Health Department Mathematics MCQs NTS Past Papers Vaccinator

اگر تین جوڑے کپڑے 2 گھنٹے میں سوکھتے ہیں تو چھ جوڑے کپڑے کتنی دیر میں سوکھیں گے؟

  • 2 گھنٹے
  • 3 گھنٹے
  • 4گھنٹے
  • 5 گھنٹے
  • A
  • دھوپ میں اگر آپ نے 8 جوڑے بھی دال دیئے ہیں تو ظاہر سی بات ہے ایک ہی مقررہ وقت میں خشک ہو ں گے۔اگر 2 جوڑے 2 گھنٹے میں سُوکھیں گے تو باقی 6بھی اُسی دورانیہ میں دو گھنٹے میں سُوکھیں گے۔

View More Details >>
Health Department Medical MCQs NTS Past Papers Vaccinator

جن بچوں کو ویکسین کی مکمل خوراک یا ڈوز نہیں مل پاتی اُنہیں کیا کہتے ہیں؟

  • ڈراپ اِن
  • ڈراپ آؤٹس
  • فال آؤٹ
  • ڈراپ ڈاؤن
  • B
  • ایسے بچے جنہیں ایک یا دو خوراکیں ملتی ہیں۔لیکن دوسری یا تیسری خوارک نہیں لے پاتے اور اس طرح وہ ای پی آئی کی بیماریوں سے مکمل طور پر محفوظ نہیں رہ پاتے۔
    کسی بھی ویکسین کا ڈراپ آؤٹ 10 فیصد زیادہ نہیں ہو نا چاہیئے۔

View More Details >>
Chemistry MCQs Everyday Science MCQs Health Department NTS Past Papers Vaccinator

سمندری پانی میں زیادہ پایا جانے والا نمک کونسا ہوتا ہے؟

  • MgCl2
  • MgSO4
  • CaSO4
  • NaCl
  • D
  • سمندر کے کُل پانی کے 3.5 فیصد میں سوڈیم کلورائیڈ شامل ہوتا ہے۔
    عام اصطلاح میں سوڈیم کلورائیڈ کو کھانے والی نمک کہا جاتا ہے

View More Details >>
Health Department NTS Past Papers Psychometric MCQs Vaccinator

دفتر کی خفیہ باتوں کو عام لوگوں میں بیان کرناــــــــــــ

  • درست ہے
  • غیر اخلاقی ہے
  • غلط ہے
  • قابل تعریف ہے
  • C
  • کسی بھی محکمہ کی بات اُس محکمہ سے باہر ، یہاں تک کہ اپنے فیملی ممبرز کو بھی بتانا ایک سنگین جرم ہے۔

View More Details >>
Health Department Medical MCQs NTS Past Papers Vaccinator

پینٹا ویلنٹ، آئی پی وی، نیمو کوکل، روٹا، ٹی ٹی اگر جم جائے تو کیا کریں؟

  • استمعال کر لیں
  • فروخت کر دیں
  • ضائع کریں
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • C
  • ویکسین کو ریفریجریشن میں رکھنے کا مقصد ٹھنڈا رکھنا ہوتا ہے تا کہ ویکسین کی افادیت ضائع نہ ہو۔
    جب ویکسین جم جاتی ہے تو وہ قابل استمعال نہیں رہتی۔ویکسین جم جانے سے اُسکی پوٹینسی خراب ہو جاتی ہے۔

View More Details >>
Health Department Medical MCQs NTS Past Papers Vaccinator

کس ویکسین کو دھوپ میں رکھنا چاہیئے؟

  • پولیو
  • ٹیٹنس
  • کالی کھانسی
  • کسی کو بھی نہیں
  • D
  • ایسے سوالات پیپرز میں اُمیدوار کو کنفیوز کرنے کیلئے دیئے جاتے ہیں۔
    دھوپ اور تپش میں رکھی جانے والی ویکسین خراب ہو جاتی ہے۔
    تمام ویکسین کو ٹھنڈی جگہ پر رکھنا چاہیئے۔

View More Details >>
Health Department Medical MCQs NTS Past Papers Vaccinator

پینٹا ویلنٹ، نیموکوکل اور آئی پی وی کا انجیکشن کہاں لگایا جاتا ہے؟

  • بازو میں
  • ران میں
  • کولہے پر
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • B
  • بچوں کے بازووں کے پٹھے بہت چھوٹے ہوتے ہیں اسلئے یہ انجیکشن بچوں کی ران میں لگایا جاتا ہے۔
    اگر یہ انجیکشن بچوں کی بازوؤں میں لگایا جائے تو اس سے بچوں کی بازو میں موجود حساس پٹھہ خراب ہو سکتا ہے اور بچے کی بازو میں فالج آ سکتا ہے۔

View More Details >>
Health Department Medical MCQs NTS Past Papers Vaccinator

ویکسین کو ذخیرہ کرنے کا درست درجہ حرارت کتنا ہے؟

  • ایک ڈگری سینٹی گریڈ سے 10 سینٹی گریڈ
  • دو ڈگری سینٹی گریڈ سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ
  • دس سینٹی گریڈ سے 15 سینٹی گریڈ تک
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • B
  • دو ڈگری سینٹی گریڈ سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ایک نارمل ٹمپریچر ہے جو ویکسین کو عام روٹین میں استمعال کرنے کیلئے رکھا جاتا ہے۔
    اگر ویکسین کو زیادہ لمبے عرصہ تک محفوظ رکھنا ہے تو مختلف ویکسین کیلئے مختلف درجہ حرارت درکار ہوتا ہے۔مثال کے طور پر اگر پولیو کی ویکسین کو تین ماہ یا اُس سے زیادہ دیر تک محٖوظ رکھنا ہو تو منفی 20 سینٹی گریڈ درجہ حرارت درکار ہوتا ہے۔

View More Details >>
Health Department Medical MCQs NTS Past Papers Vaccinator

کولہے پر کو نسی ویکسین لگانی چاہیئے ؟

  • کالی کھانسی
  • تشنج
  • ہیپاٹائٹس
  • کوئی بھی نہیں
  • D
  • کولہے پر کوئی بھی ویکسین نہیں لگانی چاہیئے۔
    تمام ویکسین مسلز میں لگائی جاتی ہیں ۔کولہے پر ویکسین لگانے سے اندیشہ ہوتا ہے کہ ویکسین مسلز کی بجائے فیٹ میں لگ سکتی ہے۔
    کولہے پر ویکسین لگانے سے سائٹک نرو کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔سائٹک نرو سب سے لمبی نرو ہے جو ریڑھ کی ہڈی کے آخر سے شروع ہوتی ہے اور گھٹنے کے پیچھے سے گزرتے ہوئے ایڑھی تک جاتی ہے۔

View More Details >>