Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

جنرل پرویز مشرف نے ایمرجنسی کب نافذ کی؟

  • اکتوبر 1999
  • جنوری 2000
  • اپریل 2000
  • فروری 2001
  • a
  • سب سے پہلے تو یہ واضح کر لیں کہ جو پر ویز مشرف نے ملک میں نافذ کیا تھا وہ ایک ایمرجنسی تھی ،مارشل لاء نہیں تھا۔مارشل لاء میں ملک کے آئین پر کسی صورت عمل نہیں کیا جاتا / توڑ دیا جاتا ہے۔جبکہ ایمرجنسی میں آئین بحال رہتا ہے۔جنرل پرویز مشرف پاکستان آرمی کے 7 ویں آرمی چیف تھے۔اور پاکستان کے 10 صدر تھے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان کی سب سے بڑ ی تازہ پانی کی جھیل کونسی ہے؟

  • منچھر جھیل
  • آنسو جھیل
  • باغ سار جھیل
  • عطا آباد جھیل
  • a
  • منچھر جھیل پاکستان کی سب سے بڑی قدرتی صاف پانی کی جھیل ہے۔یہ جھیل صوبہ سندھ کے ضلع دادو اور ضلع جامشورو کے درمیان واقع ہے۔منچھر جھیل 350مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے۔اس جھیل کی زیادہ سے زیادہ گہرائی تقریبا 5 میٹر یا 16 فٹ ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

: پاکستان میں 1947 سے لیکر اب تک کُل کتنے مارشل لاء لگ چکے ہیں؟

  • 02
  • 03
  • 04
  • 05
  • B
  • پاکستان میں پہلا مارشل لاء 7 اکتوبر 1958 کو اسکندر مرزا نے لگایا۔پاکستان میں دوسرا مارشل لاء 25 مارچ 1969 کو جنرل یحیی خان نے لگایا۔پاکستان میں تیسرا مارشل لاء 5 جولائی 1977 کو جنرل ضیاء الحق نے لگایا۔پاکستان میں 1999 میں پرویز مشرف نے جو نافذ کیا تھا وہ مارشل لاء نہیں تھا وہ ایک ایمرجنسی تھی۔مارشل لاء اور ایمرجنسی میں فرق ہوتا ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان آئین 1973 کی کس ترمیم میں قادیانی غیر مسلم قرار دیئے گئے ؟

  • پہلی ترمیم
  • دوسری ترمیم
  • تیسری ترمیم
  • چوتھی ترمیم
  • B
  • وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں مورخہ 17 ستمبر 1974 کو آئین پاکستان میں دوسری ترمیم کی مدد سے قادیانی / مرزئی غیر مسلم قرار دیئے گئے۔پاکستان آئین 1973 کے آرٹیکل 260 میں واضح طور پر موجود ہے کہ جو شخص محمد ﷺ کو آخری نبی نہیں مانتا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

دراوڑ فورٹ کہاں واقع ہے؟

  • جہلم
  • ملتان
  • بہاولپور
  • جامشورو
  • C
  • قلعہ دراوڑ تحصیل احمد پور شرقیہ ، ضلع بہاولپور، پنجاب میں واقع ہے۔قلعہ دراوڑ کو 9 ویں صدی میں ہندو راجپوت راجہ ججن بھٹی نے تعمیر کروایا۔دراوڑ فورٹ کے پُرانے ناموں میں قلعہ بھٹی اور قلعہ راول شامل ہیں۔قلعہ دراوڑ کو 1732 میں نواب صادق محمد خان نے دوبارہ تعمیر کروایا۔دراوڑ فورٹ تعمیراتی لحاظ سے چولستان کا مضبوط ترین قلعہ ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

صوبائی اسمبلی پنجاب میں کل نشستوں کی تعداد کتنی ہے؟

  • 340
  • 371
  • 380
  • 396
  • B
  • صوبائی اسمبلی پنجاب میں کل نشستوں کی تعداد 371 ہے۔صوبائی اسمبلی سندھ میں کل نشستوں کی تعداد 168 ہے۔صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ میں کل نشستوں کی تعداد 145 ہے۔صوبائی اسمبلی بلوچستان میں کل نشستوں کی تعداد 65 ہے۔نوٹ فرما لیں تمام صوبوں کی صوبائی اسمبلیوں کو پاکستان کے آئین 1973 کے آرٹیکل 106 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

آئین پاکستان کس وزیر اعظم کی موجودگی میں منظور ہوا؟

  • محمد علی جوہر
  • ذوالفقار علی بھٹو
  • لیاقت علی خان
  • چوہدری محمد علی
  • d
  • آئین پاکستان 1956 پاکستان کا پہلا آئین ہے۔جس وقت پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوا اُس وقت پاکستان کے چوتھے وزیر اعظم چوہدری محمد علی تھے۔پاکستان آئین 1956 کا ڈرافٹ 9 جنوری 1956 کو اسمبلی میں پیش کیا گیا۔اُس ڈرافٹ کو 29 فروری 1956 کو اسمبلی نے منظور کیا اور باقاعدہ طور پر پاکستان آئین 1956 کو 23 مارچ 1956 کو پاکستان میں نافذ کر دیا گیا۔آئین پاکستان 1956 کل 234 آرٹیکلز اور 6 شیڈول پر مشتمل تھا۔پاکستان آئین 1956 کو پاکستان کے پہلے صدر اسکندر مرزا نے 7 اکتوبر 1958 کو تحلیل کر دیا۔

View More Details >>