- ایک ڈگری سینٹی گریڈ سے 10 سینٹی گریڈ
- دو ڈگری سینٹی گریڈ سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ
- دس سینٹی گریڈ سے 15 سینٹی گریڈ تک
- ان میں سے کوئی نہیں
- B
-
دو ڈگری سینٹی گریڈ سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ایک نارمل ٹمپریچر ہے جو ویکسین کو عام روٹین میں استمعال کرنے کیلئے رکھا جاتا ہے۔
اگر ویکسین کو زیادہ لمبے عرصہ تک محفوظ رکھنا ہے تو مختلف ویکسین کیلئے مختلف درجہ حرارت درکار ہوتا ہے۔مثال کے طور پر اگر پولیو کی ویکسین کو تین ماہ یا اُس سے زیادہ دیر تک محٖوظ رکھنا ہو تو منفی 20 سینٹی گریڈ درجہ حرارت درکار ہوتا ہے۔
Medical MCQs
All Solved Medical related MCQs have uploaded in this section of ETEST Website. All MCQs will help to pass Medical related Exams of All Jobs and Admissions. Visitors should visit ETEST Website regularly for Best Jobs Tests Preparation because ETEST Team updates ETEST Website on daily basis.
کولہے پر کو نسی ویکسین لگانی چاہیئے ؟
- کالی کھانسی
- تشنج
- ہیپاٹائٹس
- کوئی بھی نہیں
- D
-
کولہے پر کوئی بھی ویکسین نہیں لگانی چاہیئے۔
تمام ویکسین مسلز میں لگائی جاتی ہیں ۔کولہے پر ویکسین لگانے سے اندیشہ ہوتا ہے کہ ویکسین مسلز کی بجائے فیٹ میں لگ سکتی ہے۔
کولہے پر ویکسین لگانے سے سائٹک نرو کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔سائٹک نرو سب سے لمبی نرو ہے جو ریڑھ کی ہڈی کے آخر سے شروع ہوتی ہے اور گھٹنے کے پیچھے سے گزرتے ہوئے ایڑھی تک جاتی ہے۔
کیا ویکسین بار بار استمعال کی جا سکتی ہے؟
- جی ہاں
- نہیں
- ایک مخصوص وقت تک
- اوپر والے تمام
- C
-
میزلز، بی سی جی، نیموکوکل اور پینٹا ویلنٹ محلول کو ملانے کے 6 گھنٹے تک استمعال کی جا سکتی ہیں۔اُسکے بعد یہ ویکسین ضائع کر دی جائے۔
او پی وی، آئی پی وی اور ٹیٹنس کے ویکسین باربار استمعال ہو سکتی ہے بشرطیکہ اُسکی آخری تاریخ نہ گزری ہو اور اُسے مطلوبہ درجہ حرارت (کولڈ چین) پر رکھا گیا ہو۔
بائیں ٹانگ کی ران پر کونسی ویکسین لگائی جاتی ہے ؟
- ہیضے ک
- تشنج کی
- کالی کھانسی کی
- اوپر والے تمام
- D
-
شیر خوار اور چھوٹے بچوں کو اگر ران پر انجیکشن لگانا ہو تو اِس صورت میں ران کے سب سے بڑے مسل کا انتخاب کریں۔
بچوں میں ران کے سب سے بڑے مسلز کو ویسٹس لیٹریلس مسلز کہتے ہیں جو ران کی باہر والی سائیڈ پر ہوتا ہے۔
اگر ایک ہی بازو پر دو ویکسین لگانی پڑیں تو کم از کم کتنے فاصلہ سے لگانی چاہیئے ؟
- ایک انچ
- دو انچ
- تین انچ
- ایک بازو پر دو ویکسین نہیں لگا سکتے
- A
-
ایک بازو پر دو ویکسین لگانے کیلئے کوشش کریں جس جگہ ایک ویکسین لگا دی ہے تو دوسری ویکسین اُسی بازو پر کم از کم ایک انچ کے فاصلہ سے لگائی جائے۔
اگر فاصلہ زیادہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن ایک انچ سے کم نہ ہو۔
کیا تمام ویکسین کسی بچے کو بیک وقت دی جا سکتی ہیں ؟
- جی ہاں
- جی نہیں
- اے اور بی دونوں
- ان میں سے کوئی نہیں
- A
-
اگر ای پی آئی کی تمام ویکسین بچے کو ایک ساتھ دی جائیں تو زیادہ مؤثر ثابت ہوں گی۔
ویکسین بیک وقت دینے میں کوئی حرج نہیں لیکن ایک وقت میں صرف ایک خوراک دیں اور ہر ویکسین کیلئے سرنج کو لازمی بدلیں۔
لیکن ایک سے زیادہ خوراک والی ویکسین میں کم از کم 4 ہفتوں کا وقفہ لازمی رکھیں۔
ٹی ٹی کے دو ٹیکے کتنا عرصہ تک مؤثر رہتے ہیں؟
- ایک سال
- تین سال
- پانچ سال
- سات سال
- B
-
ٹی ٹی کے دو ٹیکے تشنج سے تین سال تک محفوظ رکھتے ہیں۔
ٹی ٹی کے تین ٹیکے تشنج سے 5 سال تک محفوظ رکھتے ہیں۔
ٹی ٹی کے چار ٹیکے تشنج سے دس سال تک محفوظ رکھتے ہیں۔
ٹی ٹی کے پانچ ٹیکے تشنج سے 20 سال تک محفوظ رکھتے ہیں۔
تشنج کا ٹیکہ کس عمر کی خواتین کو لگایا جاتا ہے؟
- دس سال
- بیس سے 30 سال
- پندرہ سے 49 سال
- شادی شدہ خواتین کو
- C
-
تشنج کا ٹیکہ بائیں بازو پر 90 ڈگری کے زاویہ پر لگایا جاتا ہے۔
تشنج کے ٹیکہ کو ٹی ٹی کا ٹیکہ بھی کہا جاتا ہے۔
تشنج بیکٹیریا سے پھیلنے والا ایک جان لیوا مرض ہے۔
ڈی پی ٹی کیسی ویکسین ہے؟
- پلانے والی
- لگانے والی
- اے اور بی دونوں
- سپرے کرنے والی
- B
-
ڈی پی ٹی کی تین خوراک ہوتی ہیں۔
پہلی خوراک پیدائش کے 6 ہفتہ، دوسری خوراک 10 ہفتہ اور تیسری خوراک 14 ہفتہ بعد لگائی جاتی ہے۔
ڈی پی ٹی کا انجیکشن دائیں ران کے پٹھے میں جلد کی بیرونی تہہ میں لگایا جاتا ہے۔
ای پی آئی پروگرام میں سب سے زیادہ مشکل انجیکسن کونسا ہے؟
- پولیو
- ٹیٹنس
- بی سی جی
- تمام
- C
-
بی سی جی کا انجیکشن دوسری ویکسینیشن / انجیکشن سے مشکل ہے۔اس لئے اس نجیکشن کی ٹریننگ / تربیت نہایت ضروری ہے۔