- بان کی مُون
- گولام سرور
- کوفی عنان
- ان میں سے کوئی نہیں
- b
-
گولام سرور مورخہ 25 اکتوبر 2023 سے بطور سیکرٹری جنرل سارک خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
آپ سارک کے 15 ویں سیکرٹری جنرل ہیں۔
آپ کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔
سارک کو 8 دسمبر 1985 کو ڈھاکہ میں قائم کیا گیا۔
سارک میں 8 ممالک شامل ہیں
- زیادہ غیر متفق
- غیر متفق
- متفق
- زیادہ متفق
- b
-
اس فقرہ کے جواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کا اپنے ذہن پر کنٹرول ہے۔اپ کا ذہن وہی سوچتا ہے جو آپ چاہتے ہیں۔آپ کا دماغ بے لگام گھوڑے کی طرح اپنی مرضی سے سوچوں میں کھویا ہوا نہیں رہتا۔آپ ایک منظم شخص ہیں۔
اس فقرہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ اپنے کام پر فوکس رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کوئی بھی کام اُس وقت بہتر سے بہترین ہو جا تا ہے جب اُسے توجہ کے ساتھ کیا جائے۔
ہمیشہ یاد رکھیں ! ایک ناکامی اور کامیابی کے درمیان فرق صرف ایک کمی کا ہوتا ہے اور وہ ہے فوکس / توجہ۔
اگر آپ توجہ سے کام کریں گے تو کامیاب اور اگر توجہ سے کام نہیں کریں گے تو ناکام۔
اپنے کام پر توجہ دینے والے لوگوں کو ہر جگہ پر سراہا جاتا ہے۔سائیکو میٹرک پیپر میں اگر آپ یہ ظاہر کروانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں کہ آپ ایک ذمہ دار اور اپنے کام کو دھیا ن سے کرنے والے ہیں تو آپ آسانی سے پیپر پاس کر لیں گے
- زیادہ غیر متفق
- غیر متفق
- متفق
- زیادہ متفق
- b
-
اس فقرہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ ایک ذمہ دار شخص ہیں اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔اس فقرہ سے آپ کی عادت ظاہر ہوتی ہے کہ آپ دوسروں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی کوشاں رہتےہیں۔
ایسا شخص بالکل بھی جذباتی نہیں ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ ایسا شخص بالکل بھی ایسے خطرات کو دعوت نہیں دیتا جو اُس کیلئے یا دوسروں کیلئے نقصان کا سبب بنیں۔
آپ کا غیر متفق کی صورت میں جواب آپ کی سنجیدہ، سمجھدار اور مثبت شخصیت کی عکاسی کرے گا۔
کیونکہ اگر آپ خطرات مول لیتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی ذات کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی نقصان پہنچائیں گے۔مثال کے طور پر آپ ریسکیو 1122 میں بھرتی ہوتے ہیں تو وہاں پر بالکل بھی آپ کسی کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے
- زیادہ غیر متفق
- معلوم نہیں
- غیر متفق
- زیادہ متفق
- b
-
یہ ایک ایسا فقرہ ہے جس کا جواب آپ متفق میں دیں یا غیر متفق میں دیں ، دونوں طرح سے آپ کے خلاف جائے گا۔
اگر آپ متفق کہیں گے تو اس سے ظاہر ہو گا کہ آپ ڈپریشن کا شکار ہیں اور ڈپریشن کے شکار لوگوں کو کسی بھی محکمہ میں سیلیکٹ نہیں کیا جاتا۔
اگر آپ غیر متفق لکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ تناؤ کا شکار ضرور ہوتے ہیں لیکن آپ کو پسینہ وغیرہ نہیں آتا اور یہ بھی آپ کے خلاف جائے گا کیونکہ ڈپریشن / تناؤ ثابت تو ہوگیا ہے۔
آپ کو سابقہ فقرہ میں بتایا گیا تھا کہ "نہیں معلوم" کو آپ نے ہرگز منتخب نہیں کرنا لیکن یہاں پر نہیں معلوم کو ہی منتخب کریں گے۔اس کا مطلب یہ ہو گا کہ آپ کبھی ڈپریشن / تناؤ میں گئے ہی نہیں کہ آپ کو ان علامات کا سامنا کرنا پڑے۔زیادہ کرنا پڑے یا تھوڑا کرنا پڑے ، یہ تو بعد کی بات ہے
- زیادہ غیر متفق
- غیر متفق
- متفق
- زیادہ متفق
- c
-
اس فقرہ کے جواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ غیر ضروری معاملات سے دور رہتے ہیں۔اپنے کام سے کام رکھنا ایک مثبت رویہ ہوتا ہے۔معاشرے میں بہت کم لوگ پائے جاتے ہیں جو کام سے کام رکھتے ہیں اور ایسے لوگ آپ کو کامیاب بھی نظر آئیں گے۔
اس فقرہ سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کا ذہن آپ کے کنٹرول میں ہے اور آپ جانتے ہیں کہ کونسے معاملات بہتر ہیں اور کونسے معاملات حالات کو خراب کر دیں گے۔
یہ ایک سمجھدار، مستقل مزاج شخص کی نشانی ہے۔
اس فقرہ کے جواب میں اگر آپ زیادہ متفق کو منتخب کریں گے تو یہ آپ کے خلاف جا سکتا ہے، سائیکالوجسٹ اس کا مطلب یہ بھی لے سکتا ہے کہ آپ ہر طرح کے حالات اور چیلجز سے گریز کرتے ہیں اور یہ آپ کے خلاف جائے گا۔
اس فقرہ کا جواب اگر آپ غیر متفق دیں گے تو اس سے ظاہر ہو گا کہ آپ غیر ضروری معاملات میں بھی دخل اندازی کرتے ہیں اور یہ بھی ایک منفی پہلو ہے
- زیادہ غیر متفق
- غیر متفق
- متفق
- زیادہ متفق
- b
-
آپ کے جواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ اپنے خیالات پر قابورکھنے والے انسان ہیں۔آپ منفی سوچوں میں زیادہ نہیں اُلجھتے اور اپنے جذبات کو قابو میں رکھتے ہیں۔
ذہن میں خیالات کا بے لگام ہو جانا ، یہ شخصیت کا منفی پہلو ہوتا ہے۔
آپ نے سرکاری نوکری کرتے ہوئے مختلف پیچیدہ معاملات کو حل کر نا ہے ، اگر آپ اپنے خیالات کو ہی قابو میں نہیں رکھ سکتے تو آپ مختلف معاملات کا حل کیسے نکالیں گے کیونکہ مسائل کا حل ہمیشہ وہ لوگ نکالتے ہیں جواپنی سوچ کو مثبت سمت میں استمعال کرتے ہیں۔
یہاں پر ذہن میں رکھ لیں ، آپ نے کسی بھی سوال کے جواب میں "نہیں معلوم" کو منتخب نہیں کرنا ۔اگر آپ ایسا "نہیں معلوم" والا جواب دیں گے تو اس سے ظاہر ہو گا کہ آپ کے اندر فیصلہ کرنے کی طاقت ہی موجود نہیں ہے، آپ کے اندر خود اعتمادی ہی نہیں ہے اور جو شخص فیصلہ کرنے کی طاقت یا حوصلہ نہ رکھتا ہو ، وہ بُری طرح سے زندگی میں ناکام ہوتا ہے۔ایسی سوچ کے لوگوں کو کوئی بھی محکمہ سیلیکٹ نہیں کرتا
- زیادہ غیر متفق
- غیر متفق
- متفق
- زیادہ متفق
- b
-
اس فقرہ کے جواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ بھروسے کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔خود بھی دوسروں پر بھروسہ کرتے ہیں اور دوسرے لوگ بھی آپ پر بھروسہ کرتے ہیں۔
بھروسہ کرنا ایک مثبت شخصیت کی نشانی ہے۔ہمیشہ یاد رکھیں ، جہاں پر بھی ٹیم ورک کامیاب ہو گا، آپ کو وہاں پر بھروسے کا عنصر بہت زیادہ ملے گا ۔
جہاں جہاں آپ کو لوگ ناکام نظر آئیں گے وہاں وہاں آپ کو غیر یقینی اور شک جیسی وجوہات نظر آئیں گی۔
کسی بھی کاروبار، سماجی یا معاشرتی زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے بھروسہ کرنا پڑتا ہے، اب یہ آپ کی خصوصیت ہے کہ آپ کس طرح سے قابل بھروسہ لوگوں کا انتخاب کرتے ہیں
- زیادہ غیر متفق
- غیر متفق
- متفق
- زیادہ متفق
- b
-
آپ کے جواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ اپنی زندگی سے مطمئن ہیں ۔جو انسان اپنی زندگی سے مطمئن ہوتا ہے وہ ایک غیر مطمئن شخص کی نسبت زیادہ بہتر فیصلے کر سکتا ہے اور زندگی میں زیادہ تیزی سے ترقی کرتا ہے۔
ایسے لوگ سماجی طور پر بہت زیادہ تعلقات رکھنے والے ہوتے ہیں ۔دوسروں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور خود کو کبھی تنہا محسوس نہیں کرتے۔
ایسے لوگ پبلک ڈیلنگ میں بھی دوسرے لوگوں سے بہتر ہوتے ہیں۔ریسکیو 1122 یا کسی بھی سرکاری محکمہ میں آپ نے 90 فیصد پبلک ڈیلنگ ہی کرنا ہوتی ہے۔اگر آپ میں یہ خصوصیت ہے تو آپ آسانی سے کسی بھی محکمہ کا حصہ بن سکتے ہیں
- زیادہ غیر متفق
- غیر متفق
- متفق
- زیادہ متفق
- a
-
اس فقرہ کا جواب یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ ایک پُرامن، تحمل مزاج اور خوش اخلاق انسان ہیں۔آپ تعلقات کواہمیت دیتے ہیں اور لڑائی جھگڑے سے نفرت کرتے ہیں ، لڑائی جھگڑے سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔
ایسا شخص اختلافات کو قبول کرتا ہے کیونکہ اختلاف رائے ہی انسان کے دلائل اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو مزید بمستحکم بنا تی ہے۔ایسا شخص بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیتا ہے۔ایسے لوگ بہترین لیڈر ہوتے ہیں اور ٹیم ورک میں بہترین طریقے سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہیں۔
ریسکیو 1122 اور اِس طرح کے دوسری فورسز میں ٹیم ورک کی صورت میں کام کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔
اگر آپ میں ایسی خصوصیات موجود ہیں تو آپ سائیکو میٹرک پیپر کوآسانی سے پاس کر جائیں گے
- زیادہ غیر متفق
- غیر متفق
- متفق
- زیادہ متفق
- c
-
یہ جواب اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کو اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہے۔آپ جانتے ہیں کہ آپ کے اندر منفرد خصوصیات موجود ہیں چاہے لوگ اعتراف کریں یا نہ کریں۔
ایسا احساس خود اعتمادی کی علامت ہے۔
ایسے افراد عمو ماً خود اعتماد ہوتے ہیں۔اپنی منزل پر یقین رکھتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کو بھی منوا لیتے ہیں۔
اس فقرہ کے جواب میں اگر کوئی شخص زیادہ متفق کو منتخب کرتا ہے تو اس سے ظاہر ہو گا کہ وہ خود پسندی اور احساسِ برتری جیسی منفی علامات کا شکار ہے۔
اس فقرہ کا جواب غیر متفق کی صورت میں دینے سے خود اعتمادی کی کمی ظاہر ہو سکتی ہے۔
کسی بھی محکمہ میں ہمیشہ خود اعتماد لوگوں کو پسند کیا جاتا ہے اور منتخب کیا جانے پر زور دیا جاتا ہے