Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان کا سب سے بڑا عجائب گھر (میوزیم) کونسا ہے؟

  • لاہور میوزیم
  • کراچی میوزیم
  • ٹیکسلا میوزیم
  • پشاور میوزیم
  • b
  • نیشنل میوزیم کراچی پاکستان کا سب سے بڑا میوزیم ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا پہلا میوزیم بھی ہے۔اس میوزیم کو 17 اپریل 1950 کو فریئر ہال کراچی میں قائم کیا گیا۔ جس جگہ پر نیشنل میوزیم کو بنایا گیا ہے وہاں پر پہلے برطانوی دورِ حکومت میں وکٹوریہ میوزیم تھا جسے 1865 میں قائم کیا گیا تھا۔یہ میوزیم فیڈرل گورنمنٹ کے زیر انتظام ہے۔دُنیا کا سب سے بڑا میوزیم لورے میوزیم ہے جو پیرس ، فرانس میں واقع ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا بڑا صوبہ کونسا ہے؟

  • سندھ
  • پنجاب
  • بلوچستان
  • خیبرپختونخوا
  • b
  • صوبہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کا دُوسرا بڑا صوبہ ہے۔صوبہ سندھ اور صوبہ خیبر پختونخوا بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر پاکستان کے بڑے صوبے ہیں۔صوبہ بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے چھوٹا صوبہ ہے۔صوبہ بلوچستان کا کُل رقبہ 3،47190 مربع کلومیٹر ہے۔صوبہ پنجاب کا کُل رقبہ 2،05،344 مربع کلومیٹر ہے۔صوبہ سندھ کا کُل رقبہ 1،40،914 مربع کلومیٹر ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا کا کُل رقبہ 1،01،741مربع کلومیٹر ہے۔گلگت بلتستان کا کُل رقبہ 72،971کلومیٹر ہے۔آزاد جموں کشمیر کا کُل رقبہ 13،297 مربع کلومیٹر ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

سال 1971 میں پاکستان آرمی کے کمانڈر اِن چیف کون تھے؟

  • جنرل یحیی خان
  • جنرل ایوب خان
  • جنرل پرویز مشرف
  • جنرل ضیاء الحق
  • a
  • جنرل یحیی خان کا پورا نام آغا محمد یحیی خان تھا۔کمانڈر اِن چیف کو مختصر کر کے سی اِن سی بھی لکھا جاتا ہے۔کمانڈر اِن چیف کا عہدہ پاکستان آرمی میں 1972 میں ختم کر دیا گیا اور چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ 1972 میں متعارف کروا دیا گیا۔جنرل آغا محمد یحیی خان نے 1966 سے 1971 تک بطور کمانڈر اِن چیف پاکستان آرمی خدمات سر انجام دیں۔آپ نے 1969 سے 1971 تک پاکستان کے تیسرے صدر کے طور پر فرائض سر انجام دیئے۔

View More Details >>
Everyday Science MCQs Interview MCQs

اگر کسی شخص کی عمر 100 سال ہے تو اُسے کیاکہا جائے گا؟

  • سینٹی نیرین
  • کوئنکا جینیرین
  • سیکسا جینیرین
  • نونا جینیرین
  • a
  • اگر کسی شخص کی عمر 50 سال ہے تو اُسے کوئنکا جینیرین کہا جائے گا۔اگر کسی شخص کی عمر 60 سال ہے تو اُسے سیکساجینیرین کہا جائے گا۔اگر کسی شخص کی عمر 70 سال ہے تو اُسے سیپٹاجینیرین کہا جائے گا۔اگر کسی شخص کی عمر 80 سال ہے تو اُسے اوکٹا جینیرین کہا جائے گا۔اگر کسی شخص کی عمر 90 سال ہے تو اُسے نونا جینیرین کہا جائے گا۔اگر کسی شخص کی عمر 100 سال ہے تو اُسے سینٹی نیرین کہا جائے گا۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

راکا پوشی پہاڑ کہاں واقع ہے؟

  • بلوچستان
  • خیبر پختونخوا
  • گلگت بلتستان
  • پنجاب
  • c
  • راکا پوشی کا مطلب ہے شائننگ وال (چمکدار دیوار)۔راکا پوشی پہاڑ کو دُومانی بھی کہا جا تا ہے۔دُومانی کا مطلب ہے مدر آف مِسٹ (دھند کی ماں)۔راکا پوشی گلگت بلتستان ، پاکستان میں واقع ہے۔اس پہاڑ کی کُل اونچائی 7788 میٹرز ہے۔یہ پہاڑ دُنیاکا 27 ویں نمبر پر بلند ترین پہاڑ ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

باسکٹ بال کھیل میں کتنے کھلاڑی ہوتے ہیں؟

  • 03
  • 05
  • 07
  • 09
  • B
  • لفظ باسکٹ بال میں حروف کی تعداد گنتی کریں گے تو 5 بنے گی ۔ اسس سادہ سے طریقہ سے آپ باسکٹ بال کھیل کے کھلاڑیوں کی تعداد یاد کر سکتے ہیں۔
    مثال کے طور پر ب، ا، س، ک، ٹ

View More Details >>