Health Department Medical MCQs NTS Past Papers Vaccinator

کن پیڑ کی کونسی علامات ہوتی ہیں؟

  • بخار اور تھکن
  • سر درد یا کان میں درد
  • گلے یا گردن میں سوجن
  • اوپر والے تمام
  • D
  • کن پیڑ کو انگریزی میں ممپس / اورینلز کہتے ہیں۔
    کن پیڑ بیماری کے علاج میں لاپرواہی برتنے سے گردن توڑ بخار، گردن اور ریڑھ کی ہڈیوں میں انفیکشن، بہرہ پن اور بانجھ پن جیسی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔

View More Details >>
Health Department Medical MCQs NTS Past Papers Vaccinator

حفاظتی ٹیکہ لگوانے کے کتنی دیر تک حفاظتی ٹیکہ مرکز رُکنا چاہیئے؟

  • حفاظتی ٹیکہ لگنے کے فورا بعد گھر جا سکتے ہیں
  • حفاظتی ٹیکہ لگنے کے بعد 5 سے 10 منٹ رکنا چاہیئے
  • حفاظتی ٹیکہ لگنے کےبعد 15 سے 20 منٹ تک رُکنا چاہیئے
  • رُکنے کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہے
  • C
  • حفاظتی ٹیکہ لگوانے کے بعد آپ متعلقہ مرکز / کلینک میں 15 سے 20 منٹ انتظار کریں ۔
    اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ اگر حفاظتی ٹیکہ / ویکسین کے بعد کوئی الرجی یا ری ایکشن کا سامنا ہو تو فوری کا اُسکا حل نکالا جا سکے۔
    عموما یہ ہوتا ہے کہ اگر مریض 15 سے 20 منٹ تک تندرست ہے تو اُسے ویکسین / حفاظتی ٹیکہ کے منفی رد عمل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

View More Details >>
Health Department Medical MCQs NTS Past Papers Vaccinator

حفاظتی ٹیکہ لگانے کے بعد بچے میں کس قسم کا رد عمل ظاہر ہو سکتا ہے؟

  • چڑ چڑا پن آسکتا ہے
  • معمول سے زیادہ نیند آسکتی ہے
  • ہلکا بخار ہو سکتا ہے
  • اوپر والے تمام
  • D
  • اد رکھیں ریادہ تر بچوں کو یہ تمام علامات محسوس یا ظاہر نہیں ہوتیں۔بچے معمول کے مطابق کھیلتے ہیں۔
    بعض اوقات جس جگہ پر سُوئی لگائی جاتی ہے وہاں درد ہوتاہے یا وہ جگہ سُرخ ہو جاتی ہے۔
    چند بچوں میں یہ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں ۔اور یہ رد عمل حفاظتی ٹیکہ کے 12 سے 24 گھنٹے تک ختم ہو جاتا ہے۔
    آپ درد کم کرنے یا بخار کیلئے ویکسینیٹر / معالج کے مشورے سے میڈیسن استمعال کر سکتے ہیں۔

View More Details >>
Health Department Medical MCQs NTS Past Papers Vaccinator

حفاظتی ٹیکہ لگانے کے بعد بچے کے جسم میں کیا پیدا ہوتا ہے؟

  • متعلقہ بیماری کے جراثیم
  • اینٹی باڈیز
  • وائرس
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • B
  • حفاظتی ٹیکہ لگانے سے جسم میں اینٹی باڈیز پیدا ہوتی ہیں۔
    اور جس بیماری سے متعلقہ یہ حفاظتی ٹیکہ ہوتا ہے اُس بیماری کے جراثیم مستقبل میں اگر جسم پر حملہ آور ہوں تو قوت مدافعت اور اینٹی باڈیز فورا اُنھیں پہچان لیتی ہیں اور اُن جراثیم کو مار دیتی ہیں۔

View More Details >>
Health Department Medical MCQs NTS Past Papers Vaccinator

حفاظتی ٹیکہ کس طرح دیا جاتا ہے؟

  • منہ کے ذریعے
  • ناک کے ذریعے
  • سوئی کی مدد سے
  • اوپر والے تمام
  • D
  • زیادہ تر حفاظتی ٹیکے بچے کے بازو کے اُوپر والے حصہ میں یا ٹانگ کے اوپر والے حصے (ران) پر سُوئی کی مدد سے لگائے جاتے ہیں۔
    چند حفاظتی دوائیاں / ٹیکے بچوں کو منہ کے ذریعے پلائے جاتے ہیں۔
    اورچند حفاظتی دوائیاں / ٹیکے بچوں کو ناک میں سپرے کے ذریعے بھی دیئے جاتے ہیں۔

View More Details >>
Health Department Medical MCQs NTS Past Papers Vaccinator

حفاظتی ٹیکہ کیسے بنایا جاتا ہے؟

  • متعلقہ بیماری کے جراثیم سے
  • کسی دوسری بیماری کے جراثیم سے
  • اینٹی بائیٹک میڈیسن سے
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • A
  • حفاظتی ٹیکہ مردہ یا کمزور جراثیم کی ایک چھوٹی سی مقدار سے بنایا جاتا ہے۔
    ان جراثیموں کی مدد سے دفاعی نظام بیماریوں کے خلاف تحفظ کرنا سیکھتا ہے۔
    حفاظتی ٹیکہ آپ کے بچے کو اصل بیماری سے بچانے کا ایک محفوظ ترین طریقہ ہے۔

View More Details >>
Health Department Medical MCQs NTS Past Papers Vaccinator

نوزائیدہ بچے کی ماں کو کونسی بیماری ہو تو بی سی جی نہ لگائیں؟

  • ایڈز
  • تشنج
  • خسرہ
  • گردن توڑ بخار
  • B
  • تشنج بیماری کو انگریزی میں ٹیٹنس کہا جاتا ہے۔
    تشنج کا انجیکشن تو حاملہ عورت کو بھی لگایا جا سکتا ہے۔تشنج کا ٹیکہ حاملہ عورت اور بچہ دونوں کیلئے فائدہ مند رہتا ہے۔

View More Details >>
Health Department Medical MCQs NTS Past Papers Vaccinator

ویکسین کو ویکسین کیریئر سے کب نکالنا چاہیئے؟

  • استمعال سے دو گھنٹہ پہلے
  • جب بچہ یا خاتون ویکسین لگوانے سینٹر میں موجو د ہو
  • استمعال سے کچھ دیر پہلے
  • استمعال سے آدھا گھنٹہ پہلے
  • B
  • ویکسین اور ٹھنڈک ایک دوسرے کیلئے لازمی و ملزوم ہیں۔
    ویکسین کو کسی صورت بھی گرم یا حرارت والی جگہ پر نہیں رکھا جاسکتا ۔
    اگر ویکسین کو مطلوبہ ٹھنڈک / کولنگ والی جگہ پر نہ رکھا جائے تو خراب ہو جائے گی۔
    ویکسین ایک حساس مادہ ہوتا ہے۔

View More Details >>