Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

بلوچستان کو صوبہ کا درجہ کب دیا گیا؟

  • 1969
  • 1970
  • 1971
  • 1972
  • B
  • بلوچستان کو یکم جولائی 1970 کو صوبہ کا درجہ دیا گیا۔بلوچستان کا کُل رقبہ 3،47،190 مربع کلومیٹر ہے۔بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کو سب سے بڑا صوبہ ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے چھوٹا صوبہ ہے۔بلوچستان کے دارالحکومت کا نا م کوئٹہ ہے۔لفظ بلوچستان کا مطلب ہے بلوچ کی سرزمین۔بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان میں ایل ٹی وی لائسنس کیلئے عمر کی معیاد کتنی ہے؟

  • 19 سال
  • 20 سال
  • 21 سال
  • 22 سال
  • C
  • موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے تحت پاکستان کا شہری 18 سال کی عمر میں کار/ موٹر سائیکل کا لائسنس بنوا سکتا ہے۔لیکن ایل ٹی وی لائسنس کیلئے عمر کی معیاد 21 سال ہے جبکہ ایچ ٹی وی لائسنس کیلئے عمر کی معیاد 22 سال مقرر کی گئی ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

جنرل ضیاء الحق نے جب اقتدار سمنبھالا توکتنے دن کے اندر انتخابات کروانے کا وعدہ کیا؟

  • 30 دن
  • 60 دن
  • 90 دن
  • 120 دن
  • C
  • جنرل ضیاء الحق کو 1976 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں پاکستان کا آرمی چیف بنایا گیا۔آپ نے 5 جولائی 1977 کو ملک میں مارشل لاء لگایا۔آپ پاکستان کے 6ویں صدر بھی تھے۔آپ نے 17 اگست 1988 کو طیارہ حادثہ میں بہاولپور کے قریب وفات پائی۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

کٹاس راج مندر کہاں واقع ہے؟

  • چکوال
  • ملتان
  • حیدر آباد
  • منگلا
  • a
  • کٹاس راج مندر کو قلعہ کٹاس بھی کہا جاتا ہے۔اس مندر کا پورا نام شری کٹاس راج مند ر ہے۔یہ مندر چوا سیدن شاہ، چکوال پ، پنجاب ، پاکستان میں واقع ہے۔یہ مندر / قلعہ بنیادی طور پر سات ہندو مندروں پر مشتمل تھا۔اس مندر میں ایک تالاب ہے جس کا نام کٹاس ہے اور یہ تالاب ہندوؤں کے لئے مذہبی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔یہ مانا جاتا ہے کہ ہندو دیوتا شیو کی پہلی بیوی ستی کے مر جانے پر شیو کے رونے کیوجہ سے آنسووؤں سے یہ تالاب معرض وجود میں آیا۔ہندوؤں کے اس مقدس تالاب کی گہرائی 20 فٹ ہے۔اور اس تالاب کا کُل رقبہ 2 کنال 15 مرلہ ہے۔

View More Details >>
Current Affairs MCQs Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پنجاب کے کس ضلع کی آبادی سب سے کم ہے؟

  • خانیوال
  • اوکاڑہ
  • سانگھڑ
  • راجن پور
  • d
  • راجن پور کی بنیاد 1732-1733 میں مخدوم شیخ راجن شاہ نے رکھی۔راجن پور کو سال 1982 میں ضلع کا درجہ دیا گیا۔سال 2023 کی ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق راجن پور کی کُل آبادی 2،38،10،49 ہے۔راجن پور کی تین تحصیلیں ہیں جن میں راجن پور، جام پور اور رُوجھان شامل ہیں۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان میں قومی اسمبلی کی نشستوں کو صوبوں میں کس بنیاد پر تقسیم کیا جاتا ہے؟

  • آبادی
  • رقبے
  • وسائل
  • بے روزگاری
  • a
  • پاکستان قومی اسمبلی 342 نشستوں پر مشتمل ہے اور یہ تمام نشستیں آبادی کے تناسب کی بنیاد پر تقسیم کی گئی ہیں۔قومی اسمبلی میں پنجاب کو 183، خیبر پختونخواہ کو 43، سندھ کو 75، بلوچستان کو 17، فیڈرل علاقہ جات کو 02، فاٹا کو 12 اور اقلیت کو 10 نشتیں حاصل ہیں۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کتنی رقم سے کام کا آغاز کیا؟

  • 20 ملین روپے
  • 30 ملین روپے
  • 40 ملین روپے
  • 50 ملین روپے
  • B
  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو یکم جولائی 1948 کو قائم کیا گیا اور اُسی دن سے ہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کام شروع کیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا افتتاح قائد اعظم محمد علی جناح نے یکم جولائی 1948 کو کیا۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

آبادی کا مطالعہ کیا کہلاتا ہے؟

  • ڈیموگرافی
  • ایکو گرافی
  • ٹیلی گرافی
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • a
  • ڈیمو گرافی کی اصطلاح کو پہلی بار 1855 میں بیلجئم کے ماہر شماریات ایشلے گُولارڈ نے اپنی کتاب"ایلیمٹ آف ہیومن سٹیٹکس" میں متعارف کروایا۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

لواری پاس چترال کو کس سے ملاتا ہے؟

  • چشمہ
  • دیر
  • کلام گورام
  • وادی کاغان
  • B
  • لواری پاس چترال کو دِیر سے ملاتا ہے۔لواری پاس کو لواری ٹاپ بھی کہا جاتاہے۔لواری پاس / لواری ٹاپ ہندو کش خیبر پختونخواہ میں واقع ہے۔لواری درہ کی لمبائی 10.4 کلومیٹرز ہے۔درہ لواری / لواری پاس سطح سمندر سے 3118 میٹرز کی بلندی پر واقع ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پنجاب کے پہلے وزیر اعلی کون تھے؟

  • نواب افتخار حسین خان ممدوت
  • محمد علی بوگرہ
  • محمد علی جوہر
  • لیاقت علی خان
  • a
  • آپ 15 اگست 1947 سے لیکر 25 جنوری 1949 تک وزیر اعلی پنجاب رہے۔آپ کا تعلق آل انڈیا مسلم لیگ سے تھا۔اس وقت پنجاب کے موجودہ وزیر اعلی مریم نواز شریف ہیں جن کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔آپ پنجاب کی20ویں وزیر اعلی ہیں۔

View More Details >>