General Knowledge MCQs Interview MCQs Islamic Study MCQs

قرآن مجید میں کونسا حروف تہجی زیادہ استمعال ہوا ہے؟

  • ا (الف)
  • ب
  • س
  • د
  • a
  • قرآن مجید میں زیادہ دہرائے جانے والے حروف تہجی دررج ذیل ہیں۔
    (ا)قرآن مجید میں 43542 بار دہرایا گیا ہے۔
    (ل) قرآن مجید میں 38191 بار دہرایا گیا ہے۔
    (ن) قرآن مجید میں 27270 بار دہرایا گیا ہے۔
    (م) قرآن مجید میں 26735 بار دہرایا گیا ہے۔
    (و) قرآن مجید میں 24813 بار دہرایا گیا ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان میں پہلا وومن ڈویلپمنٹ بینک کب قائم کیا گیا؟

  • 1988
  • 1989
  • 1990
  • 1991
  • B
  • پاکستان میں پہلا وومن ڈویلپمنٹ بینک یکم دسمبر 1989 میں کراچی میں قائم کیا گیا۔اس بینک کا افتتاح اُس وقت کی وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو نے کیا۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

تحریک طالبان کا آغاز کب ہوا؟

  • 1992
  • 1993
  • 1994
  • 1995
  • C
  • تحریک طالبان کی بنیا د ملا عمر نے رکھی۔تحریک طالبان کو ستمبر 1994 میں افغانستان کے شہر قندھار سے شروع کیا گیا۔اس تحریک میں اکثریت پشتون افغانستان کے پشتون علاقوں کے طالب علموں کی تھی جس وجہ سے اسے تحریک طالبا ن کا نام دیا گیا۔تحریک طالبان کا ہیڈ آفس قندھار میں ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

دنیا میں سب سے بڑی فوج / آرمی کس ملک کی ہے؟

  • پاکستان
  • امریکا
  • چین
  • روس
  • C
  • دنیا کی سب سے بڑی آرمی چین کی ہے ۔ اُسکے بعد دوسرے نمبر پر سب سے بڑی آرمی بھارت کی ہے۔تیرسے نمبر پر بڑی آرمی امریکا کی ہے۔چوتھے نمبر پر بڑی آرمی نارتھ کوریا کی ہے۔پانچویں نمبر پر بڑی آرمی روس کی ہے اور دنیا میں چھٹے نمبر پر سب سے بڑی آرمی پاکستان کی ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

آئین پاکستان 1973 کس قسم کی پارلیمنٹ فراہم کرتا ہے؟

  • یونی کیمرل
  • بائی کیمرل
  • دونوں اے اور بی
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • B
  • بائی کیمرل ایک ایسا پارلیمنٹ کا نظام ہے جس میں قانون سازی کیلئے دو ایوان ہوتے ہیں۔پہلے ایک ایوان میں قانون بنا کر اُسے مزید جانچ پڑتال اور منظوری کیلئے دوسرے ایوان میں بھیجا جاتا ہے۔مختصر یہ کہ ایسی پارلیمنٹ جس میں قانون سازی کیلئے ایک ایوان ہو اُسے یونی کیمرل کہا جاتا ہے اور ایسی پالیمنٹ جس میں قانون سازی کیلئے دو ایون ہوں اُسے بائی کیمرل کہا جاتا ہے۔پاکستان کی پارلیمنت میں دو ایوان ہیں جنہیں قومی اسمبلی ( ایوان زیریں / لوئر ہاؤس) اور سینٹ (ایوان بالا / اپر ہاؤس) کہا جاتا ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

صدر پاکستان کی غیر موجودگی میں قائم مقام صدر پاکستان کو ن ہو گا؟

  • اسپیکر قومی اسمبلی
  • گورنر
  • چیف آف آرمی سٹاف
  • چیئرمین سینٹ
  • d
  • پاکستان کے آئین 1973 کے آرٹیکل 41 کے مطابق اگر صدر پاکستان ملک سے باہر ہے، وفات پا گیا ہے ، بیماری یا کسی اور وجہ سے صدر پاکستان کے فرائض سرانجام نہیں دے پا رہا تو چیئر مین سینٹ صدر پاکستان کے فرائض سرانجام دے گا۔اگر چیئر مین سینٹ بھی موجود نہیں ہے تو پھر اسپیکر قومی اسمبلی صدر پاکستان کے فرائض سرانجام دے گا۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

بین الاقوامی عدالت میں کنتے جج خدمات سرانجام دیتے ہیں؟

  • 05
  • 10
  • 15
  • 20
  • C
  • آئی سی جے ، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کا مخفف ہے۔ یہ یونائیٹڈ نیشن کا ایک مرکزی حصہ / آرگن ہے۔اسے 26 جون 1945 کو قائم کیا گیا۔اس بین الاقوامی عدالت کا ہیڈ کوارٹر ہیگ، نِیدر لینڈز میں ہے۔اس بین الاقوامی عدالت میں 15 ججز خدمات سر انجام دیتے ہیں۔اور ان تمام ججز کو یونائیٹڈ نیشن جنرل اسمبلی منتخب کرتی ہے۔بین الاقوامی عدالت کے ججز کی خدمات سرانجام دینے کی مدت 9 سال ہوتی ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

موٹروے کو جوائن کرتے وقت پہلے ہارڈ شولڈر پر کتنی رفتار بڑھانی چاہیئے؟

  • 50 کلومیٹر فی گھنٹہ
  • 65 کلومیٹر فی گھنٹہ
  • 75 کلومیٹر فی گھنٹہ
  • 85 کلومیٹر فی گھنٹہ
  • B
  • ہارڈ شولڈر سڑک کے بائیں جانب پہلی پٹی والی لائن کے بائیں سائیڈ پر سڑک کو کہتے ہیں۔آپ نے عموما دیکھا ہو گا جب گاڑی خراب ہوتی ہے تو سڑک کی پہلی پٹی سے سے بائیں جانب کھڑی کر دی جاتی ہے یا پہلی پٹی کے بائیں جانب کھڑی کرکے اُسکی خرابی دور کی جارہی ہوتی ہے۔موٹر وے پر ہارڈ شولڈر کو گاڑی خراب ہونے کی صورت میں ہی استمعال کرنا چاہیئے۔

View More Details >>
Interview MCQs Islamic Study MCQs

خلافت راشدہ کا دورانیہ کتنے سال تھا؟

  • 10 سال
  • 20 سال
  • 30 سال
  • 40 سال
  • C
  • خلفہ راشدین کی تعداد 4 ہے جن میں ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ، عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ، عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ اور علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ شامل ہیں۔ان چاروں صحابہ کرام کے دور حکومت کو خلافت راشدہ کہا جا تا ہے۔
    پہلے خلیفہ ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ632 سے 634 عیسوی تک خلیفہ وقت رہے۔
    دوسرے خلیفہ عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ 634 سے 644 عیسوی تک خلیفہ وقت رہے۔
    تیسرے خلیفہ عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ 644 سے 656 عیسوی تک خلیفہ وقت رہے۔
    چوتھے خلیفہ علی رضی اللہ تعالی عنہ 656 سے 661 عیسوی تک خلیفہ وقت رہے۔
    خلافت راشدہ میں سب سے زیادہ خلافت کا دورانیہ عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کا ہے اور سب سے کم خلافت کا دورانیہ ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

ڈیورنڈ لائن معاہدہ کب طے پایا؟

  • 1890
  • 1893
  • 1899
  • 1905
  • B
  • ڈیورنڈ لائن کا معاہدہ افغانستان اور برطانوی گورنمنٹ کے درمیان 12 نومبر 1893 کو طے پایا۔ افغانستان کیطرف سے اس معاہدے پر افغانستان کے بادشاہ عبدالرحمن اور برطانوری گورنمنٹ کی جانب سے مورٹیمر ڈیورنڈ نے دستخط کئے۔برطانوری گورنمنٹ کے نمائندے مورٹیمر ڈیورنڈ کے نا م پر ہی اس باؤنڈری لائن کا نام رکھا گیا۔ڈیورنڈ لائن پاکستان اور افغانستان کے درمیان باؤنڈری لائن ہے۔گورنمنٹ آف پاکستان کے سروے 2020 کے مطابق ڈیورنڈ لائن کی کُل لمبائی 2611 کلومیٹر ہے۔

View More Details >>