General Knowledge MCQs PPSC Past Papers Punjab Land Record Authority (PLRA) Service Center Officials (SCO)

How many member of UN?

  • 193
  • 195
  • 198
  • 199
  • A
  • UN stands for United Nations.
    UN was founded in 24th October 1945
    HQ of UNO is in New York, USA
    There are 6 Official Languages of UN which are English , Arabic, Chinese, French, Russian and Spanish.
    Current Secretary General of UN is Antonia Guterres.

View More Details >>
Interview MCQs Psychometric MCQs

میں کبھی کبھی طبیعت میں چِڑچَڑا پن محسوس کرتا ہوں۔

  • متفق
  • غیر متفق
  • سخت متفق
  • سخت غیر متفق
  • D
  • یہ ایک سائیکو میٹرک ٹیسٹ کا سوال ہے۔ مختلف محکمہ جات امیدوار کو بھرتی کو ایک سائیکو میٹرک ٹیسٹ بھی لیتے ہیں۔جس کے ذریعے امیدوار کی ذہنی حالت چیک کی جاتی ہے آیا کہ امیدوار کسی قسم کا نفسیاتی مریض تو نہیں ۔
    اگر آپ کی طبیعت میں چِڑچَڑاپن محسوس ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپکو کسی قسم کا نفسیاتی مسئلہ ہو سکتا ہے۔طبیعت میں چِڑچَڑا پن رہنے سے آپ کسی بھی ادارہ میں بہترین خدمات سرانجام نہیں دے سکتے بلکہ آپکی طبیعت کی وجہ سے ادارہ کی ساکھ خراب ہونے کا خطرہ ہے۔طبیعت میں چِڑچَڑا پن کی وجہ سے آپ کاروبار، ذاتی زندگی اور بہت سے دوسرے معاملات میں اپنے رویہ کیوجہ سے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔اس قسم کے سوالات کا جواب شدت کے ساتھ انکار کی صورت میں دینا چاہیئے تاکہ آپ پیپر پاس کر سکیں۔مزید یہ کہ اگر آپ میں ایسی عادت ہے تو اِسے فوری طور پر ختم کریں تاکہ آپ ایک نارمل انسان کیطرح زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔

View More Details >>
Interview MCQs Islamic Study MCQs

ابراہیم علیہ السلام ، آخری نبی محمد ﷺ اور ۔۔۔۔۔ کے صاحبزادے تھے۔

  • خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا
  • ماریہ القبطیہ رضی اللہ تعالی عنہا
  • عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • B
  • آخری نبی ﷺ کی چار بیٹیاں تھیں اور تین بیٹے تھے۔آپ ﷺ کی بیٹیوں میں فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا، ام کلثوم رضی اللہ تعالی عنہا، رقیہ رضی اللہ تعالی عنہا اور زینب رضیاللہ تعالی عنہا شامل ہیں۔آپ ﷺ کے بیٹو ں میں قاسم رضی اللہ تعالی عنہ، ابراہیم رضی اللہ تعالی عنہ اور عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ شامل ہیں۔ابراہیم رضی اللہ تعالی عنہ ، ماریہ قبطیہ رضی اللہ تعالی عنہا کے بطن سے پیدا ہوئے جبکہ نبی ﷺ کی باقی تمام اولاد خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کے بطن سے پیدا ہوئی۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان سینٹ کو پہلی بار کس آئین کے تحت قائم کیا گیا؟

  • 1947
  • 1965
  • 1973
  • 1999
  • C
  • پاکستان سینٹ کو پاکستان کے آئین 1973 کےآرٹیکل 59 کے تحت قائم کیا گیا۔سینٹ آف پاکستان کا ممبر بننے کیلئے عمر کی کم سے کم حد 30 سال رکھی گئی ہے۔سینٹ آف پاکستان کے پہلے چیئر مین حبیب اللہ خان تھے۔اس وقت 2020 میں سینٹ آف پاکستان میں کل نشستوں کی تعداد 100ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

رقبہ کے لحاظ سے پنجاب کا سب سے بڑا شہر کونسا ہے؟

  • بہاولپور
  • لاہور
  • کراچی
  • راولپنڈی
  • B
  • لاہور رقبہ اور آبادی کے لحاظ سے پنجاب کا سب سے بڑا شہر ہے۔ لاہور شہر کا کُل رقبہ تقریبا 1772 مربع کلومیٹر جبکہ آبادی تقریبا 13 ملین ہے۔لاہور آبادی کے لحاظ سے کراچی کے بعد پاکستان کا دوسرا بڑا جبکہ دُنیا کا 26 ویں نمبر پر سب سے بڑا شہر ہے۔ لاہور پنجاب کا دالحکومت ہے۔لاہور کے پُرانے ناموں میں لاہا ورا، لاہا نور، لوہ پور، محمود پور، لبوکلا، سمند پال اور لوہار پور وغیرہ شامل ہیں۔

View More Details >>
Interview MCQs Islamic Study MCQs

نبی ﷺ کی ازواجِ مطہرات میں سے کون جنت البقیع میں دفن نہیں ہیں؟

  • حفصہ رضی اللہ تعالی عنہا
  • عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا
  • ام سلمی رضی اللہ تعالی عنہا
  • خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا
  • D
  • آخری نبی ﷺ کی تمام ازواجِ مطہرات جنت البقیع میں دفن ہیں ماسوائے خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا اور میمونہ رضی اللہ تعالی عنہا۔
    خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا اور میمونہ رضی اللہ تعالی عنہا جنت المعلی ، مکہ میں دفن ہیں۔

View More Details >>
Everyday Science MCQs Interview MCQs Medical MCQs

انسانی جسم میں نبض چیک کرنے کے کتنے پوائنٹ ہیں؟

  • تین
  • پانچ
  • سات
  • نو
  • C
  • Carotid Pulse یہ نبض جبڑے کے نیچے گردن پر محسوس کی جا سکتی ہے۔
    Radial Pulse یہ نبض کلائی پر محسوس کی جاسکتی ہے۔
    Brachial Pulse یہ نبض کہنی کے اندر والی سائیڈ پر محسوس کی جاسکتی ہے۔
    Femoral Pulse یہ نبض پیٹ کے نیچے ران کے اوپر کے حصے میں محسوس کی جاسکتی ہے۔
    Popliteal Pulse یہ نبض گھٹنے کے نیچے والے حصے میں محسوس کی جاسکتی ہے۔
    Posterior Tibial Pulse یہ نبض ٹخنے کے اندرونی سائیڈ پر محسوس کی جاسکتی ہے۔
    Dorsalis Pedis Pulse یہ نبض پاؤں کے اوپر والے حصے میں محسوس کی جاسکتی ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

آئین پاکستان 1973 کو کب نافذ کیاگیا؟

  • جولائی 1973
  • اگست 1973
  • ستمبر 1973
  • اکتوبر 1973
  • B
  • آئین پاکستان 1973 کا ڈرافٹ 20 اکتوبر 1972 کو تیار کیا گیا۔آئین پاکستان 1973 کو 10 اپریل 1973 کو اسمبلی میں پاس کیا گیا۔آئین پاکستان 1973 کو 14 اگست 1973 کو ملک میں باقاعدہ طور پر نافذ العمل کیا گیا۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

منگلا ڈیم کو کب آپریشنل کیا گیا؟

  • 1960
  • 1965
  • 1967
  • 1970
  • C
  • منگلا ڈیم دریا جہلم پر میر پور خاص آزاد کشمیر میں تعمیر کیا گیا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ طے پا جانے کے بعد اس ڈیم کو1961 میں تعمیر کرنا شروع کیا گیا۔منگلا ڈیم کو تعمیر کرنے میں ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے مالی طور پر معاونت فراہم کی۔

View More Details >>