- In
- At
- For
- By
- d
-
مجھے آج رات تک اپنی رپورٹ مکمل کرنی ہے۔
All Categories
مصر کو کس نے فتح کیا ؟
- عمیر بن العاص رضی اللہ تعالی عنہ
- حذیفہ رضی اللہ تعالی عنہ
- ابو حریرہ رضی اللہ تعالی عنہ
- عمر وبن العاص رضی اللہ تعالی عنہ
- d
-
عمرو بن العا س الشہمی رضی اللہ تعالی عنہ صحابی رسول ﷺاور ایک عرب کمانڈر تھا۔آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے 641 میں بازنطینیوں کو شکست دی اور مصر کو فتح کیا۔آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے مصر کا گورنر بھی مقرر کیا تھا۔
بیٹری کو کس نے ایجاد کیا؟
- وولٹا
- ڈیوڈ
- ہیری
- انٹونیو
- a
-
بیٹری کو الیزینڈرو وولٹا نے 1791 میں ایجاد کیا۔بیٹری کے بنیادی طور پر دو اقسام ہوتی ہیں ایک پرائمری بیٹری اور دوسری سیکنڈری بیٹری۔وولٹا کا تعلق اٹلی سے تھا اور یہ ایک کیمیا دان، ماہر طبیعات تھا۔وولٹا نے میتھین کو بھی دریافت کیا۔
تیل کے سب سے زیادہ ذخائر کس ملک کے پاس ہیں؟
- روس
- امریکا
- وینزویلہ
- ان میں سے کوئی نہیں
- C
-
وینزویلہ جنوبی امریکہ کا ایک ملک ہے جہاں تیل کے سب سے زیادہ ذخائر موجو د ہیں۔سال 22-2021 کے سروے کے مطابق وینزویلہ میں پوری دنیا کے تیل کے ذخائر کا 17.5 فیصد موجود ہے۔دوسرے نمبر پر تیل کے بڑے ذخائر سعودی عرب میں ہیں جن کا تناسب 17.2 فیصد ہے۔تیسرے نمبر پر کینڈا ہے جہاں تیل کے ذخائر 9.7 فیصد ہیں اور چوتھے نمبر پر ایران ہے جہاں تیل کے ذخائر 9.1 فیصد ہیں۔
کون سا وٹامن خون کے جمنے میں مدد کرتا ہے؟
- وٹامن اِی
- وٹامن کے
- وٹامن ڈی
- وٹامن سی
- B
-
وٹامن کے کی کمی کی ہونے کی صورت میں اگر زخم ہو جائے / لگ جائے تو خون کو روکنا بہت مشکل ہو تا ہے اور بعض اور خون کے نہ رُکنے کی وجہ سے متاثرہ شخص کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔وٹا من کے ہر پتے والی سبزی میں پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ وٹامن اے آنکھوں کی بینائی کیلئے فائدہ مند ہے۔وٹامن بی جسم کے ٹشوز کیلئے فائدہ مند ہے۔وٹامن سی قوت مدافعت کو طاقت فراہم کرتا ہے۔
پاکستان میں بنائے گئے پہلے ریلوے ٹریک کی لمبائی کتنی ہے؟
- 169 کلومیٹر
- 178 کلومیٹر
- 185 کلومیٹر
- 195 کلومیٹر
- a
-
پاکستان میں بچھائے گئے پہلے ریلوے ٹریک کی لمبائی 105 میل یا 169 کلومیٹر ہے۔ یہ ریلوے ٹریک کراچی سے روہڑی تک بچھایا گیا۔ اس ریلوے ٹریک کو 13 مارچ 1881 کو آپریشنل کیا گیا۔پاکستان میں اس وقت ریلوے کے نظام کیلئے کُل ریلوے ٹریک کی لمبائی 7383 میل یا 11881 کلومیٹر ہے۔
سال 1965 کےصدارتی انتخابات میں محترمہ فاطمہ جناح کا انتخابی نشان کیا تھا؟
- شیر
- گلاب کا پھول
- تیر
- لالٹین
- d
-
پاکستان کے دوسرے صدارتی انتخابات 2 جنوری 1965 کو منعقد ہوئے۔ان انتخابات میں کمبائنڈ اپوزیشن پارٹیز کی جانب سے محترمہ فاطمہ جناح نے حصہ لیا اور کنونشنل مسلم لیگ کی جانب سے ایوب خان نے حصہ لیا۔ان انتخابات میں محترمہ فاطمہ جناح کا انتخابی نشان لالٹین جبکہ ایوب خان کا انتخابی نشان گلاب کا پھول تھا۔ان انتخابات میں محترمہ فاطمہ جناح کو 28691 ووٹ ملے جبکہ ایوب خان نے 49951 ووٹ حاصل کئے۔ان انتخابات میں ایوب خان کو کامیابی ملی۔
امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کا اصل نام کیا تھا؟
- ابو الحسین مسلم بن الحجاج
- ابو الحسن مسلم الحجاج
- ابو المنصور بن الحجاج
- ان میں سے کوئی نہیں
- a
-
امام مسلم کا پور انام ابو الحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری بن درین تھا۔ابو الحسن آپکی کنیت تھی اور عساکرالدین آپکا لقب تھا۔آپ کا تعلق عرب کے مشہور قبیلہ اور خاندان بنو قشیر سے تھا۔آپ نیشا پور ایران میں پیدا ہوئے اور 5 مئی 875 عیسوی کو نیشا پور ایران میں وفات پائی۔آ پ نے صحیح مسلم میں 7563 احادیث کو جمع کیا۔
عام الحزن کس سال کو کہا جاتا ہے؟
- 8 نبوی
- 9 نبوی
- 10 نبوی
- 11 نبوی
- C
-
آخری نبی ﷺ کی زوجہ خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا اور چچا ابو طالب کی وفات ہجرت سے 3 سال پہلے 10 نبوی / 619 عیسوی کو ہوئی۔۔نبی ﷺ بے حد افسردہ تھے ۔اسی وجہ سے نبی ﷺ نے 10 نبوی / 619 عیسوی عام الحزن / غم کا سال / ایئر آف سارو قرار دیا۔
کرتار پور راہداری کا افتتاح کب کیا گیا؟
- نومبر 2018
- نومبر 2019
- نومبر 2020
- نومبر 2021
- B
-
کرتار پور ایک جگہ کا نام ہے جہاں سکھ مذہب کے بانی گرو نانک نے سب سے پہلے سکھ معاشرے کے قیام کی بنیاد رکھی۔کرتار پور کا مطلب ہے خدا کا شہر یا بنانے والے کا شہر۔کرتار پور راہداری کی بنیاد 26 نومبر 2018 کو رکھی گئی اور اس کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 9 نومبر 2019 کو کیا۔یہ راہداری پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں واقع ہے۔اس راہداری کی لمبائی 4.7 کلومیٹر ہے۔