- 20 ملین روپے
- 30 ملین روپے
- 40 ملین روپے
- 50 ملین روپے
- B
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو یکم جولائی 1948 کو قائم کیا گیا اور اُسی دن سے ہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کام شروع کیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا افتتاح قائد اعظم محمد علی جناح نے یکم جولائی 1948 کو کیا۔
Pakistan Studies MCQs
All Pakistan Studies Solved MCQs from Current & Past Papers are included in this section of ETEST Academy’s Website. All Pak Studies MCQs are Completely Solved with short detail.
آبادی کا مطالعہ کیا کہلاتا ہے؟
- ڈیموگرافی
- ایکو گرافی
- ٹیلی گرافی
- ان میں سے کوئی نہیں
- a
-
ڈیمو گرافی کی اصطلاح کو پہلی بار 1855 میں بیلجئم کے ماہر شماریات ایشلے گُولارڈ نے اپنی کتاب"ایلیمٹ آف ہیومن سٹیٹکس" میں متعارف کروایا۔
لواری پاس چترال کو کس سے ملاتا ہے؟
- چشمہ
- دیر
- کلام گورام
- وادی کاغان
- B
-
لواری پاس چترال کو دِیر سے ملاتا ہے۔لواری پاس کو لواری ٹاپ بھی کہا جاتاہے۔لواری پاس / لواری ٹاپ ہندو کش خیبر پختونخواہ میں واقع ہے۔لواری درہ کی لمبائی 10.4 کلومیٹرز ہے۔درہ لواری / لواری پاس سطح سمندر سے 3118 میٹرز کی بلندی پر واقع ہے۔
پنجاب کے پہلے وزیر اعلی کون تھے؟
- نواب افتخار حسین خان ممدوت
- محمد علی بوگرہ
- محمد علی جوہر
- لیاقت علی خان
- a
-
آپ 15 اگست 1947 سے لیکر 25 جنوری 1949 تک وزیر اعلی پنجاب رہے۔آپ کا تعلق آل انڈیا مسلم لیگ سے تھا۔اس وقت پنجاب کے موجودہ وزیر اعلی مریم نواز شریف ہیں جن کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔آپ پنجاب کی20ویں وزیر اعلی ہیں۔
خانکی ہیڈ ورکس / بیراج کس دریا پر تعمیر کیا گیا ؟
- دریائے راوی
- دریائے جہلم
- دریائے جہلم
- دریائے چناب
- d
-
خانکی ہیڈ ورکس دریائے چناب پر گوجرانوالہ ، پنجاب میں قائم کیا گیا۔اس ہیڈ ورکس / بیراج کو 1889 میں برطانوی حکومت نے قائم کیا۔یہ بیراج پاکستان کے پرانے بیراجوں میں سے ایک بیراج ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو کب قائم کیا گیا؟
- 1947
- 1950
- 1955
- 1960
- B
-
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو یکم جولائی 1950 کو قائم کیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا پُرانا نام سینٹرل بورڈ آف ریونیو (سی بی آر) تھا جِسے ایف بی آر ایکٹ-2007 کے تحت جولائی 2007 میں سینٹرل بورڈ آف ریونیو (سی بی آر) سے تبدیل کر کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کر دیا گیا۔ایف بی آر کا بنیادی طور پر کام تمام افراد اور کاروباری اداروں سے ٹیکس اکٹھا کرنا ہے۔
ایف آئی اے ایکٹ کو کب منظور کیا گیا؟
- 1972
- 1973
- 1974
- 1975
- C
-
ایف آئی اے ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کا مخفف ہے۔ایف آئی اے ایکٹ کو1974 میں پارلیمنٹ آف پاکستان نے منظور کیا۔ ایف آئی اے کی بنیاد 13 جنوری 1975 کو ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں رکھی گئی۔ایف آئی اے ایک وفاقی ادارہ ہے۔ایف آئی اے کے ڈرائریکیٹر جنرل کی تعیناتی وفاقی حکومت کرتی ہے۔ایف آئی اے کے موجودہ ڈی جی کا نام محسن بٹ ہے۔ایف آئی اے کا پرانا نام ایس پی ای تھا۔ایس پی ای ،سپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ کا مخفف ہے۔
باغ جناح کس مشہور شہر میں واقع ہے؟
- لاہور
- کراچی
- پشاور
- کوئٹہ
- a
-
جناح باغ کو لارنس گارڈن بھی کہا جاتا ہے۔یہ ایک مشہور پارک ہے جو لاہور میں واقع ہے۔یہ باغ 1860 میں قائم کیا گیا۔اس باغ کا نام پہلے چیف کمشنر، گورنر پنجاب، وائسرائے جون لارنس کے نام پر رکھا گیا تھا۔لارنس گارڈن کا نام 1984 میں تبدیل کر کے باغ جناح کر دیا گیا۔جناح باغ بنیادی طور پر 141 ایکڑز / 0.57 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے۔
یوم استحصال کشمیر کب منایا جاتا ہے؟
- 5 ستمبر
- 5 اگست
- 5 اکتوبر
- 5 نومبر
- B
-
اگست2019 کو ایک صدارتی حکم نامے میں مودی حکومت نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی دفعات کو ختم کر دیا۔ان دفعات کے تحت کشمیر یوں کو شہریت، جائیداد کی ملکیت اور بنیادی حقوق کے حوالہ سے خصوصی حیثیت دی گئی تھی۔اس لئے ہر سال کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کے اظہار کیلئے 5 اگست کو یوم استحصال منایا جاتا ہے۔
ایشیا کے 14 بلند ترین پہاڑوں میں سے کتنے پاکستان واقع ہیں؟
- 03
- 04
- 05
- 06
- C
-
یہ تمام کے تما م پانچ پہاڑ گلگت بلتستان، پاکستان میں واقع ہیں۔ان پانچ پہاڑو ں کے نام اور اونچائی درج ذیل ہے۔
کے ٹو پہاڑ کی اونچائی 8311 میٹرز ہے۔
نانگا پربت پہاڑ کی اونچائی 8126 میٹرز ہے۔
گشر برم ون کی اونچائی 8080میٹرز ہے۔
گشر برم ٹو کی اونچائی 8035 میٹرز ہے۔
بروڑ پیک کی اونچائی 8051 میٹرز ہے۔