- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- d
-
اگر آپکو کبھی پتا نہیں چلا تو دھوکہ دینا ٹھیک ہے۔
بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ آپ کوئی غلط کام کرتے ہیں لیکن آپکو اُس کے بارے میں بالکل علم نہیں ہوتا کہ یہ ایک غلط کام ہے۔تو اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں ہو گا کہ ایک غلط کام کا اگر آپکو نہیں پتا تو وہ درست ہو گیا ہے۔
غلط کام ہمیشہ غلط ہوتا ہے چاہے اسے سرانجام دیتے ہوئے آپ بے خبر ہوں یا جس شخص کو دھوکا دیاجارہا ہے ، وہ بے خبر ہے۔
دونوں صورتوں میں غلط کام غلط ہے۔
ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں ایک غلط کام یا برائی ساری دنیا کرنا شروع کر دے تو وہ اچھائی نہیں بن جائے گی۔وہ برائی ہی رہے گی۔
Psychometric MCQs
Psychometric Test is most important factor for All Jobs. All Psychometric Solved MCQs are included in this section of ETEST Academy’s Website. All Solved Psychometric MCQs are discussed with complete detail to vast your basic concept.
People would see me as someone who has a strong sense of right and wrong.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- a
-
لوگ مجھے ایسے شخص کے طور پر جانیں گے جو صحیح اور غلط میں فرق کر سکتا ہے۔
اس فقرہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپکا مشاہدہ کرنے کی طاقت / خصوصیت دوسرے لوگوں سے زیادہ ہے۔ یا آپ ہر چیز کو ایک منفرد انداز سے دیکھتے ہیں کہ آپ کیلئے اس چیز یا کام کیلئے رائے قائم کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
ایسے لوگ جن کے بارے میں دوسروں کی مندرجہ بالا رائے ہو تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپکا رکھ رکھاؤ معاشرہ میں دوسرے لوگوں سے بہتر ہے اور لوگ آپکی عزت آپکی خوبی کی وجہ سے کرتے ہیں۔
ایسے لوگ کسی بھی محکمہ یا ادارہ کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ کیونکہ بہت سے فیصلہ جات موقع پر لینے پڑے ہیں تو ایسے حالات میں ایسے لوگ اچھا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
ریسکیو 1122، پولیس ڈیپارٹمنٹ اور بہت سے دوسرے محکمہ جات ہیں جہاں پر فوری مشاہدہ کے بارے فیصلہ لینا ضروری ہو جاتا ہے۔
People would describe me as Individualistic and non-conforming.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- d
-
لوگ کہتے ہیں کہ میں ایک اکیلا اور غیر موافق شخص ہوں۔
ایسا بالکل بھی نہیں ہونا چاہیے، اگر آپ ایک اکیلے شخص سمجھے جاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ لوگوں میں گھل مل نہیں سکتے۔آپ کو اکیلا رہنا پسند ہے ۔
اسکے دو نقصانات ہو سکتے ہیں ایک تو یہ کہ آپ لوگوں میں خود کو ایڈجسٹ نہیں کر پاتے اور دوسرا یہ کہ آ پ کو کوئی نفسیاتی مسئلہ ہو سکتا ہے جس کیوجہ سے آپ اکیلے رہتے ہیں۔
کسی بھی محکمہ میں ایسے لوگوں کو اہمیت دی جاتی ہے جو ہر ماحول میں خود کو ایڈجسٹ کر سکیں او ر ایسے لوگوں کو سیلیکٹ کرنے میں احتیاط برتی جاتی ہے جو اکیلے پن کے شکار ہوں اور خود کو ماحول کے حساب سے ایڈجسٹ نہ کر سکیں۔
Rules should be obeyed, regardless of whether I consider them to be right or wrong.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- a
-
قوانین کو ماننا چا ہیئے ، چاہے میری نظر میں وہ صحیح ہوں یا غلط۔
قوانین پرعمل کرنا تمام شہریوں کی قانونی اور اخلافی ذمہ داری ہے۔
ایسا نہیں ہو سکتا کہ تمام قوانین مجھے یا آپکو پسند ہوں۔لیکن یہ ضروری ہے کہ عمل سب کو کرنا پڑے گا۔ریاست جو بھی قانون بناتی ہے وہ عوام پر ظلم کرنے کیلئے نہیں بلکہ عوام کو آرام ، سکون اور مسائل سے بچانے کیلئے بناتی ہے۔
ہماری نگاہ میں ملکی / ریاستی قوانین غلط ہو سکتے ہیں کیونکہ ہم صرف اپنی ذات ، اپنے معاملات اور اپنے گردو نواح کو دیکھ کر سوچتے ہیں لیکن ایک ریاست تمام ریاستی باشندوں ، ہر علاقہ، ہر معاشرہ اور تمام ملکی عناصر کو سامنے رکھ کر سوچتی ہے، قانون بناتی ہے اور فیصلہ کرتی ہے۔
قوانین کو ماننا چاہیے ، اور اسکے بعد یہ ہر کسی کی اپنی رائے ہو سکتی ہے کہ قانون صحیح ہے یا غلط۔
Generally people can be trusted.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- a
-
عام طور پر لوگوں پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔
دنیا میں اچھے لوگ بھی ہیں اور برے بھی ۔
لیکن اگر آپ اس سوال کی فطرت کو دیکھیں تو اس سوال کا جواب آپکی مثبت اور منفی سوچ کو ظاہر کرے گا۔
ایک مثبت سوچ کا حامل شخص کوشش کرتا ہے کہ اچھا کام کرے، دوسروں کے بارے میں اچھا سوچے اور اچھا ہی بولے۔
اگر آپ یہاں پر آپ غیر متفق کو منتخب کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے اس سے آپکی منفی سوچ ظاہر ہو کہ آپ شکی ہیں یا آپ دوسروں پر اعتماد نہیں کریں گے۔کیونکہ محکمہ جات میں ملازمت کرنے کیلئے ٹیم ورک اور ایک دوسرے پر اعتماد کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ جس بناء پر محکمہ ، کمپنیز وغیرہ جلدی ترقی کی راہ پر گامزن رہ سکتے ہیں۔
People would say I do not suffer fools gladly.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- b
-
لوگ کہتے ہیں کہ میں احمقوں کو خوشی سے برداشت نہیں کرتا۔
کسی بھی شخص کو چاہے وہ احمق ہے، بیوقوف ہے یا جاہل ہے، برداشت کرنا ایک خوبی ہے ، ایک ہنر ہے۔
تمام لوگ برداشت نہیں بھی کر سکتے لیکن اگر آپ ایک نارمل انسان ہیں اور کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ محکمہ میں نوکری کرنا چاہتے ہیں تو آپکو اپنے اندر یہ خوبی پیدا کرنا ہو گی،کیونکہ آپکو ہر روز نیا تجربہ ہو گا، آپکو ہر روز نئے نئے لوگ ملیں گے اور ہر ایک کی سوچ دوسرے سے مختلف ہو گی ، کوئی عقلمند ہو سکتا ہے تو کوئی بیوقوف ۔
آپ نے سب کو ایک ہی طریقہ کار اور پروٹوکول کے ساتھ ، عزت کے ساتھ بہترین سروسز فراہم کرنا ہیں۔
ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ لوگ آپ کے ساتھ بدتمیزی کریں ، عجیب عجیب باتیں کریں لیکن آپ نے سب کو برداشت کرنا ہے اورپریشان ہوئے بغیر ان کے مسائل حل بھی کرنا ہیں۔
The problem nowadays is a lack of respect for traditional ways of doing things.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- b
-
آج کل کا یہ مسئلہ ہے کہ کام کرنے کے روایتی طور طریقوں کا احترام نہیں کیا جاتا۔
آجکل اتنی ترقی ہو گئی ہے کہ روایتی طریقہ کار بہت پیچھے رہ گئے ہے۔
اگر آپ نے گندم کی کٹائی کرنا ہے تو رویتی طریقے کے مطابق ہاتھ سے کریں گے جس سے وقت کے ساتھ ساتھ لاگت بھی بڑھ جائے گی۔ لیکن اگر جدید طریقہ کار پر عمل کریں تو مشینری کی مدد سے آپ بآسانی وقت اور پیسہ دونوں بچا سکتے ہیں۔
یہی سب ہر معاملہ زندگی میں ہے۔ کچھ معاملات ایسے ہیں جہاں ابھی بھی رویتی طریقہ کار موجود ہیں لیکن جدید نظام زندگی نے بہت حد تک روایتی طریقہ کار کی جگہ لے لی ہے۔لیکن روایات یا روایتی طریقہ کار کو ختم کرنا اتنا آسان بھی نہ ہے۔
I often see things in society and the world around me which I believe should be changed.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- c
-
میں اپنے اردگر د اور معاشرے میں اکثر ایسی چیزیں دیکھتا ہوں ، میں سمجھتا ہوں انہیں تبدیل ہونا چاہیئے۔
اگر آپ معاشرے میں ایسی چیزیں دیکھنے کے بعد سوچتے ہیں کہ انہیں تبدیل ہونا چاہیئے تو اسکا مطلب ہے کہ آپ کے اندر کچھ نیا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اور جو لوگ معاشرے کی بہتری کیلئے کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں وہ زندگی کے ہر میدان میں ایک عام آدمی کی نسبت کافی حد تک کامیاب رہتے ہیں۔
اس لئے کوشش کریں کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے کچھ نا کچھ اپنے حصے کی مثبت جدوجہد ضرور کریں۔
I have, in the past while at work, identified ways of doing things better.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- C
-
میں نے ماضی میں ایسے طریقوں کی نشاندہی کی جن کی مدد سے کام مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔
اس فقرہ سے آپکی کارکردگی ظاہر ہوتی ہے کہ آپ ایک کام کرنے والے انسان ہیں اور آپ جس محکمہ یا کمپنی میں ملازمت کریں گے تو اُسکی فلاح و بہبود کیلئے لازمی کوشش کریں گے۔
اس قسم کے فقرات کیلئے پختگی کے ساتھ آمادگی کا اظہار کریں۔
People would describe me as questioning, willing to challenge the way things are done.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- b
-
لوگ سمجھتے ہیں کہ میں بہت زیادہ سوال کرتا ہوں، کسی بھی کام کر چیلنج کرنے کیلئے تیار رہتا ہوں۔
مندرجہ بالا فقرہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر ایسی عادت آپ کے اندر ہے تو آپ یا تو شکی مزاج ہیں یا پھر آپکو دوسروں کی معاملات میں دخل اندازی کرنے کی عادت ہے۔
آپ چاہے کسی بھی محکمہ کا نفسیاتی امتحان دیں تو کوشش کریں کہ اپنی منفی سوچ وہاں پر ظاہر مت کریں ورنہ آپ کو اس آسامی کیلئے نااہل تصور کیا جائے گا۔
کچھ لوگ کرتے کچھ بھی نہیں ہیں لیکن وہ بلا جواز دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرتے رہتے ہیں جو کہ ایک مثبت سوچ کے حامل فرد کی عادات نہیں ہو سکتیں۔