General Knowledge MCQs Interview MCQs

یو نائیٹڈ نیشن سیکیورٹی کونسل میں مستقل ارکان کی تعداد کتنی ہے؟

  • 05
  • 10
  • 15
  • 20
  • a
  • یونائیٹڈ نیشن سیکیورٹی کونسل ، یونائیٹڈ نیشن کا سب سے اہم حصہ ہے۔یہ حصہ / آرگن کُل 15 ممبران پر مشتمل ہوتا ہے جس میں5 ممبرز / ارکان مستقل ہوتے ہیں جبکہ 10 ممبرز / ارکان غیر مستقل ہوتے ہیں۔ غیر مستقل ممبرز کو 2 سال کیلئے رکنیت دی جاتی ہے اور 2 سال کے بعد نئے ممبر ملک کو 2 سال کیلئے شامل کر لیا جاتا ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

ہِنگل ڈیم کہاں واقع ہے؟

  • پنجاب
  • بلوچستان
  • سندھ
  • خیبرپختونخواہ
  • B
  • ہنگل ڈیم ضلع لسبیلا ، بلوچستان میں واقع ہے۔یہ ایک چھوٹا ڈیم ہے جسے دریائے ہِنگل میں آنے والے سیلاب کے پانی کو سٹور کرنے کیلئے بنایا گیا۔اِس ڈیم کی اونچائی 52 میٹرز ہے۔ اس ڈیم کی انسٹالڈ کپیسیٹی 3.5 میگا واٹ ہے۔ اُس علاقہ کی مقامی ہندو کمیونٹی نے احتجاج کیا کہ اگر ہِنگل ڈیم تعمیر کیا جاتا ہے تو اُن کا تاریخی مندر جس کا نام ہنگلج ماتا ہے وہ مسمار کرنا پڑے گا۔ہندوؤں کے مندر کو بچانے کیلئے اس ڈیم کو مطلوبہ مقام سے 16 کلومیٹر دور بنانے پر دوبارہ پلاننگ کی گئی اور منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ 2008 میں بلوچستان اسمبلی نے بھی ہنگل ڈیم بنانے کی مخالفت کی۔ اس ڈیم کو بنانے کیلئے پلاننگ، ریسرچ وغیرہ 1992 میں کی گئی لیکن ابھی تک یہ ڈیم سیاسی مخالفت ، مالی دشواری اور مزید کچھ معاملات کیوجہ سے مکمل نہیں ہو سکا۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

کیا کوئی ایسا سال بھی گزرا ہے جس میں 35 روزے رکھے گئے ہوں؟

  • جی ہاں
  • بالکل نہیں
  • ایسا نہیں ہو سکتا
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • A
  • سال1935 میں یکم جنوری کو25رمضان المبارک تھا۔اور قمری سال چھوٹا ہونے کیوجہ سے نومبر میں دوبارہ رمضان المبارک کا مہینہ آگیا، اس طرح 1935 میں 35 روزے رکھے گئے۔یکم جنوری 1935 کو 25 رمضان المبارک ہونے کیوجہ سے 6 روزے جنوری میں رکھے گئے ۔اور1935 میں ہی دوسری بار یکم رمضان المبارک28 نومبر 1935 کو شروع ہوا اور 26 دسمبر 1935 کو ختم ہوا۔اسطرح 1935 میں دوبارہ 29 روزے رکھے گئے۔اور یہ کُل 1935 میں35 روزے رکھے گئے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

دنیا کی وہ کونسی زبان ہے جس میں سب سے زیادہ حروف تہجی ہیں؟

  • چینی
  • کمبوڈین
  • جاپانی
  • اردو
  • B
  • کمبوڈین زبان کو خیمر بھی کہا جاتا ہے۔خیمر / کمبوڈین زبان میں سنسکرت زبان اور پالی زبان کے اثرات بھی ملتے ہیں۔یہ کمبوڈیا کی سرکاری زبان ہے۔کمبوڈین / خیمر زبان میں حروف تہجی کی تعداد 74 ہے۔

View More Details >>