Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان میں بنائے گئے پہلے ریلوے ٹریک کی لمبائی کتنی ہے؟

  • 169 کلومیٹر
  • 178 کلومیٹر
  • 185 کلومیٹر
  • 195 کلومیٹر
  • a
  • پاکستان میں بچھائے گئے پہلے ریلوے ٹریک کی لمبائی 105 میل یا 169 کلومیٹر ہے۔ یہ ریلوے ٹریک کراچی سے روہڑی تک بچھایا گیا۔ اس ریلوے ٹریک کو 13 مارچ 1881 کو آپریشنل کیا گیا۔پاکستان میں اس وقت ریلوے کے نظام کیلئے کُل ریلوے ٹریک کی لمبائی 7383 میل یا 11881 کلومیٹر ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

سال 1965 کےصدارتی انتخابات میں محترمہ فاطمہ جناح کا انتخابی نشان کیا تھا؟

  • شیر
  • گلاب کا پھول
  • تیر
  • لالٹین
  • d
  • پاکستان کے دوسرے صدارتی انتخابات 2 جنوری 1965 کو منعقد ہوئے۔ان انتخابات میں کمبائنڈ اپوزیشن پارٹیز کی جانب سے محترمہ فاطمہ جناح نے حصہ لیا اور کنونشنل مسلم لیگ کی جانب سے ایوب خان نے حصہ لیا۔ان انتخابات میں محترمہ فاطمہ جناح کا انتخابی نشان لالٹین جبکہ ایوب خان کا انتخابی نشان گلاب کا پھول تھا۔ان انتخابات میں محترمہ فاطمہ جناح کو 28691 ووٹ ملے جبکہ ایوب خان نے 49951 ووٹ حاصل کئے۔ان انتخابات میں ایوب خان کو کامیابی ملی۔

View More Details >>
Interview MCQs Islamic Study MCQs

امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کا اصل نام کیا تھا؟

  • ابو الحسین مسلم بن الحجاج
  • ابو الحسن مسلم الحجاج
  • ابو المنصور بن الحجاج
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • a
  • امام مسلم کا پور انام ابو الحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری بن درین تھا۔ابو الحسن آپکی کنیت تھی اور عساکرالدین آپکا لقب تھا۔آپ کا تعلق عرب کے مشہور قبیلہ اور خاندان بنو قشیر سے تھا۔آپ نیشا پور ایران میں پیدا ہوئے اور 5 مئی 875 عیسوی کو نیشا پور ایران میں وفات پائی۔آ پ نے صحیح مسلم میں 7563 احادیث کو جمع کیا۔

View More Details >>
Interview MCQs Islamic Study MCQs

عام الحزن کس سال کو کہا جاتا ہے؟

  • 8 نبوی
  • 9 نبوی
  • 10 نبوی
  • 11 نبوی
  • C
  • آخری نبی ﷺ کی زوجہ خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا اور چچا ابو طالب کی وفات ہجرت سے 3 سال پہلے 10 نبوی / 619 عیسوی کو ہوئی۔۔نبی ﷺ بے حد افسردہ تھے ۔اسی وجہ سے نبی ﷺ نے 10 نبوی / 619 عیسوی عام الحزن / غم کا سال / ایئر آف سارو قرار دیا۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

کرتار پور راہداری کا افتتاح کب کیا گیا؟

  • نومبر 2018
  • نومبر 2019
  • نومبر 2020
  • نومبر 2021
  • B
  • کرتار پور ایک جگہ کا نام ہے جہاں سکھ مذہب کے بانی گرو نانک نے سب سے پہلے سکھ معاشرے کے قیام کی بنیاد رکھی۔کرتار پور کا مطلب ہے خدا کا شہر یا بنانے والے کا شہر۔کرتار پور راہداری کی بنیاد 26 نومبر 2018 کو رکھی گئی اور اس کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 9 نومبر 2019 کو کیا۔یہ راہداری پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں واقع ہے۔اس راہداری کی لمبائی 4.7 کلومیٹر ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Mathematics MCQs

ایک کھلونا 5 فیصد نفع کے ساتھ 672 روپے کا فروخت ہوا، قیمتِ خرید بتائیں؟

  • 629
  • 630.5
  • 636.9
  • 638.4
  • d
  • Cost Price= Sale Price – Profit
    Sale Price=672
    Profit=5%
    5% of 672
    5/100*672=33.6
    Profit 5%=33.6
    Cost Price=Sale Price – Profit
    Cost Price=672 – 33.6=638.4

View More Details >>
Everyday Science MCQs Interview MCQs

پانی کا نقطہ انجماد(فریزنگ پوائنٹ) کیا ہے؟

  • 100 سینٹی گریڈ
  • 50 سینٹی گریڈ
  • 25 سینٹی گریڈ
  • 0 سینٹی گریڈ
  • d
  • ہلکے پانی کا فریزنگ پوائنٹ 0 سینٹی گریڈ ہے جبکہ بھاری پانی کا فریزنگ پوائنٹ 3.8 سینٹی گریڈ ہے۔اس کے علاوہ پانی کا بوائلنگ بوائنٹ 100 سینٹی گریڈ ہے۔پٹرول کا فریزنگ پوائنٹ 60- سینٹی گریڈ ہے۔الکوحل کا فریزنگ پوائنٹ 114- سینٹی گریڈ ہے۔خون کا فریزنگ پوائنٹ 2- سے 3- سینٹی گریڈ ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

ایشیا میں کتنے لینڈ لاکڈ ممالک موجود ہیں؟

  • 10
  • 12
  • 14
  • 16
  • B
  • ایشیا میں کُل 12 لینڈ لاکڈ ممالک ہیں جن میں افغانستان، ارمینیا، آذر بائیجان، بھوٹان، لاس، قازقستان، قریزستان، منگولیا، نیپال، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔دنیا کا سب سے بڑا لینڈ لاکڈ ملک قازقستان کو کہا جاتا ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

دنیا میں کتنے لینڈ لاکڈ ممالک ہیں؟

  • 35
  • 41
  • 44
  • 47
  • C
  • لینڈ لاکڈ ممالک ایسے ممالک کو کہا جاتا ہے جوتمام اطراف سے خشکی سے گھرے ہوئے ہوں یا ایسے ممالک جنہیں کسی سائیڈ سے بھی سمندر نہ لگتا ہو۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا میں کُل کتنی نشستیں ہیں؟

  • 135
  • 145
  • 155
  • 165
  • B
  • کے پی کے اسمبلی میں کُل نشستوں کی تعداد 124 تھی ۔فاٹا کا خیبرپختونخوا میں زم ہونے سے فاٹا کی 21 نشستوں کو بھی کے پی کے اسمبلی میں شامل کر دیا گیا۔ان 145 نشستوں میں جنرل نشستیں 115 ہیں۔خواتین کیلئے 26 نشستیں ہیں اور اقلیت کیلئے 4 نشستیں رکھی گئی ہیں۔

View More Details >>
1 5 6 7 8 9 66