Driver Pakistan Studies MCQs PTS Past Papers Rescue 1122

منگلا ڈیم کس دریا پر واقع ہے؟

  • دریائے جہلم
  • دریائے چناب
  • دریائے راوی
  • دریائے سندھ
  • a
  • منگلا ڈیم دریائے جہلم پر میر پور، آزاد جموں کشمیر میں تعمیر کیا گیا۔
    اس ڈیم کی تعمیر کا کام 1961 میں شروع کیا گیا اور 1967 میں مکمل ہوا اور آپریشنل کر دیا گیا۔
    اس ڈیم کی اُونچائی 147 میٹرز یا 482 فٹ ہے۔

View More Details >>
Driver General Knowledge MCQs PTS Past Papers Rescue 1122

بلیک گولڈ کسے کہتے ہیں؟

  • رُوئی
  • کوئلہ
  • پٹرول
  • سونا
  • c
  • بلیک گولڈ پٹرولیم یا خام تیل کیلئے استمعال ہونے والی ٹرم ہے ۔
    بلیک گولڈ میں وہ تمام معدنیات آ جاتی ہیں جو زمیں کے نیچے سے حالت مائع اور سیاہ رنگ میں نکالی جاتی ہے۔
    کوئلہ کو بلیک ڈائمنڈ کہا جاتا ہے۔
    کاٹن کو وائیٹ گولڈ کہا جاتا ہے۔

View More Details >>
Driver PTS Past Papers Rescue 1122

اگر آپ کی گاڑی پھسلنے لگ جائے تو کیا کرنا چاہیئے؟

  • فوری بریک لگائیں
  • فوری بریک مت لگائیں
  • رفتار بڑھا دی
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • b
  • اگر آپکی گاڑی پھسلنے لگی ہے توسب سے پہلے اپنے آپکو پُرسکون رکھیں اور فوری طور پر بریک مت لگائیں کیونکہ فوری طور پر بریک لگانے سے گاڑی مزید زیادہ پھسلے گی۔
    ایکسیلیٹر سے پاؤں ہٹا لیں اور سٹیئرنگ ویل کو کنٹرول کرتے ہوئے جس سائیڈ پر گاڑی کا پچھلا حصہ پھسل رہا ہے اُدھر سٹیئرنگ کو گھمائیں۔
    اگر گاڑی میں اینٹی لاک بریک سسٹم ہے تو بریک کو آہستہ آہستہ پکڑیں اور چھوڑیں۔

View More Details >>
Driver PTS Past Papers Rescue 1122

گاڑی کی بیٹری تبدیل کب کرنی چاہیئے؟

  • کمزور ہوجانے کی صورت میں
  • مکمل خراب ہو جانے کی صورت می
  • ہر 6 ماہ بعد
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • a
  • بیٹری تبدیل کرنے کے لئے حفاظتی اقدامات کریں۔
    بیٹری تبدیل کرنے کیلئے اوزار آپ کے پاس موجود ہوں۔
    گاڑی کو مناسب جگہ پر پارک کریں۔
    بیٹری الگ کرتے وقت پہلے منفی ٹرمینل کو اُتاریں اور لگاتے وقت پہلے مثبت ٹرمینل کو جوڑیں۔
    بیٹری کے ٹرمینل کو اچھے طریقے سے ٹائیٹ کریں اگر لُوز رہ گئے تو آگ لگنے / شارٹ سرکٹ کا خطرہ رہے گا۔

View More Details >>
Driver PTS Past Papers Rescue 1122

سکول اور مسجد کے پاس گاڑی کی رفتار کتنے کلومیٹر فی گھنٹہ ہونی چاہیئے؟

  • 40
  • 50
  • 60
  • 70
  • a
  • پاکستان سیفٹی کونسل کے مطابق تمام گاڑیاں چاہے وہ ایچ ٹی وی ہیں یا ایل ٹی وی اُن کی رفتار سکول، کالج، اسپتال اور مسجد وغیرہ کے نزدیک 40 کلومیٹر فی گھنٹہ سےزیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔

View More Details >>
Driver PTS Past Papers Rescue 1122

آبادی والے علاقوں میں گاڑی کی رفتار زیادہ سے زیادہ کتنے کلومیٹر فی گھنٹہ ہونی چاہیئے؟

  • 40
  • 50
  • 60
  • 70
  • b
  • پاکستان سیفٹی کونسل کے مطابق آبادی والے رہائشی علاقوں میں اور پہاڑی علاقوں میں تمام گاڑیوں کی حد رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہ ہو۔
    گاڑیوں کی رفتار کا تعین ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی سے کیا جاتا ہے۔

View More Details >>