Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

I find difficult to relax.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • b
  • مجھے آرام کرنا مشکل لگتا ہے۔
    بہت کم نفسیاتی امتحانات ہوتے ہیں جہاں آپکو لکھنے کیلئے پیپر فراہم کیا جاتا ہے۔
    یاد رکھیں جیسا سوال اوپر ہے اس قسم کے پرچہ جات میں لکھنے کیلئے کسی قسم کا کاغذ فراہم نہیں کیا جاتا۔اگر کاغذ فراہم کیا جاتا پھر تو لکھ دیتے کہ میں اپنے فرائض کو سرانجام دینے میں اتنا مگن رہتا ہوں کہ مجھے آرام کرنا مشکل لگتا ہے۔
    لیکن یہاں صرف ہاں یا نہیں میں جواب دینا ہے تو آپ انکار کریں گے۔ کیونکہ ایک نارمل انسان کا آرام میسر آنے کے باوجود بھی آرام نہ کرنا ، تو یہ ایک نفسیاتی مسئلہ بھی ہو سکتا ہے یا پھر کوئی جسمانی بیماری بھی لاحق ہو سکتی ہے۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

I sometimes feel tense and on edge.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • میں کبھی کبھار اپنے آپکو بہت زیادہ تناؤ کا شکار محسوس کرتا ہوں۔
    آپ نوجوان ہیں اور ابھی تو آپ کے جسم میں بے پناہ انرجی ہے توانائی ہے اور ذہنی طور پر بھی آپ مضبوط ہیں۔ اگر ابھی سے آپ تناؤ کا شکار ہونے لگے تو 25 سال کی سروس کیسے پوری کریں گے؟
    اگر آپ تناؤ کا شکار رہتے ہیں تو یقینا کچھ عرصہ بعد آپ مختلف ذہنی اور جسمانی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں جو کہ آپ کے متعلقہ محکمہ کیلئے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔
    کوئی بھی محکمہ ذہنی یا جسمانی طور پر بیمار لوگوں کو ملازمت نہیں دیتا کیونکہ ذہنی یا جسمانی طور پر بیمار لوگ ایک نارمل انسان کیطرح کارکردگی نہیں دکھا سکتے۔
    جو لوگ ذہنی دباؤ / تناؤ کا شکار رہتے ہیں وہ عموما گھریلو معاملات میں بھی پریشانی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

I get irritated easily.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • مجھ میں چڑ چڑا پن آسانی سے آ جاتا ہے۔
    جب انسان میں چڑ چڑا پن آ جاتا ہے تو انسان نہ کسی سے ڈھنگ سے بات کرتا ہے اور نہ ہی بہتر طریقے سے اپنا کام سر انجام دے سکتا ہے۔ چڑ چڑا پن اور غصہ انسان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور انسان ایک نارمل انسان کی طرح کارکردگی نہیں دکھا سکتا۔
    اور ایسا شخص چڑ چڑے پن کی وجہ سے محکمہ اور معاشرہ دونوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
    خود کو بالکل نارمل رکھیں تاکہ آپ زندگی میں دوسرے نارمل انسانوں کی طرح زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں بھی کامیاب ہوں۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

I often get impatient with people.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • میں اکثر لوگوں سے بے چین رہتا ہوں۔
    ایک نارمل انسان تمام لوگوں میں اٹھتا بیٹھتا ہے ۔ چاہے اُسے کم لوگوں میں کام کرنا پڑے یا زیادہ لوگوں میں تو دونوں صورتوں میں کارکردگی متاثر نہیں ہوتی۔
    اگر آپ لوگوں سے بے چین رہتے ہیں تو یقینا آپ زیادہ لوگوں کے سامنے کام نہیں کر سکیں گے۔ پولیس فورس اور ریسکیو 1122 وغیرہ تو ایسے محکمہ جات ہیں جہاں آپ کو سینکڑوں لوگوں کے سامنے کام کرنا ہے۔ سینکڑوں لوگوں کی جانیں بچانی ہیں۔اگر آپکو گبھراہٹ ہونے لگی تو آپ سارے لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں گے۔اس لئے اگر آپ میں کوئی ایسی عادت ہے تو اسے بدلیں اور خود کو ماحول دوست بنائیں۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

I sometimes get tense and worried when I think about all things that I have to do.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • جب میں اُن تمام کاموں کے بارے میں سوچتا ہوں جو میں نے کرنے ہوتے ہیں تو میں پریشان اور تناؤ کا شکار ہو جاتا ہوں۔
    اگر آپ اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں سوچ کر گھبرا جاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کسی محکمہ میں کام کرنے کی قابلیت نہیں رکھتے ۔نارمل اور پروفیشنل لوگ کبھی بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے تناؤ کا شکار نہیں ہوتے اور اگر یہ آپکا معمول ہےکہ اکثر آپ اپنا کام کرنے کے بارے میں سوچ کر گھبرا جاتے ہیں تو یا تو آپ جان بوجھ کر کام نہیں کریں گے یا پھر اگر کریں تو تو یقینا کا غلط ہو جائے گا۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

People would describe me as being irritable and impatient.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • لوگ مجھے چڑ چڑا اور بے صبرا انسان سمجھتے ہیں۔
    چڑ چڑا اور بے صبرا نسان کسی بھی معاشرہ یا محکمہ میں اچھی کارکردگی نہیں کر سکتا۔ایسا شخص اپنا نقصان بھی کرتا ہے اور ساتھ ساتھ محکمہ یا کمپنی کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔
    اس لئے کوشش کریں کہ اگر آپ میں ایسی عادت ہے تو اسے تبدیل کریں اور اپنے آپکو خوش مزاج اور حوصلہ مند انسان ظاہر کریں اور بنیں تاکہ آپکی زندگی میں بہت سی پریشانیوں سے آپ بچ سکیں۔
    بہت سے محکمہ جات میں عموما ایک کام کو بار بار کرنا پڑتا ہے تو اس طرح تو آپ آدھی سے زیادہ ملازمت چڑ چڑے پن میں گزار دیں گے۔
    اس لئے اگر آپ میں ایسی عادت ہے تو اسے ختم کریں اور ساتھ ساتھ پیپر پاس کرنے کیلئے ایسے فقرات کا سختی سے انکار کریں تاکہ ثابت ہو سکے کے آپ ایک نارمل انسان ہیں۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

I rarely if every day dream.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • a
  • میں کبھی کبھار خواب دیکھتا ہوں۔
    خواب کسی کو بھی آ سکتے ہیں۔اکثر لوگوں کو روز آتے ہیں اور اکثر کو کبھی کبھار آتے ہیں۔
    اس میں کچھ بھی الگ نہیں ہے۔ یہ ایک فطری عمل ہے۔اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب انسان سوتا ہے تو وہ کسی کام کو کرتا کرتا سو جاتا ہے یا وہ جس کام کے بارے میں زیادہ سوچتا ہے وہی کام وہ خواب میں دیکھتا یا کرتا ہے۔
    اگر آپکو کبھی کبھار خواب آتے ہیں تو اس میں کو مضائقہ نہیں ہے۔یہ سب لاشعوری معاملات کا حصہ ہے۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

I sometimes get lost in my own thoughts.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • b
  • خیالوں میں کھویا رہنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ خیالی زندگی زیادہ گزارتے ہیں۔
    آپ اپنے آپکو خیالوں میں رکھتے ہیں اور اسی میں ہی خوش رہتے ہیں اور جب ان خیالوں ، سوچوں کو پورا کرنے کیلئے کوشش کرنا ہوتی ہے تو وہ خیالات ہی آپکو محنت نہیں کرنے دیتے۔اور حقیقت یہی ہے کہ عموما وہی لوگ ناکام ہوتے ہیں جو صرف خیالوں میں کھوئے رہتے ہیں اور کامیاب صرف وہ ہوتے ہیں جو خیال تو ضرور دیکھتے ہیں لیکن اس کے بعد اسے عملی شکل میں لانے کیلئے دن رات محنت کرتے ہیں اور بالآخر وہ اپنے خیالات کو عملی شکل میں لانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
    اپنے آپکو خیالات کی دنیا سے باہر نکالیں ۔حقیقت پسند بنیں یا پھر خیالات کو حقیقت میں بدلنے کیلئے دن رات محنت کریں۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

Much of my thinking is about everyday practicalities.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • a
  • ہر انسان روزمرہ زندگی میں بہت سی چیزوں کے بارے میں سوچتا ہے۔لیکن اگر اسکی سوچ ایسی چیزوں کے گرد گھومتی ہے جو ملک و قوم کی ترقی کا سبب بن سکتی ہیں تو یہ ایک بہت اچھا عمل ہے۔روز مرہ زندگی میں مختلف کاموں کا مشاہدہ کرنا سوچنا یقینا ایک اچھی کاوش ہے۔جو لوگ عملی چیزوں کے بارے میں سوچتے ہیں تو ایک نہ ایک دن وہ انہیں عملی جامہ پہنانے کیلئے کوشش ضرور کرتے ہیں تاکہ اس عملی کام کو مزید بہتر کر سکیں جو خرابی یا کمی ہے اسے دور کر سکیں۔ایسی سوچ کامیاب ہی تب ہے جب سوچنے والا اس پر عمل کرنے کی کوشش بھی کرے گا۔

View More Details >>
Police Department Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122

I sometimes find I have to temper my instinctive desire to talk.

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • b
  • میں کبھی کبھی محسوس کرتا ہوں کہ مجھے بات کرنے کیلئے اپنی فطری خواہش کو ختم کرنا پڑتا ہے۔
    انسان کے اندر بہت سی خواہشات ایسی ہوتی ہیں جنہیں بات کرتے ہوئے اظہار نہیں کیا جاسکتا۔
    اور انسان کو ایسےمعاملات میں گھٹن بالکل بھی محسوس نہیں کرنی چاہیئے۔مندرجہ بالا فقرہ اس بات کا اظہار ہے کہ جیسے آپ نظر آتے ہیں ویسے آپ ہیں نہیں۔
    آپ کو بات کرتے ہوئے اپن اصلیت چھپانی پڑتی ہے۔
    سابقہ سوالات میں آپ اپنے آپکو ایسا ظاہر کر چکیں ہیں کہ جیسے آپ نظر آتے ہیں آپ ویسے ہی ہیں۔
    اس لئے کسی بھی سوال کے دو جواب مت دیں۔

View More Details >>