- آبادی والے علاقوں میں
- دھند اور برفباری والے علاقوں میں
- اگلی گاڑی کے انتہائی قریب پہنچ کر
- اوپر والے تمام
- d
-
آبادی والے علاقوں میں تیز لائیٹ پیدل چلنے والوں کے لئے مسائل کا باعث بنتی ہے۔جب لائیٹ سامنے سے آنے والے پیدل / سوار کی آنکھوں میں پڑتی ہے تو کچھ وقت کیلئے دکھائی نہیں دیتا۔اسلئے آبادی والے علاقوں میں لائیٹ مدہم رکھیں۔
دھند وغیرہ میں تیزہیڈ لائیٹ ہو تو وہ پھیل جاتی ہے اور دکھائی مزید کم دیتا ہے۔
جب آپ اگلی گاڑی کے بالکل نزدیک پہنچ جاتے ہیں تو تب بھی زیادہ لائیٹ کیوجہ سے اگلی گاڑی کے ڈرائیور کو بیک مِرر سے واضح طور پر نظر نہیں آتا۔اس لئے اگلی گاڑی کے نزدیک پہنچ کر بھی لائیٹ مدہم رکھیں۔
Interview MCQs
Solved Interview related MCQs of different department and posts are included in this portion. All Interview related Important Questions have uploaded in this section of ETEST Website. Visitors should visit ETEST Website regularly for Best Jobs Tests Preparation because ETEST Team updates ETEST Website on daily basis.
سطح سمندر سے بھی نیچے کونسا ملک واقع ہے؟
- نیدر لینڈز
- سکارٹ لینڈ
- فن لینڈ
- ان میں سے کوئی نہیں
- a
-
نِیدر لینڈز یورپ کا ایک ملک ہے۔اس ملک کے 12 صوبے / ریاستیں ہیں۔اس ملک کے کُل رقبے کا 26 فیصد سطح سمندر سے نیچے ہے۔سطح سمندر سے نیچے جو رقبہ ہے اُسکی زیادہ سے زیادہ گہرائی کا مقام سطح سمندر سے 6.76 میٹرز پیمائش کیا گیا ہے جبکہ سطح سمندر سے اُوپر کُل رقبہ تقریبا 50 فیصد ہے جسکی بلندی 1 میٹر تک پیمائش کی گئی ہے۔
بلوچستان میں کونسا صحرا واقع ہے؟
- صحرائے خاران
- صحرائے کٹپان
- صحرائے تھل
- صحرائے تھر
- a
-
صحرائے خاران کا کُل رقبہ2 لاکھ مربع کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ صحرائے خاران اس لئے بھی مشہور ہے کیونکہ 30 مئی1998 کو پاکستان نے دوسر اایٹمی دھماکہ چاغی 2 اسی صحرا میں کیا تھا۔
پاکستان میں کُل پانچ بڑے صحرا ہیں ۔
1۔ پہلے نمبر پر صحرائے خاران بلوچستان میں واقع ہے۔
2۔ صحرائے تھر جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا صحرا ہے اس صحرا کا 15 فیصد پاکستان (سندھ) میں واقع ہے جبکہ 85 فیصد بھارت میں واقع ہے۔
3۔ صحرائے تھل پاکستان کو تیسرا بڑا صحرا ہے جو کہ پنجاب میں واقع ہے۔
4۔ صحرائے چولستان جسے صحرائے روہی بھی کہا جاتا ہے ، پنجاب میں واقع ہے۔
5۔ صحرائے کٹپان جسے ٹھنڈا صحرا بھی کہا جاتا ہے ، سکردو، گلگت بلتستان میں واقع ہے۔
ایک ٹیلی ویژن کی قیمتِ خرید 15000 ہے۔20فیصد نفع کے ساتھ کتنے کا فروخت ہو گا؟
- 18000
- 17000
- 16000
- 15500
- a
-
Purchase=15000
20% of 15000
20/100*15000=3000
20% Profit=3000
Sale Price=Purchase + 20%Profit
Sale Price=15000+3000=18000
شملہ وفد میں کتنے مسلمان سربراہان شامل تھے؟
- 25
- 30
- 35
- 40
- C
-
یکم اکتوبر 1906 کو مسلمانوں کا ایک وفد سر آغا خان کی قیادت میں وائسرائے لارڈ منٹو سے شملہ انڈیا میں ملا۔یہ ملاقات بھارت کے شہر شملہ میں ہوئی اسلئے اسے شملہ وفد کا نام دیا گیا۔ اس ملاقات میں اس وفد نے اپنے مطالبات لارڈ منٹو کے سامنے رکھے جن میں مسلمانوں کیلئے جداگانہ انتخابات کا مطالبہ تھا۔وہ مسلمان جو قانون کی ڈگری رکھتے ہیں انھیں کورٹس میں بطور جج مقرر کیا جائے۔گزٹیڈ اور نان گزٹیڈ ملازمتوں میں مسلمانوں کو کوٹہ دیا جائے۔تعلیمی اداروں میں مسلمانوں کیلئے نشستیں مختص کی جائیں۔مسلمانوں کو اپنے لئے یونیورسٹی قائم کرنے کیلئے مالی امداد دی جائےتاکہ وہ اپنی دینی تعلیمات کے مطابق اپنے بچوں کو تعلیم دے سکیں۔
How many rivers in Pakistan?
- 02
- 03
- 04
- 05
- d
مصر کو کس نے فتح کیا ؟
- عمیر بن العاص رضی اللہ تعالی عنہ
- حذیفہ رضی اللہ تعالی عنہ
- ابو حریرہ رضی اللہ تعالی عنہ
- عمر وبن العاص رضی اللہ تعالی عنہ
- d
-
عمرو بن العا س الشہمی رضی اللہ تعالی عنہ صحابی رسول ﷺاور ایک عرب کمانڈر تھا۔آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے 641 میں بازنطینیوں کو شکست دی اور مصر کو فتح کیا۔آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے مصر کا گورنر بھی مقرر کیا تھا۔
بیٹری کو کس نے ایجاد کیا؟
- وولٹا
- ڈیوڈ
- ہیری
- انٹونیو
- a
-
بیٹری کو الیزینڈرو وولٹا نے 1791 میں ایجاد کیا۔بیٹری کے بنیادی طور پر دو اقسام ہوتی ہیں ایک پرائمری بیٹری اور دوسری سیکنڈری بیٹری۔وولٹا کا تعلق اٹلی سے تھا اور یہ ایک کیمیا دان، ماہر طبیعات تھا۔وولٹا نے میتھین کو بھی دریافت کیا۔
تیل کے سب سے زیادہ ذخائر کس ملک کے پاس ہیں؟
- روس
- امریکا
- وینزویلہ
- ان میں سے کوئی نہیں
- C
-
وینزویلہ جنوبی امریکہ کا ایک ملک ہے جہاں تیل کے سب سے زیادہ ذخائر موجو د ہیں۔سال 22-2021 کے سروے کے مطابق وینزویلہ میں پوری دنیا کے تیل کے ذخائر کا 17.5 فیصد موجود ہے۔دوسرے نمبر پر تیل کے بڑے ذخائر سعودی عرب میں ہیں جن کا تناسب 17.2 فیصد ہے۔تیسرے نمبر پر کینڈا ہے جہاں تیل کے ذخائر 9.7 فیصد ہیں اور چوتھے نمبر پر ایران ہے جہاں تیل کے ذخائر 9.1 فیصد ہیں۔
کون سا وٹامن خون کے جمنے میں مدد کرتا ہے؟
- وٹامن اِی
- وٹامن کے
- وٹامن ڈی
- وٹامن سی
- B
-
وٹامن کے کی کمی کی ہونے کی صورت میں اگر زخم ہو جائے / لگ جائے تو خون کو روکنا بہت مشکل ہو تا ہے اور بعض اور خون کے نہ رُکنے کی وجہ سے متاثرہ شخص کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔وٹا من کے ہر پتے والی سبزی میں پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ وٹامن اے آنکھوں کی بینائی کیلئے فائدہ مند ہے۔وٹامن بی جسم کے ٹشوز کیلئے فائدہ مند ہے۔وٹامن سی قوت مدافعت کو طاقت فراہم کرتا ہے۔