Computer MCQs Interview MCQs

ایم ایس ورڈ میں ایک کالم کی کم از کم چوڑائی کتنی ہوتی ہے؟

  • 0.5 انچ
  • 1 انچ
  • 1.5 انچ
  • 2 انچ
  • a
  • ایم ایس ورڈ کو پہلی بار 25 اکتوبر 1983 کو متعارف کروایا گیا۔یہ ایک ورڈ پروسیسنگ سافٹ ویئر ہے۔ایم ایس ورڈ میں کم سے کم فونٹ سائز 8 ہوتا ہے اور زیادہ سے زیادہ فونٹ سائز 72 ہوتا ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

پہلی جنگ عظیم کے دوران امریکا کا صدر کون تھا؟

  • وُوڈروولسن
  • ٹرومین
  • جیکسن جون
  • ہربرٹ ہوور
  • A
  • پہلی جنگ عظیم 28 جولائی 1914 کو شروع ہوئی اور 11 نومبر 1918 کو ختم ہوئی۔وُوڈ روولسن امریکہ کا 28 واں صدر تھا۔یہ 1913 سے 1921 تک امریکا کا صدر رہا۔اس کا تعلق ڈیموکریٹک سیاسی پارٹی سے تھا۔اس کے علاوہ دوسری جنگ عظیم میں امریکا کا صدر فرینکلن ڈی رُوز ویلٹ تھا۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

بلوچستان کو صوبہ کا درجہ کب دیا گیا؟

  • 1969
  • 1970
  • 1971
  • 1972
  • B
  • بلوچستان کو یکم جولائی 1970 کو صوبہ کا درجہ دیا گیا۔بلوچستان کا کُل رقبہ 3،47،190 مربع کلومیٹر ہے۔بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کو سب سے بڑا صوبہ ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے چھوٹا صوبہ ہے۔بلوچستان کے دارالحکومت کا نا م کوئٹہ ہے۔لفظ بلوچستان کا مطلب ہے بلوچ کی سرزمین۔بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان میں ایل ٹی وی لائسنس کیلئے عمر کی معیاد کتنی ہے؟

  • 19 سال
  • 20 سال
  • 21 سال
  • 22 سال
  • C
  • موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے تحت پاکستان کا شہری 18 سال کی عمر میں کار/ موٹر سائیکل کا لائسنس بنوا سکتا ہے۔لیکن ایل ٹی وی لائسنس کیلئے عمر کی معیاد 21 سال ہے جبکہ ایچ ٹی وی لائسنس کیلئے عمر کی معیاد 22 سال مقرر کی گئی ہے۔

View More Details >>
Computer MCQs Interview MCQs

مائیکروسافٹ ورڈ میں سپیلنگ چیک کرنے کیلئے کونسا بٹن دباتے ہیں؟

  • F5
  • F6
  • F7
  • F8
  • d
  • مائیکروسافٹ ورڈ میں سپیلنگ اور گرائمر چیک کرنے کیلئے ایف 7 استمعال کی جاتی ہے۔
    مائیکروسافٹ ورڈ میں لکھتے ہوئے اگر کسی لفظ کے نیچے سرخ رنگ کی لائن لگ جائے تو اسکا مطلب ہوتا ہے کہ سپیلنگ میں غلطی ہے اور اگر نیلے رنگ کی لائن لگے تو اسکا مطلب ہے کہ جو فقرہ لکھا گیا ہے اُس میں گرائمر کی غلطی ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

جنرل ضیاء الحق نے جب اقتدار سمنبھالا توکتنے دن کے اندر انتخابات کروانے کا وعدہ کیا؟

  • 30 دن
  • 60 دن
  • 90 دن
  • 120 دن
  • C
  • جنرل ضیاء الحق کو 1976 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں پاکستان کا آرمی چیف بنایا گیا۔آپ نے 5 جولائی 1977 کو ملک میں مارشل لاء لگایا۔آپ پاکستان کے 6ویں صدر بھی تھے۔آپ نے 17 اگست 1988 کو طیارہ حادثہ میں بہاولپور کے قریب وفات پائی۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

کٹاس راج مندر کہاں واقع ہے؟

  • چکوال
  • ملتان
  • حیدر آباد
  • منگلا
  • a
  • کٹاس راج مندر کو قلعہ کٹاس بھی کہا جاتا ہے۔اس مندر کا پورا نام شری کٹاس راج مند ر ہے۔یہ مندر چوا سیدن شاہ، چکوال پ، پنجاب ، پاکستان میں واقع ہے۔یہ مندر / قلعہ بنیادی طور پر سات ہندو مندروں پر مشتمل تھا۔اس مندر میں ایک تالاب ہے جس کا نام کٹاس ہے اور یہ تالاب ہندوؤں کے لئے مذہبی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔یہ مانا جاتا ہے کہ ہندو دیوتا شیو کی پہلی بیوی ستی کے مر جانے پر شیو کے رونے کیوجہ سے آنسووؤں سے یہ تالاب معرض وجود میں آیا۔ہندوؤں کے اس مقدس تالاب کی گہرائی 20 فٹ ہے۔اور اس تالاب کا کُل رقبہ 2 کنال 15 مرلہ ہے۔

View More Details >>
Everyday Science MCQs Interview MCQs

نیوٹران کو کب دریافت کیا گیا؟

  • 1929
  • 1930
  • 1931
  • 1932
  • C
  • نیوٹران کے بارے میں تھیوری سب سے پہلے 1920 میں ارنسٹ ردرفورڈ نے پیش کی۔ نیوٹران کو 1932 میں جیمز چیڈوک نے دریافت کیا۔نیوٹران پر نیوٹرل چارج ہوتا ہے۔نیوٹرل چارج کا مطلب ہے کہ نہ مثبت چارج ہوتا ہے اور نہ منفی چارج۔نیوٹران کا تعلق ہیڈران کلاس سے ہے۔
    نیوٹران کو این سے ظاہر کیا جاتا ہے۔

View More Details >>
Everyday Science MCQs Interview MCQs

پٹیلا جسم کے کس حصہ میں موجود ہے؟

  • بازو میں
  • ٹانگ میں
  • پاؤں میں
  • سر میں
  • B
  • پٹیلا کو بھی کہا جاتا ہے۔گھٹنے کے سامنے والی ہڈی کو پٹیلا کہا جاتا ہے۔
    یا اِسے آپ یُوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ جس مقام پر دو ہڈیاں فیمر(ران والی بڑی ہڈی) اور ٹیبیا (گھٹنے سے نیچے ٹانگ کی سامنے والی ہڈی) ملتی ہیں اُس مقام پر یہ ہڈی پٹیلا واقع ہوتی ہے۔یہ ہڈی گھٹنے کی حفاظت کر تی ہے اور ٹیبیا کو مسلز سے ملاتی ہے

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

ارسطُو کا استاد کون تھا؟

  • سقراط
  • ارسطو
  • افلاطون
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • B
  • ارسطُو کا استا افلاطون تھا جبکہ افلاطون کا استاد سُقراط تھا۔افلاطون ، ارسطُو اور سُقراط تینوں فلاسفر تھے اور تنیوں کا تعلق یونان سے تھا۔

View More Details >>