CTS Past Papers Psychometric MCQs Rescue 1122

میں اکثر دیکھتا ہوں کہ لوگ مجھے دیکھ رہے ہیں یا میرے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

  • زیادہ غیر متفق
  • غیر متفق
  • متفق
  • زیادہ متفق
  • a
  • اس جملہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ وہم کا شکار ہیں۔آپ سماجی اضطراب کا شکار ہیں۔آپ دوسروں کو شک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ آپ کو ایسا لگتا ہے کہ ہر کوئی آپ کے خلاف بات کر رہا ہے، ایسی سوچ منفی سوچ ہوتی ہے جو کسی بھی شخص کو معاشرے میں بہت پیچھے لے جاتی ہے اور وہ شخص ناکام ہو جاتا ہے۔
    اپنی سوچ کو مثبت رکھیں۔دُنیا میں بہت سے کام اور مصروفیات ہیں۔اس طرح کی منفی سوچ کی بجائے اپنے مستقبل اور اپنی ترقی پر فوکس کریں۔
    اس طرح کے سوالات کا سخت غیر متفق کی صورت میں انکار کریں ،جس سے ظاہر ہو کہ آپ اس قسم کی منفی سوچ کے حامل نہیں ہیں۔

View More Details >>
CTS Past Papers Psychometric MCQs Rescue 1122

مجھے توجہ مرکوز کرنے میں دشواری ہوتی ہے چاہے کام کتنا ہی آسان کیوں نہ ہو۔

  • زیادہ غیر متفق
  • غیر متفق
  • متفق
  • زیادہ متفق
  • b
  • یہ فقرہ ظاہر کر تا ہے کہ آ پ ذہنی عدم استحکام کا شکار ہیں اور آپ کسی بھی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے سر انجام نہیں دے سکتے ۔آپ کسی کام پر فوکس نہیں کر سکتے۔اس فقرہ سے ظاہر ہو گا کہ آپ کسی ذہنی پریشانی یا ڈپریشن کا شکار ہیں۔
    آپ کو ایسے فقرات کا جواب انکار کی صورت میں دینا ہے جس سے ظاہر ہو کہ آپ ایک نارمل شخص ہیں اور ہر کام کو دھیان سے کریں گے۔ کام آسان ہو یا مشکل یہ آپ کیلئے معنی نہیں رکھتا۔آپ ہر کام کو زندہ دلی اور حاظر دماغی کے ساتھ سر انجام دیتے ہیں۔

View More Details >>
CTS Past Papers Psychometric MCQs Rescue 1122

میری خود اعتمادی دن بہ دن شدید طور پر بدلتی جا رہی ہے۔

  • زیادہ غیر متفق
  • غیر متفق
  • متفق
  • زیادہ متفق
  • a
  • یہ فقرہ جذباتی عدم استحکام یا کمزور خود اعتمادی کو ظاہر کر رہا ہے۔جو نفسیاتی طور پر ایک منفی تاثر دیتا ہے اور 100 فیصد آپ کے خلاف جاتا ہے۔
    آپ نے اس طرح کے فقرات کا جواب ہاں میں بالکل بھی نہیں دینا۔ ایسے فقرات کا جواب ہمیشہ سخت غیر متفق کی صورت میں دیں، اِ سے ظاہر ہو گا کہ آپ حالات اور جذبات کے اتار چڑھاؤ کو نظر انداز کر کے ایک مستقل اور پروفیشنل شخص کی طرح برتاؤ کر تے ہیں۔
    زندگی کے نشیب و فراز آپ کے فیصلوں پر ہاوی نہیں ہوتے۔
    اگر اس طرح کا فقرہ انٹرویو میں پوچھا جائے تو آپ اس کا جواب ان الفاظ میں دیں ،" میں مشکل حالات میں بھی خود پر بھروسا رکھتا ہوں"۔

View More Details >>
CTS Past Papers Psychometric MCQs Rescue 1122

میں بغیر سوچے سمجھے کام کرتا ہوں اور بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے۔

  • زیادہ غیر متفق
  • غیر متفق
  • متفق
  • زیادہ متفق
  • b
  • اگر آپ ایسے فقرات کو متفق یا زیادہ متفق کے ساتھ قبول کریں گے تو یہ آپ کے خلاف جائے گا۔یہ فقرہ آپ کی جلد بازی کی طبیعت ظاہر کرے گا جو آپ کو نقصان پہنچائے گی۔
    کسی بھی کام کو سوچ سمجھ کر کرنا چاہیئے۔جلدی بازی میں اور سوچے سمجھے بغیر سرانجام دیئے گئے کام پر پچھتا وے کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں۔
    اگر ہم ایسے فقرات کو غیرمتفق کی صورت میں قبول کریں گے تو یہ آپ کے فائدے میں جائے گا ، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ ایک ذمہ دار اور مستقل مزاج شخص ہیں۔ آپ زندگی کا ہر کام سوچ سمجھ کر کرتے ہیں تاکہ نقصان کے خطرات کم سے کم ہوں۔
    آپ لوگوں نے کسی بھی محکمہ میں منتخب ہونے کے بعد لوگوں کو سروسز مہیا کرنی ہیں ، اگر آپ سوچ بچار سے کام لیتے ہیں تو یہ بہت ہی اچھی عادت ہے۔

View More Details >>
CTS Past Papers Psychometric MCQs Rescue 1122

کیا آپ تناؤ سے نمٹنے کیلئے کوئی خاص علامات اپناتے ہیں؟

  • زیادہ غیر متفق
  • غیر متفق
  • متفق
  • زیادہ متفق
  • c
  • تناؤ کسی کو بھی ہوسکتا ہے۔
    تناؤ کی صورت میں ہر کوئی تناؤ سے نجات کیلئے مختلف طریقہ کار کو اپناتا ہے۔تناؤ سے نپٹنے کیلئے گہری سانسیں لی جائیں، خاموشی اختیار کی جائے، اپنے ذہن کو کسی من پسند سوچ کی طرف لانے سے تناؤ کم / ختم کیا جا سکتا ہے۔
    اس فقرہ سے ظاہر ہو گا کہ آپ اپنی ذات سے آگاہ ہیں اور جذباتی طور پر مستحکم ہیں۔جو لوگ اپنے آپ کو جذباتی طور پر مستحکم رکھ سکتے ہیں وہ کامیاب لوگ ہوتے ہیں۔
    جذباتی طور پر مستحکم لوگوں کو ہر محکمہ اور ہر معاشرے میں پسند کیا جاتا ہے اور بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

View More Details >>
CTS Past Papers Psychometric MCQs Rescue 1122

چھوٹی چھوٹی ناکامیاں میرا پورا دن خراب کر دیتی ہیں۔

  • زیادہ غیر متفق
  • غیر متفق
  • متفق
  • زیادہ متفق
  • a
  • چھوٹی چھوٹی ناکامیاں انسان کیلئے سیکھنے کا موقع ہوتی ہیں۔چھوٹی چھوٹی ناکامیوں سے سیکھ کر ہی انسان ایک کامیاب انسان بنتا ہے۔
    ہمیشہ وہی انسان ناکام ہوتا ہے جو اپنی چھوٹی چھوٹی ناکامیوں سے دل برداشتہ ہو جائے اور دوبارہ کوشش ہی نہ کرے۔جتنے بھی کامیاب انسان ہیں وہ بہت بار ناکام ہوئے لیکن ناکام ہونے کے بعد انھوں نے کبھی بھی اپنا بقیہ وقت اس افسوس میں نہیں گزارا کہ موڈ خراب ہے ۔
    اگر آپ چھوٹی چھوٹی ناکامیوں پر دلبرداشتہ ہو جاتے ہیں تو آپ اپنے کیریئر میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ بہت سے محکمہ جات خاص طور پر ریسکیو 1122 ، پولیس وغیرہ میں کسی کام میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے بار بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اُس کا م کو کامیاب کر نا ہی آپ کی ڈیوٹی ہوتی ہے اور اُس کام کو ، اُس مشن کو کامیاب بنانا ہی پڑتا ہے۔۔
    مثال کے طور پر کوئی شخص پانی میں ڈوب گیا ہے اور آپ سارا دن کوشش کرتے رہے اور اُس کی باڈی آپکو نہیں ملی، توآپ اس ناکامی کو بنیاد بنا کر اُسے چھوڑ نہیں سکتے، چاہے آپ کو ایک دن ناکامی ہوئی لیکن آپ دوبارہ سے کوشش کریں گے اور اُس شخص کی باڈی کو ڈھونڈ کر ہی آپکا کام مکمل ہو گا اور اِسی طرح پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مجرم کے نہ ملنے پر اُس کی تلاش ختم نہیں ک جاسکتی بلکہ اُسے بار بار دھونڈنا پڑے گا۔
    اگر آپ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ، ناکامیوں پر مایوس ہو جاتے ہیں تو آپ ایک مستقل مزاج اور پروفیشنل نہیں ہو سکتے۔

View More Details >>
CTS Past Papers Psychometric MCQs Rescue 1122

میں دوسروں کے مقابلے میں آسانی سے رونے لگتا ہوں، میری آنکھیں بھر آتی ہیں۔

  • زیادہ غیر متفق
  • غیر متفق
  • متفق
  • زیادہ متفق
  • b
  • کسی کے حالات دیکھ کر، کسی کی رُوداد سُن کر کسی کو بھی رونا آ سکتا ہےلیکن رونے لگ جانا ، حوصلہ ہار بیٹھنا ،دوسروں کو حوصلہ دینے کی بجائے خود ایسی حالت میں آجانا کہ آپ کو حوصلہ دینے کی ضرورت پڑ جائے، یہ ایک مثبت رویہ نہیں ہے۔
    آپ ریسکیو 1122 یا کسی بھی محکمہ میں جا رہے ہیں وہاں آپ کو بہت سے بے یارومددگار لوگ ملیں گے، جن کی باتیں سُن کر، حالات دیکھ کر آپ اگر رونے لگیں گے تو کام کیسے چلے گا؟
    آپ کو تو چاہیئے کہ ایسے لوگوں کو حوصلہ دیں، تسلی دیں۔اگر آپ خود ہی حوصلہ ہار بیٹھے تو اُن کی مدد کون کرے گا ؟ اُن کے مسائل کون حل کریں گا؟
    ریسکیو 1122 میں تو آپ کو روزانہ ایسے لوگوں سے ملنا ہے جو دُکھی ہوں گے، پریشان ہوں گے، اگر آپ ایک کمزور دل انسان ہیں تو آپ ڈیوٹی بہتر طریقے سے سرانجام نہیں دے سکیں گے اور اس سے محکمہ کی بدنامی ہو گی۔

View More Details >>
CTS Past Papers Psychometric MCQs Rescue 1122

میں اپنے غصے یا مایوسی پر قابو پانے میں مشکل محسوس کرتا ہوں۔

  • زیادہ غیر متفق
  • غیر متفق
  • متفق
  • زیادہ متفق
  • b
  • بعض اوقات انسان کو غصہ آجاتا ہے یہ ایک فطری عمل ہو سکتا ہے لیکن اسے کنٹرول کرنا چاہیئے۔
    ہمیشہ یاد رکھیں ! دُنیا میں جتنے بھی غلط فیصلے ہوتے ہیں وہ تقریبا 99 فیصد غصے کی حالت میں ہی لئے جاتے ہیں۔
    آپ کو غصہ آتا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، غصہ کسی کو بھی آسکتا ہے لیکن اگر آپ غصے میں خود پر قابو نہیں پا سکتے۔خود کو غصے میں کنٹرول نہیں کر سکتے تو آپ لازماً خود کا بھی نقصان کریں گے اور جس محکمہ میں آپ کام کر رہے ہیں اُس کی ساکھ کو بھی آپ کی وجہ سے نقصان پہنچے گا۔
    ایسے لوگ جو اپنے غصہ پر قابلو پانے میں ناکام رہتے ہیں اِنہیں و کسی بھی محکمہ، معاشرہ یا خاندان میں سخت ناپسند کیا جاتا ہے۔اس لئے اپنے غصے کو قابو میں کرنا سیکھیں تاکہ پریکٹیکل زندگی کے ساتھ ساتھ آپ سائیکومیٹرک پیپرز میں بھی کامیاب ہو سکیں۔

View More Details >>
CTS Past Papers Psychometric MCQs Rescue 1122

میں ان چیزوں کے بارے میں بہت زیادہ فکر مند ہو جاتا ہوں جو شاید کبھی میری ہوں بھی نہ۔

  • زیادہ غیر متفق
  • غیر متفق
  • متفق
  • زیادہ متفق
  • b
  • کسی بھی ایسی چیز کے بارے میں سوچنا جو ہماری ہو ہی نہ تو یہ ایک فطری عمل ہے ، ہر کوئی ایسی بہت سی چیزوں کے بارے میں سوچتا ہے جو اُس کی نہیں ہوتیں لیکن وہ حاصل کرنا چاہتے ہے۔
    اب یہاں پر مسئلہ یہ ہے کہ کسی چیز کے بارے میں سوچنا اور اُسے حاصل کرنے کیلئے کوشش کرنا ایک الگ عمل ہے جبکہ بہت زیادہ فکر مند ہو جانا ، یہ ایک منفی پہلو ہے۔
    انسان کو اچھے کی کوشش ضرور کرنی چاہیئے لیکن اس طرح کا ماحول نہیں بنانا چاہیئے کہ وہ کوشش آپ کی موجودہ زندگی کو بھی خراب کر دے اور آپ کو ڈپریشن میں لے جائے۔

View More Details >>
CTS Past Papers Psychometric MCQs Rescue 1122

میں اکثر اداس یا خالی محسوس کرتا ہوں چاہے حالات اچھے کیوں نہ چل رہے ہوں۔

  • زیادہ غیر متفق
  • غیر متفق
  • متفق
  • زیادہ متفق
  • a
  • انسان کے جذبات حالات کے مطابق ہونے چاہیئے۔اگر آپ کو کامیابی ملی ہے، گھر میں سکون ہے، آپ صحت مند زندگی گزار رہے ہیں ، اپنے اہداف کی تکمیل کر ر ہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی زندگی مثبت جانب راواں دواں ہے۔
    ایسی صورتحال میں خود کو پُراُمید، خوش اور مطمئن محسوس کرنا چاہیئے۔ایسی صورتحال میں اُداسی، مایوسی یا خالی پن محسوس کرنا معمول کا حصہ نہیں ہونا چاہیئے۔
    اگر کوئی شخص اچھے بُرے دونوں طرح کے حالات میں مایوسی، اُداسی یا خالی پن محسوس کرتا ہے تو وہ کسی جذباتی یا ذہنی مسائل مثلاً ڈپریشن وغیرہ کا شکار ہو سکتا ہے اور کسی بھی محکمہ میں ڈپریشن کے شکار لوگوں کو منتخب نہیں کیا جاتا۔

View More Details >>
1 2 3 28