General Knowledge MCQs Interview MCQs

طالبان اور امریکہ کے درمیان افغانستان میں جنگ ـــــــ میں شروع ہوئی۔

  • 2001
  • 2002
  • 2003
  • 2004
  • a
  • طالبان نے 11 ستمبر 2001 کو امریکہ میں 4 طیاروں سے حملہ کیا۔دو طیاروں سے تو جانی نقصان نہیں ہوا لیکن دو طیارے نیو یارک میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر گرائے گئے جس سے تقریبا 3000 لوگ مارے گئے۔اس ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملہ کو بنیاد بنا کر امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا۔یہ جنگ طالبان اور امریکہ کے درمیان افغانستان میں 7 اکتوبر 2001 میں شروع ہوئی ۔یہ جنگ تقریبا 20 سال تک جاری رہی اور یہ جنگ امریکہ کی تاریخ کی سب سے لمبی جنگ ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

موتی مسجد کہاں واقع ہے؟

  • پشاور
  • لاہور
  • حیدرآباد
  • کوئٹہ
  • B
  • موتی مسجد کو پُرل مسجد بھی کہا جاتا ہے۔موتی مسجد لاہور قلعہ کےاندر واقع ہے۔مغل بادشاہ جہانگیر نے اس مسجد کو تعمیر کروایا۔اس مسجد کی تعمیر کا کام 1630 میں شروع ہوا ، اور 1635 میں مکمل ہوا۔یہ مسجد سفید سنگِ مر مر سے بنائی گئی ہے۔اس مسجد کے تین گنبد ہیں۔لاہور کے علاوہ موتی مسجدکے نام سے مساجد آگرہ، بھوپال، دہلی اور کراچی میں بھی واقع ہیں۔

View More Details >>
Analytical Reasoning MCQs Interview MCQs

معلم، پرنسپل ، طالب علم اور پروفیسر میں کیا مختلف ہے؟

  • طالب علم
  • پرنسپل
  • معلم
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • a
  • پروفیسر ، معلم اور پرنسپل کا شمار پڑھانے والوں میں ہوتا ہے جبکہ طالب علم کا شمار پڑھنے والوں میں ہوتا ہے

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان قومی اسمبلی میں خواتین کیلئے مختص نشستوں کی تعداد کیا ہے؟

  • 32
  • 60
  • 85
  • 100
  • B
  • جنرل سیٹوں کی تعداد 272، خواتین کیلئے مختص سیٹوں کی تعداد 60، اقلیتوں کیلئے مختص سیٹوں کی تعداد 10 ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

خانپور ڈیم کہاں واقع ہے؟

  • پنجاب
  • خیبر پختونخواہ
  • سندھ
  • بلوچستان
  • b
  • خانپور ڈیم اسلام آباد سے 50 کلومیٹر دور خانپور، خیبر پختونخواہ میں واقع ہے۔خانپور ڈیم کی تعمیر کا کام 1983 میں شروع ہوا اور 1984 میں اس ڈیم کو آپریشنل کر دیا گیا۔خانپور ڈیم کی اونچائی 52 میٹر ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

جلیانوالہ باغ میں کس کے حکم پر قتل عام ہوا؟

  • جنرل ڈایر
  • لارڈ ماؤنٹ بیتن
  • لارڈ لنتھگو
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • a
  • اپریل 1919 کو سکھوں کا مذہبی تہوار بیساکھی تھا۔سکھ کمیونٹی جلیانوالہ باغ میں اس تہوار کو منانے کیلئے اکٹھی ہوئی تو جنرل ڈائر نے فوجیوں کو فائرنگ کرنے کے احکامات دیئے، جس کے نتیجے میں تقریبا 1000 کے قریب لوگ زخمی ہوئے/مارے گئے۔

View More Details >>
Interview MCQs Islamic Study MCQs

قرآن مجید کی کس سورہ میں اللہ تعالی کے سب سے زیادہ احکامات ہیں؟

  • سورہ التوبہ
  • سورہ البقرہ
  • سورہ الکوثر
  • سورہ النمل
  • B
  • سورہ البقرہ میں گائے کا ذکر ہے اِسی نام کے مناسبت سے اس سورہ کا نام البقرہ رکھا گیا۔سورہ البقرہ مدینہ میں نازل ہونے والی سورہ ہے۔یہ سورہ قرآن مجید کی سب سے لمبی سورہ ہے۔اس سورہ میں کُل آیات کی تعداد 286 اور کُل رکوع کی تعداد 40ہے۔قرآن مجید کی سب سے لمبی آیت بھی سورہ البقرہ میں موجود ہے جو کہ سورہ البقرہ کی آیت نمبر 282 ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

تقسیم بنگال کب ہوئی ؟

  • 1905
  • 1906
  • 1907
  • 1908
  • a
  • بنگال کی انتظامی امور برطانوی راج کے قابو سے باہر ہوتے جارہے تھے تو حالات کو قابو میں کرنے کیلئے 20 جولائی 1905 کو لارڈ کرزن نے بنگال کو دوحصوں میں تقسیم کر دیا لیکن حالات دن بدن مزید خراب ہوتے گئے بالاخر 1911 میں لارڈ ہارڈنگ نے تقسیم بنگال کو منسوخ کر دیا۔

View More Details >>
Interview MCQs Islamic Study MCQs

چوری کرنے پر ہاتھ کاٹنے کی سزا کب بازل ہوئی ؟

  • 6 ہجری
  • 8 ہجری
  • 10 ہجری
  • 12 ہجری
  • b
  • چوری کرنے پر ہاتھ کاٹنے کی سزا کے بارے میں احکامات قرآن مجید کی سورہ المائدہ کی آیت نمبر 6 میں موجود ہیں۔

View More Details >>