Emergency Medical Technician (EMT) ETEA Testing Service Islamic Study MCQs Rescue 1122 Station House Incharge (SHI)

۔۔۔۔۔۔۔ میں اللہ تعالی نے تیز ہواؤں سے مسلمانوں کی مدد فرمائی۔

  • غزوہ حنین
  • غزوہ احد
  • غزوہ خندق
  • غزوہ تبوک
  • c
  • سورہ احزاب آیت نمبر 73 میں مندرجہ بالا فقرہ کا ذکر ہے۔
    اللہ تعالی فرماتا ہے، اے ایمان والو ! اللہ کا احسان اپنے اُوپر یاد کرو جب تم پر کچھ لشکر آئے تو ہم نے اُن پر آندھی اور وہ لشکر بھیجے جو تمہیں نظر نہ آئے اور اللہ تمہارے کام دیکھتا ہے۔
    غزوہ خندق کو غزوہ احزاب بھی کہا جاتا ہے۔غزوہ احزاب 27 دن تک جاری رہنے والی جنگ / غزوہ ہے۔یہ غزوہ شوال 5 ہجری میں لڑا گیا۔

View More Details >>
Emergency Medical Technician (EMT) ETEA Testing Service Islamic Study MCQs Rescue 1122 Station House Incharge (SHI)

قارون کا تعلق کس قوم سے تھا؟

  • قوم عاد
  • بنی اسرائیل
  • قوم اِرم
  • قوم ثمود
  • b
  • قارون کا ذکر موسی علیہ السلام کے دور نبوت میں ملتا ہے۔
    قارون موسی علیہ السلام کی قوم میں سے تھا اور اُس دور کا امیر ترین آدمی تھا۔
    قارون کا ذکر قرآن مجید کی سورہ القصص کی آیت نمبر76 سے 82 تک موجود ہے۔
    اس کے علاوہ قارون کا ذکر بائبل میں بھی موجود ہے۔

View More Details >>
Emergency Medical Technician (EMT) ETEA Testing Service General Knowledge MCQs Rescue 1122 Station House Incharge (SHI)

درج ذیل میں سے اسلامی کیلنڈر کا دوسرا مہینہ کونسا ہے؟

  • صفر
  • محرم
  • جمادی الثانی
  • جمادی الاول
  • a
  • اسلامی مہینوں کی تعداد بارہ ہے۔
    قرآن مجید میں سورہ توبہ آیت نمبر 36 میں سال کے 12 مہینوں کا ذکر ہے۔
    اسلامی مہینوں کے نام اور ترتیب یاد رکھیں۔
    محرم ، صفر، ربیع الاول، ربیع الثانی، جمادی الاول، جمادی الثانی، رجب، شعبان، رمضان، شوال، ذوالقعد، ذولحج

View More Details >>