General Knowledge MCQs Interview MCQs

سب سے زیادہ طاقت گاڑی کے کس گیئر میں ہوتی ہے؟

  • پہلے گیئر میں
  • دوسرے گیئر میں
  • تیسرے گیئر میں
  • ریورس گیئر میں
  • d
  • گاڑی کے پہلے گیئر میں سب سے زیادہ طاقت ہوتی ہے۔اکثر اوقات جہاں گاڑی کے یا سامان کو کھینچنے کی ضرورت ہو وہاں پہلے گیئر میں سب سے زیادہ طاقت ہوتی ہے لیکن رفتار کے معاملہ میں پہلے گیئر میں کوئی خاص رفتار نہیں ہوتی۔

View More Details >>
International Affairs MCQs Interview MCQs

نیلسن منڈیلا کتنے سال جیل میں رہا؟

  • 25 سال
  • 26 سال
  • 27 سال
  • 28 سال
  • C
  • نیلسن منڈیلا کا تعلق ساؤتھ افریقہ سے تھا۔نیلسن منڈیلا نے انسانوں کے برابری کے حقوق کیلئے ایک تحریک چلائی تھی جِسے بغاوت کی بنیاد بنا کر اِسے 1962 میں گرفتار کر لیا گیا۔اور 11 فروری 1990 کو 27 سال کے بعد رہا کیا گیا۔نیلسن منڈیلا کو رابِن جزیرہ پر سخت ترین جیل میں رکھا گیا جہاں وہ سال میں صرف ایک بار کسی سے صرف 30 منٹ کی ملاقات کر سکتا تھا۔6 ماہ میں کسی کو ایک بھی خط لکھ کر رابطہ کر سکتا تھا اور بہت سے مظالم کا نیلسن منڈیلا کو 27 سال سامنا کرنا پڑا۔نیلسن منڈیلا 1994 سے 1999 تک ساؤتھ افریقہ کے صدر بھی رہے۔نیلسن منڈیلا کی خدمات کو سراہتے ہوئے عالمی سطح پر ہر سال 18 جولائی کو منڈیلا ڈے منایا جاتا ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان میں قومی اسمبلی کی نشستوں کو صوبوں میں کس بنیاد پر تقسیم کیا جاتا ہے؟

  • آبادی
  • رقبے
  • وسائل
  • بے روزگاری
  • a
  • پاکستان قومی اسمبلی 342 نشستوں پر مشتمل ہے اور یہ تمام نشستیں آبادی کے تناسب کی بنیاد پر تقسیم کی گئی ہیں۔قومی اسمبلی میں پنجاب کو 183، خیبر پختونخواہ کو 43، سندھ کو 75، بلوچستان کو 17، فیڈرل علاقہ جات کو 02، فاٹا کو 12 اور اقلیت کو 10 نشتیں حاصل ہیں۔

View More Details >>
Everyday Science MCQs Interview MCQs

فِضا کی کتنی پَرت ہیں؟

  • 04
  • 05
  • 06
  • 07
  • B
  • فضا کو 5 تہوں / پرت میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جن میں ایگزو سفیئر، تھرموسفیئر، میزو سفیئر، سٹریٹو سفیئر اور ٹروپو فیئر شامل ہیں۔ ان میں زمین کی سطح سے جو قریب ترین پرت ہے وہ ٹروپو سفیئر ہے۔ٹروپو سفیئر زمین کی سطح سے 8 کلومیٹر کی اونچائی سے شروع ہوتی ہے اور 14.5 کلومیٹر اونچائی تک جاتی ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کتنی رقم سے کام کا آغاز کیا؟

  • 20 ملین روپے
  • 30 ملین روپے
  • 40 ملین روپے
  • 50 ملین روپے
  • B
  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو یکم جولائی 1948 کو قائم کیا گیا اور اُسی دن سے ہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کام شروع کیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا افتتاح قائد اعظم محمد علی جناح نے یکم جولائی 1948 کو کیا۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

آبادی کا مطالعہ کیا کہلاتا ہے؟

  • ڈیموگرافی
  • ایکو گرافی
  • ٹیلی گرافی
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • a
  • ڈیمو گرافی کی اصطلاح کو پہلی بار 1855 میں بیلجئم کے ماہر شماریات ایشلے گُولارڈ نے اپنی کتاب"ایلیمٹ آف ہیومن سٹیٹکس" میں متعارف کروایا۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

لواری پاس چترال کو کس سے ملاتا ہے؟

  • چشمہ
  • دیر
  • کلام گورام
  • وادی کاغان
  • B
  • لواری پاس چترال کو دِیر سے ملاتا ہے۔لواری پاس کو لواری ٹاپ بھی کہا جاتاہے۔لواری پاس / لواری ٹاپ ہندو کش خیبر پختونخواہ میں واقع ہے۔لواری درہ کی لمبائی 10.4 کلومیٹرز ہے۔درہ لواری / لواری پاس سطح سمندر سے 3118 میٹرز کی بلندی پر واقع ہے۔

View More Details >>
Computer MCQs Interview MCQs

فیس بُک کا پُرانا نام کیا تھا؟

  • فیس میش
  • فیس میٹا
  • فیس واش
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • a
  • فیس بُک کو ایک امریکن مارک زکر برگ نے متعارف کروایا۔ فیس بُک کو بنیادی طور پر 28 اکتوبر 2003 کو فیس میش کے نام سے متعارف کروایا گیا ۔ فیس بک کا پرانا نام فیس میش ہے۔ اس پُرانے نام فیس میش کو 4 فروری 2004 کو فیس میش سے بدل کر فیس بُک کر دیا گیا۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پنجاب کے پہلے وزیر اعلی کون تھے؟

  • نواب افتخار حسین خان ممدوت
  • محمد علی بوگرہ
  • محمد علی جوہر
  • لیاقت علی خان
  • a
  • آپ 15 اگست 1947 سے لیکر 25 جنوری 1949 تک وزیر اعلی پنجاب رہے۔آپ کا تعلق آل انڈیا مسلم لیگ سے تھا۔اس وقت پنجاب کے موجودہ وزیر اعلی مریم نواز شریف ہیں جن کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔آپ پنجاب کی20ویں وزیر اعلی ہیں۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

خانکی ہیڈ ورکس / بیراج کس دریا پر تعمیر کیا گیا ؟

  • دریائے راوی
  • دریائے جہلم
  • دریائے جہلم
  • دریائے چناب
  • d
  • خانکی ہیڈ ورکس دریائے چناب پر گوجرانوالہ ، پنجاب میں قائم کیا گیا۔اس ہیڈ ورکس / بیراج کو 1889 میں برطانوی حکومت نے قائم کیا۔یہ بیراج پاکستان کے پرانے بیراجوں میں سے ایک بیراج ہے۔

View More Details >>