Emergency Medical Technician (EMT) ETEA Testing Service Islamic Study MCQs Rescue 1122 Station House Incharge (SHI)

۔۔۔۔۔۔۔ میں اللہ تعالی نے تیز ہواؤں سے مسلمانوں کی مدد فرمائی۔

  • غزوہ حنین
  • غزوہ احد
  • غزوہ خندق
  • غزوہ تبوک
  • c
  • سورہ احزاب آیت نمبر 73 میں مندرجہ بالا فقرہ کا ذکر ہے۔
    اللہ تعالی فرماتا ہے، اے ایمان والو ! اللہ کا احسان اپنے اُوپر یاد کرو جب تم پر کچھ لشکر آئے تو ہم نے اُن پر آندھی اور وہ لشکر بھیجے جو تمہیں نظر نہ آئے اور اللہ تمہارے کام دیکھتا ہے۔
    غزوہ خندق کو غزوہ احزاب بھی کہا جاتا ہے۔غزوہ احزاب 27 دن تک جاری رہنے والی جنگ / غزوہ ہے۔یہ غزوہ شوال 5 ہجری میں لڑا گیا۔

View More Details >>
Emergency Medical Technician (EMT) ETEA Testing Service Islamic Study MCQs Rescue 1122 Station House Incharge (SHI)

قارون کا تعلق کس قوم سے تھا؟

  • قوم عاد
  • بنی اسرائیل
  • قوم اِرم
  • قوم ثمود
  • b
  • قارون کا ذکر موسی علیہ السلام کے دور نبوت میں ملتا ہے۔
    قارون موسی علیہ السلام کی قوم میں سے تھا اور اُس دور کا امیر ترین آدمی تھا۔
    قارون کا ذکر قرآن مجید کی سورہ القصص کی آیت نمبر76 سے 82 تک موجود ہے۔
    اس کے علاوہ قارون کا ذکر بائبل میں بھی موجود ہے۔

View More Details >>
Constable (Islamabad Police) Islamic Study MCQs Police Department

رمضان المبارک اسلامی کیلنڈر کا کونسا مہینہ ہے؟

  • ساتواں
  • نواں
  • پہلا
  • دسواں
  • b
  • اسلامی کیلنڈر میں مہنوں کی ترتیب کچھ اس طرح سے ہے۔
    محرم ، صفر، ربیع الاول، ربیع الثانی، جمادی الاول، جمادی الثانی، رجب، شعبان، رمضان، شوال، ذولقعد، ذوالحج
    اسلامی کیلنڈر میں بارہ مہینے ہیں۔
    ہم ان مہینوں کو اسلامی مہینے اس لئے کہتے ہیں کیونکہ ان بارہ مہینوں کا ذکر قرآن مجید میں موجود ہے۔
    اگر آپ چیک کرنا چاہیں تو سورہ التوبہ آیت نمبر 36 سے تصدیق کر سکتے ہیں۔

View More Details >>
Computer Operator ETEA Testing Service Islamic Study MCQs Rescue 1122 Station House Incharge (SHI)

نبی ﷺ نماز کیلئے ۔۔۔۔۔کی تلقین کرتے تھے۔

  • غسل
  • مسواک
  • کنگھی
  • دعا
  • b
  • ابو حریرہ رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا ، اگر میری امت پر دشوار نہ ہوتا تو میں اِن کو ہر نماز کے وقت مسواک کا حکم دیتا (المسلم جلد 1، حدیث نمبر 252)

View More Details >>
Computer Operator ETEA Testing Service Islamic Study MCQs Rescue 1122 Station House Incharge (SHI)

عشرہ مبشرہ میں کُل کتنے صحابی رضی اللہ تعالی عنہ شامل ہیں؟

  • 10
  • 12
  • 15
  • 17
  • a
  • عشرہ مبشرہ میں ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ، عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ، عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ، علی رضی اللہ تعالی عنہ، طلحہ بن عبید رضی اللہ تعالی عنہ، زبیر ابن العوام رضی اللہ تعالی عنہ، عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالی عنہ، سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ، سعید بن زید رضی اللہ تعالی عنہ اور ابو عبیدہ ابن الجراح رضی اللہ تعالی عنہ شامل ہیں۔

View More Details >>
Computer Operator ETEA Testing Service Islamic Study MCQs Rescue 1122 Station House Incharge (SHI)

۔۔۔۔۔۔کی رُو سے بے شک شرک ظلم عظیم ہے۔

  • حدیث قدسی
  • حدیث
  • آیت
  • ملفوظ
  • C
  • سورہ لقمان آیت نمبر 13 میں اللہ کا حکم موجود ہے کہ بے شک شرک ظلم عظیم ہے۔
    شرک کی تین اقسام ہیں۔
    شرک باالذات، شرک بالصفات اور شر ک بالعبادات

View More Details >>
Federal Investigation Agency (FIA) Islamic Study MCQs Naib Qasid

قرآن مجید کا نزول کس رات کو ہوا تھا ؟

  • شب معراج
  • لیلتہ القدر
  • لیلتہ العروس
  • شب برات
  • b
  • قرآن و حدیث سے لیلتہ القدر کو ماہ رمضان تیسرے عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرنے کے احکامات ملتے ہیں۔

View More Details >>
Federal Investigation Agency (FIA) Islamic Study MCQs Naib Qasid

میری قوم میں کسی غلطی پر اتفاق رائے نہیں ہو گا۔یہ کس کے الفاظ ہیں ؟

  • ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ
  • عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ
  • محمد ﷺ
  • علی رضی اللہ تعالی عنہ
  • C
  • یہ سوال اِی ٹیسٹ اکیڈمی نے اندازے سے حل کیا ہے۔
    اگر آپ کے پاس اس سوال سے متعلقہ کوئی معلومات ہو تو ہماری رہنمائی کیلئے کمنٹس میں ضرور بتائیے گا۔شکریہ

View More Details >>
Federal Investigation Agency (FIA) Islamic Study MCQs Naib Qasid

میثاق سے کیا مراد ہے ؟

  • معاہدہ
  • حلف نامہ
  • اقرار نامہ
  • صلح نامہ
  • a
  • میثاق مدینہ کو پہلا بین الاقوامی معاہدہ کہا جاتا ہے۔
    میثاق مدینہ 6 ہجری میں طے پایا۔
    میثاق مدینہ 53 دفعات / شرائط پر مشتمل تھا۔
    میثاق مدینہ مسلمانوں اور یہودی قبائل کے درمیان طے پایا۔

View More Details >>