتے ہیں۔
پر اعتماد لوگوں کو ہر محکمہ ، ہر معاشرہ اور ہر جگہ پسند کیا جاتا ہے۔
پولیس ڈیپارٹمنٹ ، ریسکیو 1122 اور آرمی وغیرہ میں تو شرمانے اور جھجکنے کی گنجائش ہی نہیں ہے ۔ آپکا شرمیلا پن کسی کی جان لے سکتا ہے۔آپ نے سینکڑوں لوگوں کو بچانا ہے اور حفاظت کرنی ہے، یا اگر آپ محکمہ تعلیم یا کسی اور ڈیپارٹمنٹ میں ہیں تو آپ نے لوگوں کی رہنمائی کرنی ہے اگر آپ شرما گئے تو آپ بہت سے لوگوں کی زندگی اور مستقبل داؤ پر لگا دیں گے۔
I feel relax on groups, even those containing individuals who are unfamiliar to me.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- b
-
میں ان گروپوں میں آرام محسوس کرتا ہوں چاہے ان میں مجھے کوئی جانتا ہو یا نہ جانتا ہو۔
کسی بھی پیپر میں بہت سے ایسے فقرات ہوں گے جنھیں گھما پھرا کر آپ سے بار بار پوچھا جائے گا۔
اگر آپ نے کسی ایک جگہ پر جواب رضامندی میں دیا ہے تو کوشش کریں کہ اس سوال سے ملتے جلتے سوالات کا جواب بھی رضامندی میں دیں۔
آگر کسی جگہ پر آپ کے جاننے والے لو گ موجود ہیں تو اسکا مطلب تو سمجھ آتا ہے کہ آپ آرام محسوس کریں گے کیونکہ کہ یہ ایک فطرتی عمل بن جاتا ہے۔
اگر آپ کے جاننے والے لوگ نہیں ہیں تو ظاہر سی بات ہے چاہئے کوئی بھی ہو کچھ نہ کچھ پریشانی تو ضرور ہو گی۔
ایسا ممکن نہیں ہے کہ آپ ہر جگہ ایک جیسا آرا م دہ محسوس کریں ۔یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ آپ اتنا زیادہ قابل اعتماد ہیں کہ آپ بہت جلد لوگوں کو قائل کرلیں لیکن ہر معاملہ میں تھوڑا وقت درکار ضرور ہوتا ہے۔
I enjoy being center of attractions.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- a
-
مجھے توجہ کا مرکز بننا پسند ہے۔
یہ ایک فطرتی عمل ہے ، ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز ہو اور لوگ صرف اسی کے بارے میں اچھی اچھی باتیں کریں۔
یہاں پر دو پہلو ہیں ایک تو یہ کہ مجھے توجہ کا مرکز بننا پسند ہے اور اگر توجہ کا مرکز نہیں بھی بنا تو کوئی مسئلہ نہیں میں ایک نارمل انسان کیطرح برتاؤ کر سکتا ہوں۔
دوسرا پہلو یہ کہ میرے لئے توجہ کا مرکز بننا اتنا زیادہ اہم ہے کہ اگر میں توجہ کا مرکز نہ بن پاؤں تو میرے لئے ہر کام مشکل ہے اور میں اپنا برتاؤ نارمل لوگوں جیسا نہیں رکھ سکتا۔جو کہ ایک نارمل انسان کی عادت یا خصوصیت نہیں ہو سکتی۔
I tend to feel more comfortable with people I know well.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- a
-
میں جن لوگوں کو جانتا ہوں ان میں زیادہ آرام دہ محسوس کرتا ہوں۔
یہ ایک فطرتی عمل ہے، انسان جہاں بھی ہو اگر وہاں اس کے جاننے والے ہیں تو وہ زیادہ آرام دہ محسوس کرے گا۔ لیکن یہ ہرگز نہیں ہونا چاہیئے کہ آپ صرف وہاں آرام محسوس کریں جہاں آپ کے جاننے والے ہوں۔
بہت سے محکمہ جات ریسکیو 1122، پولیس ڈیپارٹمنٹ یا دوسری بیلٹ فورسز ہیں جہاں آپکا سامنا آئے روز نئے لوگوں سے ہو گا ، اور آپکو انکے ساتھ ایڈجسٹ ہونا ا ہو گا۔
اس لئے اپنے آپکو ہر ماحول اور ہر قسم کے لوگوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار رکھیں تاکہ آپ ایک نارمل انسان کیطرح زندگی گزار سکیں اور کامیابی سے ہمکنار ہوں۔
I get bored easily.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- d
-
انسان کو چاہیئے کہ وہ اپنے آپکو ایسا ڈھالے کہ جس ماحول میں رہے وہ اس میں خود کو ایڈجسٹ کر لے اور خود کو بور مت ہونے دے۔
بہت سے طریقے ہیں جن سے آپ اپنی بوریت کو دور کر سکتے ہیں لیکن کوشش کریں کہ صرف مثبت عادات و اطوار کو اپنائیں۔
کوئی بھی انسان کبھی بھی بور ہو جاسکتا ہے لیکن یہ ایک اچھی پریکٹس نہیں ہے کہ آپ آسانی سے بور ہو جائیں اور ہر وقت بوریت ہی محسوس کرتے رہیں۔
اسکا مطلب ہے کہ آپ ایک نارمل انسان نہیں ہیں۔نارمل انسان کبھی بھی آسانی سے بور نہیں ہوتے وہ کوشش کرتے ہیں کہ ماحول میں ڈھل جائیں یا ماحول کو اپنی طبیعت کے مطابق ڈھال لیں۔
اس لئے اگر آپ میں کو ئی ایسی جلد بور ہونے والی عادت یا سوچ ہے تو اس خوف اور عادت کو ختم کریں۔