- چوہدری رحمت علی
- محمد علی جناح
- محمد اقبال
- سر سید احمد خان
- a
-
چوہدری رحمت علی نے 1933 میں پاکستان کا نام تجویز کیا۔
جس پمفلٹ میں پاکستان کا نام تجویز کیا گیا اُس کا کا نام ناؤ آر نیور تھا
All Posts Solved Papers
آخری الہامی کتاب ۔۔۔۔۔ہے۔
- قرآن مجید
- انجیل
- تورات
- زبور
- a
-
الہامی کتابوں کی تعداد چار ہے۔
پہلی الہامی کتاب تورات موسی علیہ السلام پر نازل ہوئی۔
دوسری الہامی کتاب زبور داؤد علیہ السلام پر نازل ہوئی۔
تیسری الہامی کتاب انجیل عیسی علیہ السلام پر نازل ہوئی۔
چوتھی اور آخری الہامی کتاب قرآن مجید ہے جو آخری نبی محمد ﷺ پر نازل ہوئی
میثاق لکھنو کس سال طے پایا؟
- 1915
- 1916
- 1917
- 1918
- b
-
میثاقِ لکھنو آل انڈیا مسلم لیگ اور آل انڈیا کانگریس کے درمیان طے پانے والا ایک سیاسی معاہدہ تھا
پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کون تھے؟
- محمد علی جناح
- خواجہ ناظم الدین
- اسکندر مرزا
- ان میں سے کوئی نہیں
- a
-
پاکستان کے کُل چار گورنر جنرل تھے اُس کے بعد گورنر جنرل کا عہدہ ختم کر دیا گیا اور صدرِ پاکستان کا عہدہ متعارف کروایا گیا۔
پاکستان کے پہلے گورنر جنرل قائد اعظم محمد علی جناح تھے۔
پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل خواجہ ناظم الدین تھے۔
پاکستان کے تیسرے گورنر جنرل غلام محمد ملک تھے۔
پاکستان کے چوتھے اور آخری گورنر جنرل اسکندر مرزا تھے
ترکی کے دارالحکومت کا کیا نام ہے؟
- انقرہ
- استنبول
- جکارتہ
- ان میں سے کوئی نہیں
- a
-
ترکی ایک ایسا ملک ہے جو بر اعظموں میں واقع ہے جس میں ایشا اور یورپ شامل ہیں۔
ترکی کی کرنسی لیرا ہے۔
ترکی کا سب سے بڑا شہر استنبول ہے
پاکستان اقوام متحدہ کا رکن کب بنا؟
- 1947
- 1948
- 1949
- 1950
- a
-
یونائیٹڈ نیشن کا قیام 24 اکتوبر 1945 کو ہوا۔
یو نائیٹڈ نیشن میں کُل ممالک کی تعداد 193 ہے
بادشاہی مسجد کہاں واقع ہے؟
- کراچی
- لاہور
- وزیر آباد
- اسلام آباد
- b
-
بادشاہی مسجد کو 1673 میں مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر نے تعمیر کروایا۔
بادشاہی مسجد پاکستان کی دوسری بڑی مسجد ہے جس میں ایک وقت میں تقریبا 60 ہزار نمازی نماز ادا کرسکتے ہیں۔
پاکستان کی سب سے بڑی مسجد فیصل مسجد ہے جہاں ایک وقت میں تقریبا 1 لاکھ نمازی نماز ادا کر سکتے ہیں
پاکستان کا مکمل نام کیا ہے؟
- اسلامی جمہوریہ پاکستان
- جمہوریہ پاکستان
- پاکستان
- ان مٰیں سے کوئی نہیں
- a
-
پاکستان عیسوی کیلنڈر کے مطابق 14 اگست 1947 کو معرضِ وجود میں آیا۔
پاکستان ہجری کیلنڈر کے مطابق 27 رمضان المبارک 1366 ہجری کو معرضِ وجود میں آیا
پاکستان کا قومی شاعر کون ہے؟
- محمد علی جناح
- سر سید احمد خان
- علامہ محمد اقبال
- ان میں سے کوئی نہیں
- c
-
پاکستان کی قومی مچھلی مہاشیر ہے۔
پاکستان کا قومی درخت دیودار ہے۔
پاکستان کا قومی کھانا نہاری ہے۔
پاکستان کا قومی دن 23 مارچ ہے۔
پاکستان کا قومی پہاڑ کے ٹو ہے
قرآن مجید میں ۔۔۔۔۔۔۔سورتیں ہیں۔
- 100
- 114
- 130
- 150
- b
-
قرآن مجید میں سب سے چھوٹی سورہ کا نام سور الکوثر ہے۔
قرآن مجید کی سب سے لمبی سورہ کا نام سورہ البقرہ ہے۔
قرآن مجید کی سب سے لمبی آیت بھی سورہ البقرہ میں موجود ہے۔
قرآن مجیدمیں سورہ توبہ ایسی سورہ ہے جس کے شروع میں بسم اللہ نہیں آتی۔
قرآن مجید میں سورہ النمل میں بسم اللہ 2 بار آئی ہے