- 03
- 04
- 05
- 06
- C
-
صحرائے تھر سندھ میں واقع ہے۔ صحرائے تھل پنجاب میں واقع ہے۔صحرائے چولستان پنجاب میں واقع ہے۔ صحرائے خاران بلوچستان میں واقع ہے۔صحرائے کٹپان گلگت بلتستان میں واقع ہے۔
All Categories
پاکستان کا پہلا پرائیویٹ ٹی وی چینل کونسا تھا؟
- پی ٹی وی
- ایس ٹی این
- جیو نیوز
- اے آر وائے نیوز
- B
-
ایس ٹی این ، شالیمار ٹیلی ویژن نیٹ ورک کا مخفف ہے۔ یہ پاکستان کا پہلا سیمی گورنمنٹ چینل بھی ہے۔ ایس ٹی این کا پرانا نام پی ٹی این تھا۔ پی ٹی این، پیپلز ٹیلی ویژن نیٹ ورک کا مخفف ہے۔ پی ٹی این نے 1990 میں ٹرانسمیشن کا آغاز کیا۔ پی ٹی این کا نام 1991 میں بدل کر ایس ٹی این کر دیا گیا۔ ایس ٹی این سے بدل کر 1999 میں چینل تھری کر دیا گیا۔اور 2005 میں چینل تھری سے بدل کر اے ٹی وی کر دیا گیا۔
گورنر کے عہدے کیلئے کم از کم کتنی عمر ہونا ضروری ہے؟
- 25 سال
- 30 سال
- 35 سال
- 40 سال
- C
-
کسی بھی صوبے کے گورنر کے عہدے کیلئے ضروری ہے کہ کم از کم عمر 35 سال ہونے کے ساتھ ساتھ امیدوار متعلقہ صوبہ کا ووٹر اور رہائشی ہے۔گورنر کے عہدے کیلئے امیدوار کا قومی اسمبلی کا ممبر ہونا ضروری ہے۔کسی بھی صوبہ کے گورنر کو صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان کی رائے پر منتخب کرتا ہے۔گورنر کی غیر موجودگی میں گورنر کے فرائض اسپیکر قومی اسمبلی ادا کرے گا اور اگر اسپیکر قومی اسمبلی بھی موجو د نہیں ہے تو صدر پاکستان کی جانب سے کسی بھی ممبر قومی اسمبلی کو گورنر کے عارضی فرائض ادا کرنے کیلئے منتخب کیا جا سکتا ہے۔گورنر سے متعلقہ تمام معلومات پاکستان کے آئین 1973 کے آرٹیکل 101 میں موجود ہے۔
علم کیمیا (کیمسٹری) کا بانی کسے کہا جاتا ہے؟
- ابن الہیشم
- ابن خلدون
- آئزک نیوٹن
- جابر بن حیان
- d
-
جابر بن حیان کا اصل نام ابو موسی جابر بن حیان تھا۔آپ تاریخ کے سب سے پہلے کیمیا دان اور مسلم سائنسدان تھے۔آپ جغرافیہ دان، ماہر فلکیات اور ماہر طبیعات تھا۔آپ ے 200 سے زائد کتابیں لکھیں۔آپ 721 عیسوی کو طوس ، ایران میں پیدا ہوئے اور 913 عیسوی کوفہ ، عراق میں وفات پائی۔
قرآن مجید میں کونسا حروف تہجی زیادہ استمعال ہوا ہے؟
- ا (الف)
- ب
- س
- د
- a
-
قرآن مجید میں زیادہ دہرائے جانے والے حروف تہجی دررج ذیل ہیں۔
(ا)قرآن مجید میں 43542 بار دہرایا گیا ہے۔
(ل) قرآن مجید میں 38191 بار دہرایا گیا ہے۔
(ن) قرآن مجید میں 27270 بار دہرایا گیا ہے۔
(م) قرآن مجید میں 26735 بار دہرایا گیا ہے۔
(و) قرآن مجید میں 24813 بار دہرایا گیا ہے۔
پاکستان میں پہلا وومن ڈویلپمنٹ بینک کب قائم کیا گیا؟
- 1988
- 1989
- 1990
- 1991
- B
-
پاکستان میں پہلا وومن ڈویلپمنٹ بینک یکم دسمبر 1989 میں کراچی میں قائم کیا گیا۔اس بینک کا افتتاح اُس وقت کی وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو نے کیا۔
تحریک طالبان کا آغاز کب ہوا؟
- 1992
- 1993
- 1994
- 1995
- C
-
تحریک طالبان کی بنیا د ملا عمر نے رکھی۔تحریک طالبان کو ستمبر 1994 میں افغانستان کے شہر قندھار سے شروع کیا گیا۔اس تحریک میں اکثریت پشتون افغانستان کے پشتون علاقوں کے طالب علموں کی تھی جس وجہ سے اسے تحریک طالبا ن کا نام دیا گیا۔تحریک طالبان کا ہیڈ آفس قندھار میں ہے۔
دنیا میں سب سے بڑی فوج / آرمی کس ملک کی ہے؟
- پاکستان
- امریکا
- چین
- روس
- C
-
دنیا کی سب سے بڑی آرمی چین کی ہے ۔ اُسکے بعد دوسرے نمبر پر سب سے بڑی آرمی بھارت کی ہے۔تیرسے نمبر پر بڑی آرمی امریکا کی ہے۔چوتھے نمبر پر بڑی آرمی نارتھ کوریا کی ہے۔پانچویں نمبر پر بڑی آرمی روس کی ہے اور دنیا میں چھٹے نمبر پر سب سے بڑی آرمی پاکستان کی ہے۔
آئین پاکستان 1973 کس قسم کی پارلیمنٹ فراہم کرتا ہے؟
- یونی کیمرل
- بائی کیمرل
- دونوں اے اور بی
- ان میں سے کوئی نہیں
- B
-
بائی کیمرل ایک ایسا پارلیمنٹ کا نظام ہے جس میں قانون سازی کیلئے دو ایوان ہوتے ہیں۔پہلے ایک ایوان میں قانون بنا کر اُسے مزید جانچ پڑتال اور منظوری کیلئے دوسرے ایوان میں بھیجا جاتا ہے۔مختصر یہ کہ ایسی پارلیمنٹ جس میں قانون سازی کیلئے ایک ایوان ہو اُسے یونی کیمرل کہا جاتا ہے اور ایسی پالیمنٹ جس میں قانون سازی کیلئے دو ایون ہوں اُسے بائی کیمرل کہا جاتا ہے۔پاکستان کی پارلیمنت میں دو ایوان ہیں جنہیں قومی اسمبلی ( ایوان زیریں / لوئر ہاؤس) اور سینٹ (ایوان بالا / اپر ہاؤس) کہا جاتا ہے۔
صدر پاکستان کی غیر موجودگی میں قائم مقام صدر پاکستان کو ن ہو گا؟
- اسپیکر قومی اسمبلی
- گورنر
- چیف آف آرمی سٹاف
- چیئرمین سینٹ
- d
-
پاکستان کے آئین 1973 کے آرٹیکل 41 کے مطابق اگر صدر پاکستان ملک سے باہر ہے، وفات پا گیا ہے ، بیماری یا کسی اور وجہ سے صدر پاکستان کے فرائض سرانجام نہیں دے پا رہا تو چیئر مین سینٹ صدر پاکستان کے فرائض سرانجام دے گا۔اگر چیئر مین سینٹ بھی موجود نہیں ہے تو پھر اسپیکر قومی اسمبلی صدر پاکستان کے فرائض سرانجام دے گا۔