- دریائے راوی
- دریائے جہلم
- دریائے جہلم
- دریائے چناب
- d
-
خانکی ہیڈ ورکس دریائے چناب پر گوجرانوالہ ، پنجاب میں قائم کیا گیا۔اس ہیڈ ورکس / بیراج کو 1889 میں برطانوی حکومت نے قائم کیا۔یہ بیراج پاکستان کے پرانے بیراجوں میں سے ایک بیراج ہے۔
Pakistan Studies MCQs
All Pakistan Studies Solved MCQs from Current & Past Papers are included in this section of ETEST Academy’s Website. All Pak Studies MCQs are Completely Solved with short detail.
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو کب قائم کیا گیا؟
- 1947
- 1950
- 1955
- 1960
- B
-
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو یکم جولائی 1950 کو قائم کیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا پُرانا نام سینٹرل بورڈ آف ریونیو (سی بی آر) تھا جِسے ایف بی آر ایکٹ-2007 کے تحت جولائی 2007 میں سینٹرل بورڈ آف ریونیو (سی بی آر) سے تبدیل کر کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کر دیا گیا۔ایف بی آر کا بنیادی طور پر کام تمام افراد اور کاروباری اداروں سے ٹیکس اکٹھا کرنا ہے۔ایف بی آر کے موجودہ چیئرمین عاصم احمد ہیں۔
ایف آئی اے ایکٹ کو کب منظور کیا گیا؟
- 1972
- 1973
- 1974
- 1975
- C
-
ایف آئی اے ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کا مخفف ہے۔ایف آئی اے ایکٹ کو1974 میں پارلیمنٹ آف پاکستان نے منظور کیا۔ ایف آئی اے کی بنیاد 13 جنوری 1975 کو ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں رکھی گئی۔ایف آئی اے ایک وفاقی ادارہ ہے۔ایف آئی اے کے ڈرائریکیٹر جنرل کی تعیناتی وفاقی حکومت کرتی ہے۔ایف آئی اے کے موجودہ ڈی جی کا نام محسن بٹ ہے۔ایف آئی اے کا پرانا نام ایس پی ای تھا۔ایس پی ای ،سپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ کا مخفف ہے۔
باغ جناح کس مشہور شہر میں واقع ہے؟
- لاہور
- کراچی
- پشاور
- کوئٹہ
- a
-
جناح باغ کو لارنس گارڈن بھی کہا جاتا ہے۔یہ ایک مشہور پارک ہے جو لاہور میں واقع ہے۔یہ باغ 1860 میں قائم کیا گیا۔اس باغ کا نام پہلے چیف کمشنر، گورنر پنجاب، وائسرائے جون لارنس کے نام پر رکھا گیا تھا۔لارنس گارڈن کا نام 1984 میں تبدیل کر کے باغ جناح کر دیا گیا۔جناح باغ بنیادی طور پر 141 ایکڑز / 0.57 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے۔
یوم استحصال کشمیر کب منایا جاتا ہے؟
- 5 ستمبر
- 5 اگست
- 5 اکتوبر
- 5 نومبر
- B
-
اگست2019 کو ایک صدارتی حکم نامے میں مودی حکومت نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی دفعات کو ختم کر دیا۔ان دفعات کے تحت کشمیر یوں کو شہریت، جائیداد کی ملکیت اور بنیادی حقوق کے حوالہ سے خصوصی حیثیت دی گئی تھی۔اس لئے ہر سال کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کے اظہار کیلئے 5 اگست کو یوم استحصال منایا جاتا ہے۔
ایشیا کے 14 بلند ترین پہاڑوں میں سے کتنے پاکستان واقع ہیں؟
- 03
- 04
- 05
- 06
- C
-
یہ تمام کے تما م پانچ پہاڑ گلگت بلتستان، پاکستان میں واقع ہیں۔ان پانچ پہاڑو ں کے نام اور اونچائی درج ذیل ہے۔
کے ٹو پہاڑ کی اونچائی 8311 میٹرز ہے۔
نانگا پربت پہاڑ کی اونچائی 8126 میٹرز ہے۔
گشر برم ون کی اونچائی 8080میٹرز ہے۔
گشر برم ٹو کی اونچائی 8035 میٹرز ہے۔
بروڑ پیک کی اونچائی 8051 میٹرز ہے۔
پاکستان کے قومی ترانہ کا دورانیہ کتنا ہے؟
- 60 سیکنڈز
- 70 سیکنڈز
- 80 سیکنڈز
- 90 سیکنڈز
- C
-
پاکستان کے قومی ترانہ کا دورانیہ80 سیکنڈز یا ایک منٹ 20 سیکنڈز ہے۔پاکستان کے قومی ترانہ میں 3 بند (سٹینزہ) ہیں۔پاکستان کے قومی ترانہ کو ابو العصر حفیظ جالندھری نے 1952 میں لکھا اور گورنمنٹ آف پاکستان نے اس ترانہ کو 1954میں پاکستان کا قومی ترانہ قرار دیا۔پاکستان کے قومی ترانہ میں کُل الفاظ49 ہیں اور یہ تمام کے تمام الفاظ فارسی زبان کے ہیں صرف ایک لفظ پاکستان کے ترانہ میں اردو کا استمعال ہوا ہے جو "کا" ہے۔
صدر پاکستان کتنے مشیر مقرر کر سکتا ہے؟
- 04
- 05
- 06
- 07
- B
-
صدر پاکستان آئین 1973 کے آرٹیکل 95 کے تحت 5 مشیر مقرر کر سکتا ہے۔ یہ جو مشیر مقرر کئے جائیں گے وہ وزیر اعظم پاکستان کے مشورے کے تحت کئے جائیں گے۔مشیروں کا کام متعلقہ اتھارٹی کو قانونی مشورے فراہم کرنا اور موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہوتا ہے۔
پاکستان کا پہلا پرائیویٹ ٹی وی چینل کونسا تھا؟
- پی ٹی وی
- ایس ٹی این
- جیو نیوز
- اے آر وائے نیوز
- B
-
ایس ٹی این ، شالیمار ٹیلی ویژن نیٹ ورک کا مخفف ہے۔ یہ پاکستان کا پہلا سیمی گورنمنٹ چینل بھی ہے۔ ایس ٹی این کا پرانا نام پی ٹی این تھا۔ پی ٹی این، پیپلز ٹیلی ویژن نیٹ ورک کا مخفف ہے۔ پی ٹی این نے 1990 میں ٹرانسمیشن کا آغاز کیا۔ پی ٹی این کا نام 1991 میں بدل کر ایس ٹی این کر دیا گیا۔ ایس ٹی این سے بدل کر 1999 میں چینل تھری کر دیا گیا۔اور 2005 میں چینل تھری سے بدل کر اے ٹی وی کر دیا گیا۔
گورنر کے عہدے کیلئے کم از کم کتنی عمر ہونا ضروری ہے؟
- 25 سال
- 30 سال
- 35 سال
- 40 سال
- C
-
کسی بھی صوبے کے گورنر کے عہدے کیلئے ضروری ہے کہ کم از کم عمر 35 سال ہونے کے ساتھ ساتھ امیدوار متعلقہ صوبہ کا ووٹر اور رہائشی ہے۔گورنر کے عہدے کیلئے امیدوار کا قومی اسمبلی کا ممبر ہونا ضروری ہے۔کسی بھی صوبہ کے گورنر کو صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان کی رائے پر منتخب کرتا ہے۔گورنر کی غیر موجودگی میں گورنر کے فرائض اسپیکر قومی اسمبلی ادا کرے گا اور اگر اسپیکر قومی اسمبلی بھی موجو د نہیں ہے تو صدر پاکستان کی جانب سے کسی بھی ممبر قومی اسمبلی کو گورنر کے عارضی فرائض ادا کرنے کیلئے منتخب کیا جا سکتا ہے۔گورنر سے متعلقہ تمام معلومات پاکستان کے آئین 1973 کے آرٹیکل 101 میں موجود ہے۔