- حفاظتی ٹیکہ لگنے کے فورا بعد گھر جا سکتے ہیں
- حفاظتی ٹیکہ لگنے کے بعد 5 سے 10 منٹ رکنا چاہیئے
- حفاظتی ٹیکہ لگنے کےبعد 15 سے 20 منٹ تک رُکنا چاہیئے
- رُکنے کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہے
- C
-
حفاظتی ٹیکہ لگوانے کے بعد آپ متعلقہ مرکز / کلینک میں 15 سے 20 منٹ انتظار کریں ۔
اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ اگر حفاظتی ٹیکہ / ویکسین کے بعد کوئی الرجی یا ری ایکشن کا سامنا ہو تو فوری کا اُسکا حل نکالا جا سکے۔
عموما یہ ہوتا ہے کہ اگر مریض 15 سے 20 منٹ تک تندرست ہے تو اُسے ویکسین / حفاظتی ٹیکہ کے منفی رد عمل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
Medical MCQs
All Solved Medical related MCQs have uploaded in this section of ETEST Website. All MCQs will help to pass Medical related Exams of All Jobs and Admissions. Visitors should visit ETEST Website regularly for Best Jobs Tests Preparation because ETEST Team updates ETEST Website on daily basis.
حفاظتی ٹیکہ لگانے کے بعد بچے میں کس قسم کا رد عمل ظاہر ہو سکتا ہے؟
- چڑ چڑا پن آسکتا ہے
- معمول سے زیادہ نیند آسکتی ہے
- ہلکا بخار ہو سکتا ہے
- اوپر والے تمام
- D
-
اد رکھیں ریادہ تر بچوں کو یہ تمام علامات محسوس یا ظاہر نہیں ہوتیں۔بچے معمول کے مطابق کھیلتے ہیں۔
بعض اوقات جس جگہ پر سُوئی لگائی جاتی ہے وہاں درد ہوتاہے یا وہ جگہ سُرخ ہو جاتی ہے۔
چند بچوں میں یہ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں ۔اور یہ رد عمل حفاظتی ٹیکہ کے 12 سے 24 گھنٹے تک ختم ہو جاتا ہے۔
آپ درد کم کرنے یا بخار کیلئے ویکسینیٹر / معالج کے مشورے سے میڈیسن استمعال کر سکتے ہیں۔
حفاظتی ٹیکہ لگانے کے بعد بچے کے جسم میں کیا پیدا ہوتا ہے؟
- متعلقہ بیماری کے جراثیم
- اینٹی باڈیز
- وائرس
- ان میں سے کوئی نہیں
- B
-
حفاظتی ٹیکہ لگانے سے جسم میں اینٹی باڈیز پیدا ہوتی ہیں۔
اور جس بیماری سے متعلقہ یہ حفاظتی ٹیکہ ہوتا ہے اُس بیماری کے جراثیم مستقبل میں اگر جسم پر حملہ آور ہوں تو قوت مدافعت اور اینٹی باڈیز فورا اُنھیں پہچان لیتی ہیں اور اُن جراثیم کو مار دیتی ہیں۔
حفاظتی ٹیکہ کس طرح دیا جاتا ہے؟
- منہ کے ذریعے
- ناک کے ذریعے
- سوئی کی مدد سے
- اوپر والے تمام
- D
-
زیادہ تر حفاظتی ٹیکے بچے کے بازو کے اُوپر والے حصہ میں یا ٹانگ کے اوپر والے حصے (ران) پر سُوئی کی مدد سے لگائے جاتے ہیں۔
چند حفاظتی دوائیاں / ٹیکے بچوں کو منہ کے ذریعے پلائے جاتے ہیں۔
اورچند حفاظتی دوائیاں / ٹیکے بچوں کو ناک میں سپرے کے ذریعے بھی دیئے جاتے ہیں۔
حفاظتی ٹیکہ کیسے بنایا جاتا ہے؟
- متعلقہ بیماری کے جراثیم سے
- کسی دوسری بیماری کے جراثیم سے
- اینٹی بائیٹک میڈیسن سے
- ان میں سے کوئی نہیں
- A
-
حفاظتی ٹیکہ مردہ یا کمزور جراثیم کی ایک چھوٹی سی مقدار سے بنایا جاتا ہے۔
ان جراثیموں کی مدد سے دفاعی نظام بیماریوں کے خلاف تحفظ کرنا سیکھتا ہے۔
حفاظتی ٹیکہ آپ کے بچے کو اصل بیماری سے بچانے کا ایک محفوظ ترین طریقہ ہے۔
نوزائیدہ بچے کی ماں کو کونسی بیماری ہو تو بی سی جی نہ لگائیں؟
- ایڈز
- تشنج
- خسرہ
- گردن توڑ بخار
- B
-
تشنج بیماری کو انگریزی میں ٹیٹنس کہا جاتا ہے۔
تشنج کا انجیکشن تو حاملہ عورت کو بھی لگایا جا سکتا ہے۔تشنج کا ٹیکہ حاملہ عورت اور بچہ دونوں کیلئے فائدہ مند رہتا ہے۔
ویکسین کو ویکسین کیریئر سے کب نکالنا چاہیئے؟
- استمعال سے دو گھنٹہ پہلے
- جب بچہ یا خاتون ویکسین لگوانے سینٹر میں موجو د ہو
- استمعال سے کچھ دیر پہلے
- استمعال سے آدھا گھنٹہ پہلے
- B
-
ویکسین اور ٹھنڈک ایک دوسرے کیلئے لازمی و ملزوم ہیں۔
ویکسین کو کسی صورت بھی گرم یا حرارت والی جگہ پر نہیں رکھا جاسکتا ۔
اگر ویکسین کو مطلوبہ ٹھنڈک / کولنگ والی جگہ پر نہ رکھا جائے تو خراب ہو جائے گی۔
ویکسین ایک حساس مادہ ہوتا ہے۔
ویکسی نیٹر جب گاؤں میں جائے تو سب سے پہلے اسے کیا کرنا چاہیئے؟
- علاقہ کے کونسلر سے ملے
- علاقہ کے ٹیچرز سےملے
- علاقہ کے نمبر دار سے ملے
- ایل ایچ وی سب سے پہلے امام مسجد سے لاؤڈ اسپیکر پر اعلان کروائے
- D
سوشل موبلائزیشن سے کیا مراد ہے؟
- فیس بک پر پر دوست بنانا
- شعور پیدا کرنا
- پروگرام میں ذاتی دلچسپی پیدا کرنا
- شعور پیدا کرنا اور ای پی آئی پروگرام میں حصہ لینے کا شوق پیدا کرنا
- D
انسانی جسم کا نارمل درجہ حرارت کتنا ہوتا ہے؟
- 97 فارن ہائیٹ
- 98 فارن ہائیٹ
- 97.6 فارن ہائیٹ
- 98.6 فارن ہائیٹ
- D
-
انسانی جسم کا نارمل درجہ حرارت 98.6 فارن ہائیٹ یا 37 سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔