- 01
- 02
- 03
- 04
- B
-
کمپیوٹر میموری کی دو اقسا م ہیں جن میں پرائمری میموری اور سیکنڈری میموری شامل ہیں۔پرائمری میموری میں ریم اور رَوم آجاتے ہیں جبکہ سیکنڈری میموری میں ہارڈ ڈسک، سی ڈی، ڈی وی ڈی، یو ایس بی وغیرہ شامل ہیں۔
All Categories
ہجری کیلنڈر کے مطابق پاکستان کب معرض وجود میں آیا؟
- 1365 ہجری
- 1366 ہجری
- 1367 ہجری
- 1368 ہجری
- B
-
ہجری کیلنڈر کے مطابق پاکستان 27 رمضان المبارک 1366 ہجری کو معر ض وجود میں آیا۔ عیسوی کیلنڈر کے مطابق پاکستان 14 اگست 1947 کو معرض وجود میں آیا۔
نوبل پرائز کتنی کیٹگری میں دیا جاتا ہے؟
- 05
- 06
- 07
- 08
- B
-
نوبل پراز کُل چھ کیٹگری میں دیا جاتا ہے جن میں فزکس، کیمسٹری، ادب، فزیالوجی / میڈیسن،معاشیات اور امن شامل ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو کب قائم کیا گیا؟
- 1947
- 1950
- 1955
- 1960
- B
-
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو یکم جولائی 1950 کو قائم کیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا پُرانا نام سینٹرل بورڈ آف ریونیو (سی بی آر) تھا جِسے ایف بی آر ایکٹ-2007 کے تحت جولائی 2007 میں سینٹرل بورڈ آف ریونیو (سی بی آر) سے تبدیل کر کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کر دیا گیا۔ایف بی آر کا بنیادی طور پر کام تمام افراد اور کاروباری اداروں سے ٹیکس اکٹھا کرنا ہے۔
ایف آئی اے ایکٹ کو کب منظور کیا گیا؟
- 1972
- 1973
- 1974
- 1975
- C
-
ایف آئی اے ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کا مخفف ہے۔ایف آئی اے ایکٹ کو1974 میں پارلیمنٹ آف پاکستان نے منظور کیا۔ ایف آئی اے کی بنیاد 13 جنوری 1975 کو ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں رکھی گئی۔ایف آئی اے ایک وفاقی ادارہ ہے۔ایف آئی اے کے ڈرائریکیٹر جنرل کی تعیناتی وفاقی حکومت کرتی ہے۔ایف آئی اے کے موجودہ ڈی جی کا نام محسن بٹ ہے۔ایف آئی اے کا پرانا نام ایس پی ای تھا۔ایس پی ای ،سپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ کا مخفف ہے۔
قرآن مجید کی کس سورہ میں قبلہ تبدیل ہونے کے احکامات نازل ہوئے؟
- سورہ جن
- سورہ الرحمن
- سورہ البقرہ
- سورہ الناس
- C
-
اے پیغمبر ہم تمھارا آسمان کی طرف منہ اٹھانا دیکھ رہے ہیں۔سو ہم تم کو اسی قبلہ کیطرف جس کو تم پسند کرتےہو ، منہ کرنے کا حکم دیں گے تو اپنا منہ مسجد حرام (خانہ کعبہ) کی طرف پھیر لو۔اور تم لوگ جہاں ہوا کرو (نماز پڑھنے کے وقت) اسی مسجد کی طرف منہ کر لیا کرو، اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی ہے وہ خوب جانتے ہیں کہ (نیا قبلہ) ان کے پروردگار کی طرف سے حق ہے، اور جو کام یہ کرتے ہیں ، اللہ ان سے بے خبر نہیں۔(سورہ البقرہ آیت نمبر 144)
کس ملک نے سب سے پہلے بُرھاپے کی پنشن متعارف کروائی؟
- جاپان
- عراق
- جرمنی
- امریکہ
- C
-
جرمنی کے چانسلر اوٹو وون بسمارک نے 1889 میں 65 سال کی عمر کے افراد کیلئے پنشن متعارف کروائی۔
سائنس دان آئزک نیوٹن کا تعلق کس ملک سے تھا؟
- انگلینڈ
- روس
- اٹلی
- فرانس
- a
-
آئزک نیوٹن کا تعلق انگلینڈ ، برطانیہ سے تھا۔آپ ایک ریاضی دان، ماہر فلکیات، فلاسفر اور کیمیا دان تھے۔آئزک نیوٹن نے 1665-1666 میں کشش ثقل کا قانون متعارف کروایا۔آئزک نیوٹن نے 1687 میں حرکت کے تین قوانین متعارف کروائے۔یہ قوانین پہلی بار 5 جولائی 1687 کو شائع کئے گئے۔
امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو کب شہید کیا گیا؟
- 60 ہجری
- 61 ہجری
- 62 ہجری
- 63 ہجری
- B
-
امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ ہجری کیلنڈر کے مطابق 5 شعبان 4 ہجری کو مدینہ، سعودی عرب میں پیدا ہوئے اور 10 محرم 61 ہجری کو 54 سال کی عمر میں کربلا، عراق میں شہادت نوش فرمائی۔عیسوی کیلنڈر کے مطابق آپ رضی اللہ تعالی عنہ 10 جنوری 626 عیسوی کو پیدا ہوئے اور 10 اکتوبر 680 عیسوی کو شہادت نوش فرمائی۔
باغ جناح کس مشہور شہر میں واقع ہے؟
- لاہور
- کراچی
- پشاور
- کوئٹہ
- a
-
جناح باغ کو لارنس گارڈن بھی کہا جاتا ہے۔یہ ایک مشہور پارک ہے جو لاہور میں واقع ہے۔یہ باغ 1860 میں قائم کیا گیا۔اس باغ کا نام پہلے چیف کمشنر، گورنر پنجاب، وائسرائے جون لارنس کے نام پر رکھا گیا تھا۔لارنس گارڈن کا نام 1984 میں تبدیل کر کے باغ جناح کر دیا گیا۔جناح باغ بنیادی طور پر 141 ایکڑز / 0.57 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے۔