Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

Sometimes other have ended their friendship with me for an apparent reason.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • بعض اوقات دوسرے لوگ کسی ظاہری وجہ سے مجھ سے دوستی ختم کر دیتے ہیں۔
    اس فقرہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ بعض اوقات ایسی بات / کام کر جاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ آپ سے دوستی ختم کر دیتے ہیں۔
    ایسے فقرات پر آپ نے بالکل بھی رضا مندی کا اظہار نہیں کرنا بلکہ آپ نے سختی سے انکار کرنا ہے کہ ایسی کبھی بھی نہیں ہوا کہ لوگ آپ سے ظاہری بات کی وجہ سے دوستی ختم کر دیں۔
    سائیکو میٹرک پیپر کا مقصد مختلف طریقوں سے آپکی عادات و حرکات کو چیک کرنا ہوتا ہے۔کیونکہ بعض اوقات کسی نفسیاتی مسئلہ کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کی زندگی بھی داؤ پر لگ سکتی ہے اور محکمہ کو ناقابل تلافی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

I often set myself challenges and goals which I strive to achieve.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • c
  • میں اکثر اپنے احداف طے کرتا ہوں اور پھر انھیں پورا کرنے کیلئے کوشش کرتا ہوں۔
    مندرجہ بالا فقرہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ ہر کام کو ایک منظم طریقہ سے اور پلاننگ کے تحت کرتے ہیں۔جب آپ کسی کام کو کرنے کی پلاننگ کر لیتے ہیں تو پھر آپ کی کوشش رہتی ہے کہ اُس کام کو پورا کیا جائے۔یہ ایک اچھی عادت ہے۔یہ عادت آپ کو دوسرے لوگوں سے الگ اور مستقل مزاج ظاہر کرے گی۔
    کسی بھی محکمہ میں ایسے لوگو ں کو بے حد پسند کیا جاتا ہے جو مستقل مزاج ہوتے ہیں اور جنہیں ایک بار کوئی کام سونپ دیا جائے تو وہ اسے پورا کرنے کیلئے اپنی پوری کوشش کرتے ہیں۔
    اس قسم کے فقرات جس میں آپ کا سنجیدہ ہونا، مستقل مزاج ہونا ظاہر کیا جائے اُن پر رضا مندی کا اظہار کریں۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

I would rather listen than talk.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • میں بات کرنے کے بجائے سننا پسند کروں گا۔
    زندگی کے ہر معاملہ میں خاموش رہنا مناسب نہیں ہے۔دوران ملازمت بہت سے آپریشنز / ایمرجنسی پر آپکو لوگو سے سوال جواب کرنا ہوں گے ۔پبلک ڈیلنگ کرنا ہو گی اگر آپ کو بات کرنا ہی پسند نہیں تو آپ بہت سی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتے ہیں۔
    اگر آپ میں ایسی عادت ہے تو ذہن میں رکھ لیں کم از کم آپ ریسکیو 1122 کا انٹرویو تو ہرگز پاس نہیں کر سکیں گے۔
    ذہن نشین کر لیں ریسکیو 1122 کے انٹرویو میں صرف اور صرف آپکی خود اعتمادی اور بولنے کی صلاحیت چیک کی جاتی ہے۔
    اگر آپ میں اس قسم کی منفی سوچ ہے تو اسے بدلیں اور موقع کی مناسبت سے بات کرنا اور سننے کا حوصلہ اپنے اندر پیدا کریں۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

In modern life too much emphasis is put on doing things is “tried and tested” manner and not enough on innovation and change.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • a
  • دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔اور آپ دیکھیں ہر ملک اس ترقی کی دوڑ میں آگے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔اسی طرح روزمرہ زندگی میں دیکھ لیں ہر شخص دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں ہے تو اس صورتحال میں ملکی / ذاتی ترقی کیلئے جتنی بھی کوششیں کی جائیں وہ کم محسوس ہوتی ہیں۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

I sometimes leave things to chance.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • میں کبھی کبھی چیزوں کو موقع پر چھوڑ دیتا ہوں۔
    ہمیشہ یاد رکھیں مستقل مزاج لوگ وہی ہوتے ہیں جو کسی کام کو شروع کریں تو اُسے پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔جو لوگ کام / چیزوں کو مکمل نہیں کرتے یا درمیان میں چھوڑ دیتے ہیں وہ اپنی ذات کے ساتھ ساتھ محکمہ کیلئے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
    ریسکیو / پولیس جیسے محکمہ جات میں تو غلطی / لاپرواہی کی گنجائش بالکل بھی نہیں ہے ۔اگر آپ لاپرواہی برتیں گے تو بہت سے لوگوں کی زندگی دا ؤ پر لگا سکتے ہیں۔
    اس لئے اپنے آپ کو مستقل مزاج بنائیں۔جو کام بھی شروع کریں اُسے منظم طریقے سےمکمل کریں نہ کہ درمیان میں چھوڑ دیں۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

People see me as a well organized person.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • c
  • لوگ مجھے ایک منظم شخص کے طور پر دیکھتے ہیں۔
    یہ فقرہ بھی آپ کو سپورٹ کرتا ہے۔
    ایک منظم شخص نظم وضبط کا خیال رکھتا ہے۔ اور بیلٹ فورسز میں سب سے زیادہ فوکس نظم و ضبط پر ہی کیا جاتا ہے۔
    اگر آپ ریسکیو 1122/ پولیس میں سیلیکٹ ہوتے ہیں تو ٹریننگ اکیڈمی میں داخل ہوتے وقت ہی آپکو اندازہ ہو جائے گا کہ یہاں نظم و ضبط پر کتنی توجہ دی جاتی ہے۔
    منظم لوگ عام لوگوں کی نسبت زندگی کے ہر میدان میں واضح برتری لے جاتے ہیں۔اس لئے خود کو ایک منظم انسان بنائیں ۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

People will describe me as cautious.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • c
  • لوگ مجھے محتاط قرار دیں گے۔
    اگر آپ زندگی میں محتاط تصور کئے جاتے ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ آپ زندگی کے معاملات سوچ سمجھ کر طے کرتے ہیں۔
    جیسا کہ آپ ریسکیو / پولیس ڈیپارٹمنٹ کیلئے اپلائی کر رہے ہیں تو ان محکمہ جات میں تو آپریشنز سوچ سمجھ کر کئے جاتےہیں۔
    ریسکیو 1122 میں جب بھی آپ کسی ایکسیڈنٹ یا ایمرجنسی پر جائیں گے تو ہر بار معاملات الگ ہوں گے اور ایسے مواقع پر وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو محتاط رہ کر کام کرتے ہیں۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

I would welcome the chance to traveled widely.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • c
  • میں وسیع پیمانے پر سفر کرنے کے موقع کا خیرمقدم کروں گا۔
    اگر آپکو کافی زیادہ سفر کرنا پڑے تو آپ کو برا نہیں لگنا چاہیئے کیونکہ یہ بھی زندگی کا حصہ ہے۔انسان کو اپنے آپکو ہر قسم کے ماحول میں اور حالات میں ایڈجسٹ کرنا چاہیئے۔
    کئی لوگوں کو زیادہ سفر کرنا اچھا نہیں لگتا جبکہ کچھ لوگ زیادہ سفر کرنے سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔
    ریسکیو 1122میں یا کسی بھی محکمہ میں آپکو مختلف فرائض کے سلسلہ میں ایک جگہ سے دوسرے جگہ بار بار جانا پڑ سکتا ہے۔ اگر آپ اپنے آپکو زبردستی ان معاملات کیلئے تیار کریں گے تو آپ احسن طریقہ سے فرائض سرانجام نہیں دے سکیں گے۔اور سفر میں انسان صبرو تحمل کے ساتھ ساتھ بہت سے دوسرے زندگی کے معاملات بھی سیکھتا ہے۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

کیا آپ تفریح پسند ہیں؟

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • a
  • انسان کو تفریح پسند ہونا چاہیئے۔سیرو تفریح سے انسان ذہنی طور پر پرسکون رہتا ہے۔ اور سکون کی وجہ سے انسان کی ذہنی اور جسمانی دونوں لحاظ سے صحت بہتر رہتی ہے۔اگر آپکو تفریح پسند نہیں ہے تو خود کو ماحول دوست بنانے کی کوشش کریں۔ ہفتہ یا مہینہ میں ایک بار سیرو تفریح پر جا کر دیکھیں آپکو سیرو تفریح کے فوائد کا بخوبی اندازہ ہو گا۔اور اس فقرہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ ایک خوش مزاج انسان ہیں اور آپکی زندگی میں معاشی ، معاشرتی معاملے کے ساتھ ساتھ سیروتفریح جیسےصحت افزاء بہترین مشاغل بھی شامل ہیں۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

کیا آپ کچھ لمحات کیلئے اپنا ذہنی توازن برقرار نہیں رکھ سکتے اور جلد غصے میں آ جاتےہیں؟

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • ایسا بالکل بھی نہیں ہونا چاہئے ۔
    اگر آپکو غصہ آتا ہے تو آپ اپنے فرائض بہتر طریقے سے سرانجام نہیں دے سکیں گے۔
    ریسکیو 1122 محکمہ میں اگر آپ جائزہ لیں تو جب ریسکیور کسی ایمرجنسی پر جاتے ہیں تو آگے جو لوگ ہوتے ہیں وہ دکھ غم کی وجہ سے اپنی حواس میں نہیں ہوتے اور اکثر گالی گلوچ بھی کر لیتے ہیں ریسکیو 1122 والوں کے ساتھ اور اگر آپکو غصہ آتا ہے تو آپ تو وہاں پر لڑنے لگیں گے جس سے آپ محکمہ کی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
    آپ نے پروفیشنلزم دیکھنا ہے تو ایک بار ریسکیو آفس ضرور وزٹ کریں یا کسی ایمرجنسی کی صورت میں مشاہدہ کریں۔
    لوگوں کا شدت والا رویہ ہوتا ہے لیکن ریسکیو اہلکار بالکل بھی غصہ نہیں کرتے اور بہترین سروسز فراہم کرتے ہیں۔
    اگر آپ نے ریسکیو ، پولیس فورس یا کسی اور محکمہ میں ملازمت کرنی ہے تو خود کو بالکل اسی طرح پُر امن بنانا پڑے گا۔

View More Details >>