Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

کیا آپ تفریح پسند ہیں؟

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • a
  • انسان کو تفریح پسند ہونا چاہیئے۔سیرو تفریح سے انسان ذہنی طور پر پرسکون رہتا ہے۔ اور سکون کی وجہ سے انسان کی ذہنی اور جسمانی دونوں لحاظ سے صحت بہتر رہتی ہے۔اگر آپکو تفریح پسند نہیں ہے تو خود کو ماحول دوست بنانے کی کوشش کریں۔ ہفتہ یا مہینہ میں ایک بار سیرو تفریح پر جا کر دیکھیں آپکو سیرو تفریح کے فوائد کا بخوبی اندازہ ہو گا۔اور اس فقرہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ ایک خوش مزاج انسان ہیں اور آپکی زندگی میں معاشی ، معاشرتی معاملے کے ساتھ ساتھ سیروتفریح جیسےصحت افزاء بہترین مشاغل بھی شامل ہیں۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

کیا آپ کچھ لمحات کیلئے اپنا ذہنی توازن برقرار نہیں رکھ سکتے اور جلد غصے میں آ جاتےہیں؟

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • ایسا بالکل بھی نہیں ہونا چاہئے ۔
    اگر آپکو غصہ آتا ہے تو آپ اپنے فرائض بہتر طریقے سے سرانجام نہیں دے سکیں گے۔
    ریسکیو 1122 محکمہ میں اگر آپ جائزہ لیں تو جب ریسکیور کسی ایمرجنسی پر جاتے ہیں تو آگے جو لوگ ہوتے ہیں وہ دکھ غم کی وجہ سے اپنی حواس میں نہیں ہوتے اور اکثر گالی گلوچ بھی کر لیتے ہیں ریسکیو 1122 والوں کے ساتھ اور اگر آپکو غصہ آتا ہے تو آپ تو وہاں پر لڑنے لگیں گے جس سے آپ محکمہ کی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
    آپ نے پروفیشنلزم دیکھنا ہے تو ایک بار ریسکیو آفس ضرور وزٹ کریں یا کسی ایمرجنسی کی صورت میں مشاہدہ کریں۔
    لوگوں کا شدت والا رویہ ہوتا ہے لیکن ریسکیو اہلکار بالکل بھی غصہ نہیں کرتے اور بہترین سروسز فراہم کرتے ہیں۔
    اگر آپ نے ریسکیو ، پولیس فورس یا کسی اور محکمہ میں ملازمت کرنی ہے تو خود کو بالکل اسی طرح پُر امن بنانا پڑے گا۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

کیا آپکو تھر تھراہٹ / دورے محسوس ہوتے ہیں؟

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • یہ سب ظاہر کرتا ہے کہ اپ بیمار ہیں۔
    ظاہر سی بات ہے کہ دورے پڑنا یہ کوئی صحت کی علامت نہیں ہے اور جسم میں کپکپی طاری ہونا تھر تھراہٹ محسوس کرنا ، یہ سب بھی کمزوری یا بیماری کی علامات میں سے ہیں۔
    اپنے آپکو پیپر پاس کرنے کیلئے صحت مند بنائیں۔ اگر آپ صحت مند ہوں گے تو آپ بالکل سچ لکھتے جائیں گے اور پیپر پاس ہو جائے گا۔
    اگر آپ بیمار ہوئے تو نا چاہتے ہوئے بھی آپ بہت سے سوالات اپنی طبیعت اور ذہن کے مطابق حل کر آئیں گے جن کی وجہ سے آپ فیل ہو جائیں گے۔
    اس لئے اس قسم کے فقرات جن میں ظاہر ہو کہ آپ بیمار ہیں اُنکا نفی میں جواب دیں۔
    ہر محکمہ صحت مند امیدواروں کی تعیناتی ہی چاہتا ہے۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

کیا آپکو کبھی کبھی اندھیرے سے ڈر لگتا ہے؟

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • خوف کی مختلف اقسام ہیں۔
    اندھیرے سے ڈرنا نیکٹو فوبیا کہلاتا ہے۔
    پانی کا ڈر ایکوا فوبیا کہلاتا ہے۔
    بلندی کا ڈر ایکرو فوبیا کہلاتا ہے۔
    آگ کا ڈر پائرو فوبیا کہلاتا ہے۔
    ایسے فقرات جس میں ڈر کا لگنا ظاہر ہو رہا ہوتو نفی میں جواب دیں کہ آپکو بالکل بھی ڈر نہیں لگتا ۔
    کیونکہ آپکو بہت سی ایسی جگہوں پر کام کرنا پڑ سکتا ہے جہاں اندھیرا ہو، جہاں پانی ہو، جہاں بلندی زیاہ ہو، آگ لگی ہوئی ہو۔
    اپنے آپکو ایک نارمل اور بہادر انسان ظاہر کریں۔اگر آپ میں ایسا کوئی ڈر ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپکو پیپر میں فیل کر دیا جائے۔

View More Details >>
1 9 10 11 12 13 27