General Knowledge MCQs Interview MCQs

کرونا کا پہلا کیس / مریض عالمی سطح پر کب سامنے آیا؟

  • دسمبر 2018
  • دسمبر2019
  • دسمبر2020
  • دسمبر2021
  • B
  • کرونا کا پہلا کیس / مریض 31 دسمبر 2019 کو چائنہ کے صوبہ ہوبائی کے شہر ووہان میں سامنے آیا۔سب سے پہلے کرونا مرض / وبا ایک 57 سالہ خاتون میں پایا گیا جو ووہان کی مویشی منڈ ی میں کیکڑتے فروخت کیا کرتی تھی۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

مسلم ممالک میں قدرتی گیس سب سے زیادہ کونسا ملک پیدا کرتا ہے؟

  • سعودی عرب
  • پاکستان
  • مصر
  • ایران
  • d
  • ایران براعظم ایشیا میں واقع ہے۔ایران دُنیامیں دوسرے نمبر پر اور مسلم ممالک میں پہلے نمبر پر گیس کی پیداوار میں بڑا ملک ہے۔عالمی سطح پر گیس کی پیداوار میں پہلے نمبر پر رُوس، دوسرے نمبر پر ایران اور تیسرے نمبر پر قطر شامل ہے۔قدرتی گیس کو استمعال کرنے کے لحاظ سے دُنیا کا سب سے بڑا ملک یو ایس ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

کس پنجابی شاعر کا کلام سکھوں کی مذہبی کتاب کا حصہ ہے؟

  • بابا فرید
  • بلھے شاہ
  • سچل سرمست
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • a
  • گرو گرنتھ صاحب سکھوں کی مذہبی کتا ب ہے۔گرنتھ کا اردو میں مطلب کتاب ہے اور صاحب کا اردو اور عربی دونوں میں مطلب مالک یا دوست ہے۔گرو گرنتھ صاحب کا ایک حصہ بھگت بانی کہلاتا ہے جس میں بابا فرید، بھگت کبیر اور سور داس کا کلام شامل ہے

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

دراوڑ فورٹ کہاں واقع ہے؟

  • جہلم
  • ملتان
  • بہاولپور
  • جامشورو
  • C
  • قلعہ دراوڑ تحصیل احمد پور شرقیہ ، ضلع بہاولپور، پنجاب میں واقع ہے۔قلعہ دراوڑ کو 9 ویں صدی میں ہندو راجپوت راجہ ججن بھٹی نے تعمیر کروایا۔دراوڑ فورٹ کے پُرانے ناموں میں قلعہ بھٹی اور قلعہ راول شامل ہیں۔قلعہ دراوڑ کو 1732 میں نواب صادق محمد خان نے دوبارہ تعمیر کروایا۔دراوڑ فورٹ تعمیراتی لحاظ سے چولستان کا مضبوط ترین قلعہ ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

لال قلعہ کہاں واقع ہے؟

  • دہلی
  • لاہور
  • بہاولپور
  • امرتسر
  • a
  • غل بادشاہ شاہ جہاں نے 1638 میں ریاست کا دارالحکومت آگرہ سے دہلی کو بنانے کا فیصلہ کیا، اور 1638 میں لعل قلعہ تعمیر کروایا۔لعل قلعہ کو استاد احمد لوہاری نے بنایا۔استاد احمد لوہاری نے ہی تاج محل کا نقشہ بنایا تھا۔لعل قلہ کو ریڈ فورٹ یا بلیسڈ فورٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

دُنیا میں سب سے بڑا نہری نظام کس ملک کا ہے؟

  • پاکستان
  • چین
  • انڈیا
  • امریکہ
  • B
  • دُنیا کے 143 ممالک میں نہری نظام موجود ہے۔دُنیا کا سب سے بڑا نہری نظام چین کا ہے ۔چین کے کُل رقبہ کے تقریبا 21.3 فیصد رقبہ پر نہری نظام موجود ہے۔دوسرے نمبر پر دُنیا کا سب سے بڑا نہری نظام بھارت کا ہے جو بھارت کے کُل رقبہ کے تقریبا 20.6 فیصد رقبہ پر موجود ہے۔تیسرے نمبر پر دُنیا کا سب سے بڑا نظام امریکہ کا ہے اور چوتھے نمبر پر دُنیا کا سب سے بڑا نہری نظام پاکستان کا ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

ریڈ کراس کو کب قائم کیا گیا؟

  • 1860
  • 1863
  • 1864
  • 1866
  • B
  • ریڈ کراس کا ہیڈ کوارٹر جنیوا ، سویزر لینڈ میں ہے۔ریڈ کراس کا بنیادی مقصد پوری دنیا میں انسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے خدمات سرانجام دیناہے۔پوری دنیا میں جہاں پر بھی انسان مصیبت میں مبتلا ہوں ، وہاں ریڈ کراس لوگوں کو مدد فراہم کرتا ہے۔چاہے سیلاب متاثرین ہوں، چاہے زلزلہ کی صورتحال ہو، چاہے کسی ملک میں جنگ لگی ہوئے ، غرضیکہ ریڈ کراس کا مقصد پوری دنیا کے انسانوں کی مدد کرنا ہے۔

View More Details >>