Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

سینٹ میں نشستوں کی تعداد 87 سے بڑھا کر 100 کب کی گئی؟

  • 2002
  • 2003
  • 2004
  • 2005
  • a
  • پاکستان سینٹ کو آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 59 کے تحت قائم کیا گیا۔جب سینٹ کو 1973 میں قائم کیا گیا اُس وقت سینٹ میں کُل ممبران کی تعداد45 تھی۔سال 1978 میں یہ تعداد بڑھا کر 63 کر دی گئی۔سال 1985 میں تعداد بڑھا کر 87 کر دی گئی۔سال 2002 میں تعداد بڑھا کر 100 کر دی گئی۔سال 2011 میں تعداد بڑھا کر 104 کر دی گئی۔سال 2021 میں تعداد بڑھا کر 100 کر دی گئی۔اور سال 2024 میں تعداد دوبارہ کم کر ے 96 کر دی جائے گی۔

View More Details >>
Computer MCQs Interview MCQs

دو لائنوں کے درمیان 1.5پوائنٹ لائن سپیسنگ کیلئے کونسی کمانڈ استمعال ہو گی؟

  • کنٹرول + 2
  • کنٹرول + 3
  • کنٹرول + 4
  • کنٹرول + 5
  • d
  • دولائنوں کے درمیان 1.5پوائنٹ لائن سپیسنگ / دولائنوں کے درمیان 1.5 پوائنٹ کی اونچائی رکھنے کیلئے کنٹرول +5 کی کمانڈ استمعال ہوتی ہے۔دو لائنوں کے درمیان سنگل لائن سپیسنگ کیلئے کنٹرول + 1 کی کمانڈ استمعال ہو گی۔دو لائنوں کے درمیان ڈبل لائن سپیسنگ کیلئے کنٹرول +2 کی کمانڈ استمعال ہو گی۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

کس عدالت کو عدالتِ عالیہ کہا جاتا ہے؟

  • ہائی کورٹ
  • سپریم کورٹ
  • سول کورٹ
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • a
  • ہائی کورٹ کو عدالتِ عالیہ کہا جاتا ہے جبکہ سپریم کورٹ کو عدالتِ عظمی کہا جاتا ہے۔ہائی کورٹ کو 21 مارچ 1919 کو قائم کیا گیا۔ہائی کورٹ کا پرانا نام چیف کورٹ تھا۔چیف کورٹ کو یکم اکتوبر 1882 کو تبدیل کر کے ہائی کورٹ کر دیا گیا۔ پاکستان میں کُل 5 ہائی کورٹ ہیں۔یہ 5 ہائی کورٹ ہر صوبہ کے دارالحکومت میں موجود ہیں۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

یونائیٹڈ نیشن میں کُل ممبر ممالک ی تعداد کتنی ہے؟

  • 185
  • 193
  • 199
  • 200
  • B
  • یونائیٹڈ نیشن میں ممبر ممالک کی تعداد 193 ہے جبکہ 2 ابزرور سٹیٹس ہیں۔ یونائیٹڈ نیشن کو 24 اکتوبر 1945 کو قائم کیا گیا۔جب یونائیٹڈ نیشن کو قائم کیا گیا اُس وقت اس کے ممبر ممالک کی تعداد 51 تھی۔ یونائیٹڈ نیشن کا ہیڈ آفس نیو یارک امریکا میں ہے۔یونائیٹڈ نیشن کے موجودہ سیکرٹری جنرل کا نام انٹونیو گوٹرس ہے۔ یونائیٹڈ نیشن کی 6 آفیشیل زبانیں ہیں جن میں انگریزی زبان، رُوسی زبان، چینی زبان، عربی زبان ، سپینش زبان اور فرنچ زبان شامل ہیں۔ پاکستان نے یونائیٹڈ نیشن کو 30 ستمبر 1947 کو جوائن کیا۔

View More Details >>
Interview MCQs Mathematics MCQs

675 / (6+9/3)=?

  • 15
  • 75
  • 135
  • 225
  • B
  • اس طرح کے سوالات کو حل کرتے وقت ایک ترتیب ذہن میں رکھیں۔ترتیب کچھ اس طرح سے ہے کہ آپ سب سے پہلے تقسیم کا عمل کریں گے ، اُسکے بعد ضرب اور اُسکے بعد جمع ، تفریق یا تفریق جمع کریں گے۔پہلی دو ترتیب تقسیم اور ضرب کو آپ نہیں بدل سکتے البتہ جمع تفریق کی ترتیب تبدیل کر سکتے ہیں۔
    675 / (6+9/3)
    675 / (6+3)
    675 / 9
    75

View More Details >>
Current Affairs MCQs Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان قومی اسمبلی کا موجود ہ سیشن کونسا ہے ؟

  • 10
  • 12
  • 13
  • 16
  • d
  • مورخہ 8 فروری 2024 کے بعد وجود میں آنے والی قومی اسمبلی پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی ہے۔پاکستان کی قومی اسمبلی کو پاکستان کے آئین 1973 سے شروع کیا گیا۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

سبکزئی ڈیم کہاں واقع ہے؟

  • سندھ
  • پنجاب
  • خیبر پختونخوا
  • بلوچستان
  • d
  • سبکزئی ڈیم دریائے ژوب پر ضلع ژوب صوبہ بلوچستان میں واقع ہے۔یہ ایک مصنوعی ڈیم ہے جو کہ مٹی اور پتھروں سے بنایا گیا ہے۔یہ ڈیم 7300 ایکڑز پر مشتمل ہے۔اس ڈیم کی تعمیر کا کام 2004 میں شروع ہوا تھا۔اس کا افتتاح صدر پرویز مشرف نے 3 ستمبر 2007 کو کیا۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

یونائیٹڈ نیشن بجٹ میں سب سے زیادہ رقم کونسا ملک دیتا ہے؟

  • امریکہ
  • جاپان
  • روس
  • چین
  • a
  • یونائیٹڈ نیشن کے بجٹ میں سب سے زیادہ حصہ امریکہ ڈالتا ہے جو کہ کُل بجٹ کا 22 فیصد ہے۔دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ رقم چین دیتا ہے جو کہ 12.005 فیصد ہے۔تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ رقم جاپان دیتا ہے جو کہ 8.6 فیصد ہے۔چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ حصہ یونائیٹڈ نیشن کےک بجٹ میں جرمنی ڈالتا ہے جو کہ کُل بجٹ کا 6.1 فیصد ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

چند جگہوں کی نشاندہی کریں جہاں گاڑی کی ہیڈ لائیٹ مدہم کرنی چاہیئے؟

  • آبادی والے علاقوں میں
  • دھند اور برفباری والے علاقوں میں
  • اگلی گاڑی کے انتہائی قریب پہنچ کر
  • اوپر والے تمام
  • d
  • آبادی والے علاقوں میں تیز لائیٹ پیدل چلنے والوں کے لئے مسائل کا باعث بنتی ہے۔جب لائیٹ سامنے سے آنے والے پیدل / سوار کی آنکھوں میں پڑتی ہے تو کچھ وقت کیلئے دکھائی نہیں دیتا۔اسلئے آبادی والے علاقوں میں لائیٹ مدہم رکھیں۔
    دھند وغیرہ میں تیزہیڈ لائیٹ ہو تو وہ پھیل جاتی ہے اور دکھائی مزید کم دیتا ہے۔
    جب آپ اگلی گاڑی کے بالکل نزدیک پہنچ جاتے ہیں تو تب بھی زیادہ لائیٹ کیوجہ سے اگلی گاڑی کے ڈرائیور کو بیک مِرر سے واضح طور پر نظر نہیں آتا۔اس لئے اگلی گاڑی کے نزدیک پہنچ کر بھی لائیٹ مدہم رکھیں۔

View More Details >>
1 3 4 5 6 7 66