- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- a
-
لوگ مجھے زندہ دل اور باتونی کے طور پر دیکھتے ہیں۔
کچھ لوگ کسی بھی ماحول میں اور کسی بھی جگہ پر لوگوں میں گھل مل جاتے ہیں۔
آپ نے اکثر لوگوں کو دیکھا ہو گا کہ وہ ہر وقت اچھے خوشگوار موڈ میں رہتے ہیں اور ہر کسی سے بہترین طریقے سے گفتگو کرتے ہیں اور اس عادت کیوجہ سے اُنھیں زندہ دل، باتونی اور دیگر الفاظ سے نوازا جاتا ہے۔
آپ دیکھیں گے کہ ایسے لوگ اپنے انداز کی بدولت ہی بہت سے ایسے کام نکلوا لیتے ہیں جو عام آدمی نہیں نکال سکتا۔
ایسے لوگوں کو ہر محکمہ میں پسند کیا جاتا ہے جو کم سے کم وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ / عوام کے مشکل کام بات چیت سے حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
اس قسم کے فقرات کا جواب رضا مندی کی صورت میں دیں گے۔کیونکہ اگر سختی سے رضامندی کا اظہار کریں گے تو یہ بہت زیادہ باتونی اور فضول گفتگو میں بھی شمار ہو سکتا ہے۔اس لیےمیانہ روی سے کام لیتے ہوئےصرف رضامندی کا اظہار کریں۔
Psychometric MCQs
Psychometric Test is most important factor for All Jobs. All Psychometric Solved MCQs are included in this section of ETEST Academy’s Website. All Solved Psychometric MCQs are discussed with complete detail to vast your basic concept.
Quite Often circumstances mean I overlook rules and procedures.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- d
-
اکثر حالات میں مجھ سے اصول اور طریقہ کار نظر انداز ہو جاتے ہیں۔
کوئی بھی مستقل مزاج شخص جب بھی کسی کام کر کرتا ہے تو وہ قانون و ضوابط کو نظر انداز نہیں کرتا۔
اگر آپ ریسکیو 1122 میں سیلیکٹ ہو جاتے ہیں تو آپ دیکھیں گے کہ وہاں ہر قدم پر آپکو یہ گائیڈ کیا جائے گا کہ کسی بھی کام کو کرتے ہوئے اصول اور طریقہ کار کو مدنظر رکھا جائے۔
اگر آپ اس قسم کے فقرات میں رضامندی کا اظہار کریں گے تو یہ ایک عادت آپ کی ناکامی کا سبب بن سکتی ہے۔
اگر آپ میں ایسی عادت ہے تو اس عادت کو اپنی ذات میں سے ختم کریں تاکہ آپ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کیلئے نقصان کا باعث نہ بنیں۔
There is a clear divide between the people I trust and people I do not.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- a
-
مندرجہ بالا فقرہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ میں کسی قسم کی منافقت نہیں ہے جو کہ ایک بہت اچھی بات ہے اور آپ کے مخلص پن اور ایمانداری کو ظاہر کر تی ہے۔
لیکن ایک بات ذہن میں رکھیں زندگی میں بہت سے معاملات میں آپ اگلے شخص پر ظاہر نہیں کر سکتے کہ آپکو اُس پر بھروسہ ہے یا نہیں ۔آپکو مفاہمت سے کام لینا پڑتا ہے۔
اس لئے اس قسم کے فقرات کے جواب میں رضامندی / غیر رضامندی دونوں صورتوں میں سختی سے جواب مت دیں۔
It is important for people to accept responsibility for the errors.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- c
-
لوگوں کے لیے غلطیوں کی ذمہ داری قبول کرنا ضروری ہے۔
ہمارے معاشرے میں عام ہے کہ اگر کسی سے کوئی غلطی سرزد ہو جائے تو وہ پہلی بات تو اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتا اور اگر تسلیم کرتا ہے تو کوشش کرتا ہے کہ اپنے ساتھ اور لوگوں کو بھی اسکا قصور وار ٹھہرائے جو کہ ایک غیر اخلاقی اور غیر شرعی معاملہ ہے۔
اگر کسی سے غلطی سرزد ہو جائے تو اُسے چاہیئے کہ اپنی غلطی تسلیم کرے ۔اپنی غلطی تسلیم کرنے سے معاشرے میں بگاڑ پیدا نہیں ہوتا اور نہ ہی کسی بے قصور کو سزاوار ٹھہرا یا جاتا ہے۔
اگر آپ ایسے فقرات سے رضامندی کا اظہار کرتے ہیں تو اس سے ظاہر ہوگا کہ آپ ایک مثبت ذہن کے مالک ہیں۔غلطی کو کسی سے بھی سرزد ہو سکتی ہے لیکن اپنی غلطی کو ہمیشہ وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو مثبت سوچ کے حامل ہوں۔
Sometimes other have ended their friendship with me for an apparent reason.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- d
-
بعض اوقات دوسرے لوگ کسی ظاہری وجہ سے مجھ سے دوستی ختم کر دیتے ہیں۔
اس فقرہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ بعض اوقات ایسی بات / کام کر جاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ آپ سے دوستی ختم کر دیتے ہیں۔
ایسے فقرات پر آپ نے بالکل بھی رضا مندی کا اظہار نہیں کرنا بلکہ آپ نے سختی سے انکار کرنا ہے کہ ایسی کبھی بھی نہیں ہوا کہ لوگ آپ سے ظاہری بات کی وجہ سے دوستی ختم کر دیں۔
سائیکو میٹرک پیپر کا مقصد مختلف طریقوں سے آپکی عادات و حرکات کو چیک کرنا ہوتا ہے۔کیونکہ بعض اوقات کسی نفسیاتی مسئلہ کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کی زندگی بھی داؤ پر لگ سکتی ہے اور محکمہ کو ناقابل تلافی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔
I often set myself challenges and goals which I strive to achieve.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- c
-
میں اکثر اپنے احداف طے کرتا ہوں اور پھر انھیں پورا کرنے کیلئے کوشش کرتا ہوں۔
مندرجہ بالا فقرہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ ہر کام کو ایک منظم طریقہ سے اور پلاننگ کے تحت کرتے ہیں۔جب آپ کسی کام کو کرنے کی پلاننگ کر لیتے ہیں تو پھر آپ کی کوشش رہتی ہے کہ اُس کام کو پورا کیا جائے۔یہ ایک اچھی عادت ہے۔یہ عادت آپ کو دوسرے لوگوں سے الگ اور مستقل مزاج ظاہر کرے گی۔
کسی بھی محکمہ میں ایسے لوگو ں کو بے حد پسند کیا جاتا ہے جو مستقل مزاج ہوتے ہیں اور جنہیں ایک بار کوئی کام سونپ دیا جائے تو وہ اسے پورا کرنے کیلئے اپنی پوری کوشش کرتے ہیں۔
اس قسم کے فقرات جس میں آپ کا سنجیدہ ہونا، مستقل مزاج ہونا ظاہر کیا جائے اُن پر رضا مندی کا اظہار کریں۔
I would rather listen than talk.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- d
-
میں بات کرنے کے بجائے سننا پسند کروں گا۔
زندگی کے ہر معاملہ میں خاموش رہنا مناسب نہیں ہے۔دوران ملازمت بہت سے آپریشنز / ایمرجنسی پر آپکو لوگو سے سوال جواب کرنا ہوں گے ۔پبلک ڈیلنگ کرنا ہو گی اگر آپ کو بات کرنا ہی پسند نہیں تو آپ بہت سی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتے ہیں۔
اگر آپ میں ایسی عادت ہے تو ذہن میں رکھ لیں کم از کم آپ ریسکیو 1122 کا انٹرویو تو ہرگز پاس نہیں کر سکیں گے۔
ذہن نشین کر لیں ریسکیو 1122 کے انٹرویو میں صرف اور صرف آپکی خود اعتمادی اور بولنے کی صلاحیت چیک کی جاتی ہے۔
اگر آپ میں اس قسم کی منفی سوچ ہے تو اسے بدلیں اور موقع کی مناسبت سے بات کرنا اور سننے کا حوصلہ اپنے اندر پیدا کریں۔
In modern life too much emphasis is put on doing things is “tried and tested” manner and not enough on innovation and change.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- a
-
دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔اور آپ دیکھیں ہر ملک اس ترقی کی دوڑ میں آگے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔اسی طرح روزمرہ زندگی میں دیکھ لیں ہر شخص دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں ہے تو اس صورتحال میں ملکی / ذاتی ترقی کیلئے جتنی بھی کوششیں کی جائیں وہ کم محسوس ہوتی ہیں۔
I sometimes leave things to chance.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- d
-
میں کبھی کبھی چیزوں کو موقع پر چھوڑ دیتا ہوں۔
ہمیشہ یاد رکھیں مستقل مزاج لوگ وہی ہوتے ہیں جو کسی کام کو شروع کریں تو اُسے پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔جو لوگ کام / چیزوں کو مکمل نہیں کرتے یا درمیان میں چھوڑ دیتے ہیں وہ اپنی ذات کے ساتھ ساتھ محکمہ کیلئے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
ریسکیو / پولیس جیسے محکمہ جات میں تو غلطی / لاپرواہی کی گنجائش بالکل بھی نہیں ہے ۔اگر آپ لاپرواہی برتیں گے تو بہت سے لوگوں کی زندگی دا ؤ پر لگا سکتے ہیں۔
اس لئے اپنے آپ کو مستقل مزاج بنائیں۔جو کام بھی شروع کریں اُسے منظم طریقے سےمکمل کریں نہ کہ درمیان میں چھوڑ دیں۔
People see me as a well organized person.
- Agree
- Disagree
- Strongly Agree
- Strongly Disagree
- c
-
لوگ مجھے ایک منظم شخص کے طور پر دیکھتے ہیں۔
یہ فقرہ بھی آپ کو سپورٹ کرتا ہے۔
ایک منظم شخص نظم وضبط کا خیال رکھتا ہے۔ اور بیلٹ فورسز میں سب سے زیادہ فوکس نظم و ضبط پر ہی کیا جاتا ہے۔
اگر آپ ریسکیو 1122/ پولیس میں سیلیکٹ ہوتے ہیں تو ٹریننگ اکیڈمی میں داخل ہوتے وقت ہی آپکو اندازہ ہو جائے گا کہ یہاں نظم و ضبط پر کتنی توجہ دی جاتی ہے۔
منظم لوگ عام لوگوں کی نسبت زندگی کے ہر میدان میں واضح برتری لے جاتے ہیں۔اس لئے خود کو ایک منظم انسان بنائیں ۔