- 1929
- 1930
- 1931
- 1932
- C
-
نیوٹران کے بارے میں تھیوری سب سے پہلے 1920 میں ارنسٹ ردرفورڈ نے پیش کی۔ نیوٹران کو 1932 میں جیمز چیڈوک نے دریافت کیا۔نیوٹران پر نیوٹرل چارج ہوتا ہے۔نیوٹرل چارج کا مطلب ہے کہ نہ مثبت چارج ہوتا ہے اور نہ منفی چارج۔نیوٹران کا تعلق ہیڈران کلاس سے ہے۔
نیوٹران کو این سے ظاہر کیا جاتا ہے۔
All Categories
پٹیلا جسم کے کس حصہ میں موجود ہے؟
- بازو میں
- ٹانگ میں
- پاؤں میں
- سر میں
- B
-
پٹیلا کو بھی کہا جاتا ہے۔گھٹنے کے سامنے والی ہڈی کو پٹیلا کہا جاتا ہے۔
یا اِسے آپ یُوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ جس مقام پر دو ہڈیاں فیمر(ران والی بڑی ہڈی) اور ٹیبیا (گھٹنے سے نیچے ٹانگ کی سامنے والی ہڈی) ملتی ہیں اُس مقام پر یہ ہڈی پٹیلا واقع ہوتی ہے۔یہ ہڈی گھٹنے کی حفاظت کر تی ہے اور ٹیبیا کو مسلز سے ملاتی ہے
ارسطُو کا استاد کون تھا؟
- سقراط
- ارسطو
- افلاطون
- ان میں سے کوئی نہیں
- B
-
ارسطُو کا استا افلاطون تھا جبکہ افلاطون کا استاد سُقراط تھا۔افلاطون ، ارسطُو اور سُقراط تینوں فلاسفر تھے اور تنیوں کا تعلق یونان سے تھا۔
دنیا کی سب سے بڑی تازہ پانی کی جھیل کونسی ہے؟
- جھیل مشی گن
- جھیل سُپیریئر
- جھیل اورنٹا پور
- جھیل ایری
- B
-
جھیل سُپیریئر سطحی رقبہ کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی تازہ پانی کی جھیل ہونے کے ساتھ ساتھ حجم کے لحاظ سے دنیا کی تیسری بڑی جھیل ہے۔اس جھیل کی گہرائی 406 میٹرز، لمبائی 560 کلومیٹر اور چوڑائی 260 کلومیٹر ہے۔یہ جھیل نارتھ امریکہ میں واقع ہے اور نارتھ امریکہ کی بھی سب سے بڑی جھیل کہلاتی ہے۔ یہ جھیل براستہ دریائے مَیری جھیل ہُورن میں جا گرتی ہے۔
پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔ میں واقع ہے۔
- افریقہ
- ساؤتھ ایشیا
- یورپ
- ان میں سے کوئی نہیں
- B
-
ساؤتھ ایشیا میں کُل آٹھ ممالک شامل ہیں۔ان آٹھ ممالک میں افغانستان، بھوٹان، بنگلہ دیش، مالدیو، نیپال، پاکستان، انڈیا اورسری لنکا شامل ہیں۔
دُنیا کا سب سے لمبا دریا کس براعظم میں واقع ہے؟
- ایشیا
- آسٹریلیا
- جنوبی امریکا
- افریقہ
- d
-
دریائے نیل دُنیا کا سب سے لمبا دریا ہے۔دریائے نیل کی کُل لمبائی 6650 کلومیٹرز ہے۔دریائے نیل مصر کا قومی دریا بھی کہلاتا ہے۔مصر میں اسوان ڈیم بھی دریائے نیل پر تعمیر کیا گیا ہے۔دریائے نیل دُنیا کے 10 ممالک سے گزرتا ہے۔
سورج کی روشنی کتنے رنگوں کا مجموعہ ہے؟
- 05
- 06
- 07
- 08
- C
-
سورج کی روشنی سات رنگوں سے مل کر بنتی ہیں۔جن میں نیلا ، سبز، پیلا، سرخ، اورنج کلر، وائلٹ کلر اور انڈیگو کلر شامل ہیں۔
پنجاب کے کس ضلع کی آبادی سب سے کم ہے؟
- خانیوال
- اوکاڑہ
- سانگھڑ
- راجن پور
- d
-
راجن پور کی بنیاد 1732-1733 میں مخدوم شیخ راجن شاہ نے رکھی۔راجن پور کو سال 1982 میں ضلع کا درجہ دیا گیا۔سال 2023 کی ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق راجن پور کی کُل آبادی 2،38،10،49 ہے۔راجن پور کی تین تحصیلیں ہیں جن میں راجن پور، جام پور اور رُوجھان شامل ہیں۔
بھارت نے بگلیہار ڈیم کس دریا پر قائم کیا؟
- دریائے چناب
- دریائے راوی
- دریائے ستلج
- دریائے جہلم
- a
-
بگلیہار ڈیم کو بگلیہار ہائیڈرولک پاور پروجیکٹ بھی کہا جاتا ہے۔بگلیہار دیم کی تعمیر کا کام 1996 میں شروع کیا گیا اور 1999 میں اسکی تعمیر کا کام مکمل ہوا۔یہ ڈیم ضلع رمبان، جموںکشمیر میں واقع ہے۔ دریائے چناب مقبوضہ کشمیر سے سیالکوٹ میں داخل ہوتا ہے۔19 ستمبر 1960 کو سندھ طاس معاہدہ کے رُو سے پاکستان کو تین دریا دریائے سندھ، دریائے جہلم اور دریائے چناب دیئے گئے،لیکن بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم کو تعمیر کیا اور دریائے چناب کا 98 فیصد پانی روک لیا۔اور دریائے چنا ب میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں لاکھوں ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
تاج محل کس دریا کے کنارے واقع ہے؟
- دریائے گنگا
- دریائے جمنا
- دریائے سندھ
- دریائے بیاس
- B
-
مغل بادشاہ شاہ جہاں کی ایک بیوی تھی جس کا نام ممتاز ماحل تھا۔ ممتاز ماحل سے شاہ جہاں کو بہت زیادہ محبت تھی۔ ممتاز ماحل دوران زچگی (بچے کی پیدائش کے وقت) وفات پاگئی۔مغل بادشاہ شاہ جہاں نے ممتاز ماحل کی یاد میں تاج محل تعمیر کروایا۔ اس محل کو 1632 سے 1653 کے دورانیہ میں تعمیر کروایا گیا۔ یہ محل 73 ہیکٹرز / 42 ایکڑز پر مشتمل ہے۔اس محل کا نقشہ استاد احمد لاہوری نے تیار کیا۔تاج محل دریائے جمنا کے کنارے آگرہ، اگر پردیش، انڈیا میں واقع ہے