Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان سینٹ کو پہلی بار کس آئین کے تحت قائم کیا گیا؟

  • 1947
  • 1965
  • 1973
  • 1999
  • C
  • پاکستان سینٹ کو پاکستان کے آئین 1973 کےآرٹیکل 59 کے تحت قائم کیا گیا۔سینٹ آف پاکستان کا ممبر بننے کیلئے عمر کی کم سے کم حد 30 سال رکھی گئی ہے۔سینٹ آف پاکستان کے پہلے چیئر مین حبیب اللہ خان تھے۔اس وقت 2020 میں سینٹ آف پاکستان میں کل نشستوں کی تعداد 100ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

رقبہ کے لحاظ سے پنجاب کا سب سے بڑا شہر کونسا ہے؟

  • بہاولپور
  • لاہور
  • کراچی
  • راولپنڈی
  • B
  • لاہور رقبہ اور آبادی کے لحاظ سے پنجاب کا سب سے بڑا شہر ہے۔ لاہور شہر کا کُل رقبہ تقریبا 1772 مربع کلومیٹر جبکہ آبادی تقریبا 13 ملین ہے۔لاہور آبادی کے لحاظ سے کراچی کے بعد پاکستان کا دوسرا بڑا جبکہ دُنیا کا 26 ویں نمبر پر سب سے بڑا شہر ہے۔ لاہور پنجاب کا دالحکومت ہے۔لاہور کے پُرانے ناموں میں لاہا ورا، لاہا نور، لوہ پور، محمود پور، لبوکلا، سمند پال اور لوہار پور وغیرہ شامل ہیں۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

آئین پاکستان 1973 کو کب نافذ کیاگیا؟

  • جولائی 1973
  • اگست 1973
  • ستمبر 1973
  • اکتوبر 1973
  • B
  • آئین پاکستان 1973 کا ڈرافٹ 20 اکتوبر 1972 کو تیار کیا گیا۔آئین پاکستان 1973 کو 10 اپریل 1973 کو اسمبلی میں پاس کیا گیا۔آئین پاکستان 1973 کو 14 اگست 1973 کو ملک میں باقاعدہ طور پر نافذ العمل کیا گیا۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

منگلا ڈیم کو کب آپریشنل کیا گیا؟

  • 1960
  • 1965
  • 1967
  • 1970
  • C
  • منگلا ڈیم دریا جہلم پر میر پور خاص آزاد کشمیر میں تعمیر کیا گیا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ طے پا جانے کے بعد اس ڈیم کو1961 میں تعمیر کرنا شروع کیا گیا۔منگلا ڈیم کو تعمیر کرنے میں ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے مالی طور پر معاونت فراہم کی۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان کا سب سے بڑا پارک کونسا ہے؟

  • قائد اعظم پارک
  • ایوب نیشنل پارک
  • علامہاقبال پارک
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • B
  • ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں واقع ہے۔اس پارک کا پرانا نام ٹوپی رَکھ پارک تھا۔صدر ایوب خان کے دور میں اس پارک کا نام ٹوپی رَکھ پارک سے بدل کر ایوب نیشنل پارک کر دیا گیا۔یہ پارک تقریبا 313 ایکڑز پر مشتمل ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

صوبہ پنجاب میں کتنے صحرا ہیں؟

  • دو
  • تین
  • چار
  • پانچ
  • A
  • پاکستان میں کُل صحرا کی تعداد 5 ہے جن میں صحرائے تھل، صحرائے تھر، صحرائے خاران، صحرائے کٹپان اور صحرائے چولستان شامل ہیں۔صحرائے تھل اور صحرائے چولستان صوبہ پنجاب میں واقع ہے۔صحرائے تھر صوبہ سندھ میں واقع ہے۔صحرائے خاران صوبہ بلوچستان میں واقع ہے۔صحرائے کٹپان گلگت بلتستان میں واقع ہے۔

View More Details >>