Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

ایف آئی اے ایکٹ کو کب منظور کیا گیا؟

  • 1972
  • 1973
  • 1974
  • 1975
  • C
  • ایف آئی اے ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کا مخفف ہے۔ایف آئی اے ایکٹ کو1974 میں پارلیمنٹ آف پاکستان نے منظور کیا۔ ایف آئی اے کی بنیاد 13 جنوری 1975 کو ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں رکھی گئی۔ایف آئی اے ایک وفاقی ادارہ ہے۔ایف آئی اے کے ڈرائریکیٹر جنرل کی تعیناتی وفاقی حکومت کرتی ہے۔ایف آئی اے کے موجودہ ڈی جی کا نام محسن بٹ ہے۔ایف آئی اے کا پرانا نام ایس پی ای تھا۔ایس پی ای ،سپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ کا مخفف ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Islamic Study MCQs

قرآن مجید کی کس سورہ میں قبلہ تبدیل ہونے کے احکامات نازل ہوئے؟

  • سورہ جن
  • سورہ الرحمن
  • سورہ البقرہ
  • سورہ الناس
  • C
  • اے پیغمبر ہم تمھارا آسمان کی طرف منہ اٹھانا دیکھ رہے ہیں۔سو ہم تم کو اسی قبلہ کیطرف جس کو تم پسند کرتےہو ، منہ کرنے کا حکم دیں گے تو اپنا منہ مسجد حرام (خانہ کعبہ) کی طرف پھیر لو۔اور تم لوگ جہاں ہوا کرو (نماز پڑھنے کے وقت) اسی مسجد کی طرف منہ کر لیا کرو، اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی ہے وہ خوب جانتے ہیں کہ (نیا قبلہ) ان کے پروردگار کی طرف سے حق ہے، اور جو کام یہ کرتے ہیں ، اللہ ان سے بے خبر نہیں۔(سورہ البقرہ آیت نمبر 144)

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

سائنس دان آئزک نیوٹن کا تعلق کس ملک سے تھا؟

  • انگلینڈ
  • روس
  • اٹلی
  • فرانس
  • a
  • آئزک نیوٹن کا تعلق انگلینڈ ، برطانیہ سے تھا۔آپ ایک ریاضی دان، ماہر فلکیات، فلاسفر اور کیمیا دان تھے۔آئزک نیوٹن نے 1665-1666 میں کشش ثقل کا قانون متعارف کروایا۔آئزک نیوٹن نے 1687 میں حرکت کے تین قوانین متعارف کروائے۔یہ قوانین پہلی بار 5 جولائی 1687 کو شائع کئے گئے۔

View More Details >>
Interview MCQs Islamic Study MCQs

امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو کب شہید کیا گیا؟

  • 60 ہجری
  • 61 ہجری
  • 62 ہجری
  • 63 ہجری
  • B
  • امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ ہجری کیلنڈر کے مطابق 5 شعبان 4 ہجری کو مدینہ، سعودی عرب میں پیدا ہوئے اور 10 محرم 61 ہجری کو 54 سال کی عمر میں کربلا، عراق میں شہادت نوش فرمائی۔عیسوی کیلنڈر کے مطابق آپ رضی اللہ تعالی عنہ 10 جنوری 626 عیسوی کو پیدا ہوئے اور 10 اکتوبر 680 عیسوی کو شہادت نوش فرمائی۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

باغ جناح کس مشہور شہر میں واقع ہے؟

  • لاہور
  • کراچی
  • پشاور
  • کوئٹہ
  • a
  • جناح باغ کو لارنس گارڈن بھی کہا جاتا ہے۔یہ ایک مشہور پارک ہے جو لاہور میں واقع ہے۔یہ باغ 1860 میں قائم کیا گیا۔اس باغ کا نام پہلے چیف کمشنر، گورنر پنجاب، وائسرائے جون لارنس کے نام پر رکھا گیا تھا۔لارنس گارڈن کا نام 1984 میں تبدیل کر کے باغ جناح کر دیا گیا۔جناح باغ بنیادی طور پر 141 ایکڑز / 0.57 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

یوم استحصال کشمیر کب منایا جاتا ہے؟

  • 5 ستمبر
  • 5 اگست
  • 5 اکتوبر
  • 5 نومبر
  • B
  • اگست2019 کو ایک صدارتی حکم نامے میں مودی حکومت نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی دفعات کو ختم کر دیا۔ان دفعات کے تحت کشمیر یوں کو شہریت، جائیداد کی ملکیت اور بنیادی حقوق کے حوالہ سے خصوصی حیثیت دی گئی تھی۔اس لئے ہر سال کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کے اظہار کیلئے 5 اگست کو یوم استحصال منایا جاتا ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

ڈراما “انار کلی “کس نے لکھا؟

  • امتیاز علی تاج
  • اشفاق احمد
  • احسان دانش
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • a
  • امتیاز علی تاج پاکستان کے اردو زبان کے معروف مصنف اور ڈراما نگار تھے۔ر کلی ڈرامہ آپ نے 22 سال کی عمر میں لکھا لیکن یہ ڈرامہ پہلی بار 1932 میں شائع ہوا۔امتیاز علی تاج کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز بھی دیا گیا۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

ایشیا کے 14 بلند ترین پہاڑوں میں سے کتنے پاکستان واقع ہیں؟

  • 03
  • 04
  • 05
  • 06
  • C
  • یہ تمام کے تما م پانچ پہاڑ گلگت بلتستان، پاکستان میں واقع ہیں۔ان پانچ پہاڑو ں کے نام اور اونچائی درج ذیل ہے۔
    کے ٹو پہاڑ کی اونچائی 8311 میٹرز ہے۔
    نانگا پربت پہاڑ کی اونچائی 8126 میٹرز ہے۔
    گشر برم ون کی اونچائی 8080میٹرز ہے۔
    گشر برم ٹو کی اونچائی 8035 میٹرز ہے۔
    بروڑ پیک کی اونچائی 8051 میٹرز ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Islamic Study MCQs

وراثت سے متعلقہ احکامات کب نازل ہوئے؟

  • 3 ہجری
  • 4 ہجری
  • 5 ہجری
  • 6 ہجری
  • a
  • وراثت سے متعلقہ احکامات سورہ النساء کی کی مختلف آیات میں موجود ہیں۔دین اسلام میں وراثت سے متعلقہ تمام اصول واضح بتا دیئے ہیں۔جائیداد میں بیٹے ، بیٹی، ماں، باپ، بیوی، بہن ، بھائی تمام کا کتنا کتنا حصہ ہے۔

View More Details >>