- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- a
-
سوشل میڈیا کا استمعال کسی انسان کے جذبات کو متحرک کر دے یا پر جوش کر دے، یہ ممکن ہے اور ایسا ہو سکتا ہے۔
کیونکہ یہ ایک فطری عمل ہے، سوشل میڈیا کو استمعال کے وقت ایسے واقعات سامنے آ سکتے ہیں جو آپکے جذبات کو پر جوش کر دیں یا ہو سکتا ہے کہ مجروح کر دیں۔
کرکٹ میچ آپ دیکھ رہے ہیں اور ایک گیند پر 6 سکور چاہئے اور بابر اعظم چھکا لگا دے تو آپ اپنے جذبات کا اندازہ بخوبی لگا سکیں گے۔
Rescue 1122
All Rescue 1122 Current & Past Papers are available in this portion of ETEST Website. This portion will provide you all solved papers of EMT, FR, DR, FDR, LFR, LTV, Naib Qasid, Seniority Worker,Accountatn, Assistant Accountatn, TMI, MT, SC, RSO, EO, DEO and etc.
A life without social media becomes meaningless for me.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- d
-
انسانی زندگی اور سوشل میڈیا ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہوتے جارہے ہیں۔ لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ انسان سوشل میڈیا کو ہی زندگی کا حاصل سمجھ بیٹھے۔
معاشرتی اقدار کا ایک اپنا مقام ہے اور سوشل میڈیا کا ایک الگ مقام ہے۔
ایسا بالکل بھی نہیں ہے کہ سوشل میڈیا کے بغیر انسان مر جائے گا اور سب کچھ فنا ہو جائے گا۔
جب سوشل میڈیا نہیں تھا تو انسان زندگی گزارتے تھے اور اگر آپ تحقیق کریں تو آپ جان جائیں گے کہ زیادہ تر ایجادات اس ادوار میں ہوئیں ہیں جب سوشل میڈیا کا وجود نہ ہونے کے برابر تھا۔
آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا کے بغیر آپکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے نہ کہ سوشل میڈیا کے بغیر زندگی کا حاصل ختم ہے۔
I see social media as an escape from the world.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- b
-
سوشل میڈیا کا مناسب استمعال آپکو دنیا گھومنے ، مختلف لوگوں کی طرز زندگی کے بارے میں آگاہی، دنیا میں ہونے والی ترقی اور موجودہ حالات کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے۔
سوشل میڈیا کے مثبت استمعال سے آپ پوری دنیا کے بارے میں ریسرچ کر سکتے ہیں ۔ دنیا کے ایک کونے میں بیٹھ کر دنیا کے دوسرے کونے کے بارے میں جان سکتے ہیں ۔
اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا کے مناسب استمعال سے آپ دنیا سے لاتعلق ہو جاتے ہیں تو پھر آپ سوشل میڈیا کا صحیح استمعال نہیں کر رہے کیونکہ سوشل میڈیا تو دنیا میں موجود ایسے ایسے لوگوں کو ملا رہا ہے جن کا ملنا کسی صورت ممکن نہ تھا۔
سوشل میڈیا نے دنیا کو سمیٹ کر رکھ دیا ہے
I prefer virtual communication on social media to going out.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- b
-
کسی کے ساتھ ایسی گفتگو کرنا جو جو مذہبی طور پر کسی کیلئے فائدہ مند ثابت ہو تو اس سے اچھی بات نہیں ہو سکتی۔
لیکن انسانی زندگی میں سیرو سیاحت بھی ضروری ہے۔
ہمارے آخری نبی محمد ﷺ نے دین اسلام کی تبلیغ کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملا ت میں بھی حصہ لیا اور ہمیں زندگی گزارنے کا ایک نمونہ دیا۔
باہر جانے کی بجائے کسی سے سوشل میڈیا یا سوشل میڈیا کے بغیر بامعنی گفتگو کرنا بہت اچھا ہے لیکن باہر جانا بالکل چھوڑ دینا مناسب نہیں ہے۔
I feel unhappy when I am not on social media.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- d
-
یہ حقیقت ہے اور اس سے انکار ممکن نہ ہے کہ سوشل میڈیا کا استمعال انسانی زندگی میں دن بدن بہت زیادہ اثر انداز ہوتا جا رہا ہے لیکن اسے اپنے اعصاب پر اتنا بھی سوار مت کریں کہ سوشل میڈیا ہی آپکے لئے سب کچھ رہ جائے۔
ایک انسان کیلئے اسکی اپنی ذات، ماں باپ، بہن بھائی، بیوی، بچوں کے ساتھ ساتھ بہت سے لوگ ہوتے ہیں جن سے انسان مل کر ، بات کر کے خوشی محسوس کرتا ہے۔
اگر آپکی خوش ہونا اور افسردہ ہونا صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے تو آپ کو ذہنی طور پر اصلاح کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
Going to social media is the first thing I do, when I wake up in the morning.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- b
-
صبح اٹھتے ہی سوشل میڈیا کا استمعال شروع کر دینا یہ نفسیاتی طور پر آپکے خلاف جاسکتا ہے۔
آپ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں ، صبح اٹھ کر عبادت کرنا اور اسکے بعد ورزش کرنا وغیرہ ایک ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند انسان کی عادات میں شامل ہونا چاہئے۔
I want to spend time on social media when I am alone.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- a
-
انسان جب اکیلا ہوتا ہے تو وہ بیزاری محسوس کرتا ہے اور وقت گزارنے کیلئے کسی کام یا کسی سرگرمی کا سہارا لینے کی کوشش کرتا ہے۔
اور اکیلے شخص کیلئے وقت گزارنے کیلئے سوشل میڈیا سے زیادہ بہتر پلیٹ فارم نہیں ہو سکتا۔
یہاں آپ مذہبی طور پر بھی سوچ سکتے ہیں کہ میں اللہ کا ذکر کر سکتا ہوں ، نوافل پڑھ سکتا ہوں، اسستغفار کر سکتا ہوں لیکن مذہبی طور پر آپ اپنی رائے وہاں دیں گے جہاں آپ کچھ لکھ بھی سکتے ہوں۔بصورت دیگر آپ سوال کا ٹو دی پوائنٹ جواب دیں۔
I look for internet connection everywhere so as to go on social media.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- b
-
آپکا ہر جگہ انٹرنیٹ کنکشن ڈھونڈنا آپکی ذہنی کیفیت کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ کیلئے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ہی سب کچھ ہے۔
آپ کیلئے لوگ ، معاشرہ اور انکی موجودگی زیادہ معنی نہیں رکھتی۔
اور سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ معاشرہ کا سامنا کرتے ہوئے جھجکتے ہیں جس وجہ سے آپ اپنے آپکو لوگوں سے دور رکھتے ہیں اور سوشل میڈیا پر مصروف رکھتے ہیں۔
اگر آپ ہر جگہ انٹرنیٹ ہی تلاش کرتے رہیں گے اور سوشل میڈیا ہی استمعال کرتے رہیں گے تو آپکو ملازمت کون دے گا ؟ آپکے ساتھ کاروبار میں انویسٹمنٹ کون کرے گا؟
آپ کو محکمہ کیلئے اور کاروبار کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
Even my family frown upon, I cannot give up using social media.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- d
-
اس فقرہ میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آپ سوشل میڈیا کا استمعال حد سے زیادہ کرتے ہیں۔
ذہن میں رکھیں کسی بھی شے کا حد سےزیادہ استمعال سماجی، معاشرتی اور معاشی حتی کہ زندگی کے تمام پہلوؤں کو متاثر کرتا ہے۔
کسی بھی محکمہ کو کام کرنے والے لوگ چاہئے ہوتے ہیں نا کہ ایسے لوگ جو ہروقت سوشل میڈیا پر مصروف رہیں۔
آجکل کے دور میں سوشل میڈیا کا استمعال بھی ضروری بن گیا ہے لیکن اتنا زیادہ نہ ہو کہ آپکی گھریلو اور دفتری زندگی متاثر ہو جائے۔
I usually communicate with people via social media.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- a
-
سوشل میڈیا فیس بک، واٹس ایپ، ٹویٹر وغیرہ نے دنیا کے لوگوں کو ایک دوسرے کے اتنا قریب کر دیا ہے جو پہلے کبھی ممکن نہیں تھا۔
اور ترقی اور مصروفیات کو سامنے رکھا جائے تو کسی کے پاس بھی اتنا وقت نہیں ہے کہ وہ کسی سے ملنے ایک جگہ سے دوسری جگہ جائے بلکہ عموما کسی کی طبیعت دریافت کرنا ہو، کسی معاملہ پر بات ہو یا زندگی کے دوسرے معاملات ہوں تو زیادہ تر 95 فیصد لوگ سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں۔