- مرکب تام
- سابقی مرکب
- لاحقی مرکب
- اضافت
- a
-
بندہ پرور ایک فارسی زبان کا مذکر لفظ ہے جس کا اردو میں معنی ہے بندہ نواز (بندوں پر مہربانی کرنے والا)۔
مرکب تام دو یا دو سے زیادہ بامعنی الفاظ کا ایسا مجموعہ ہے جس سے کہنے والے کا مطلب پورا ہو جائے اور سُننے والے کی سمجھ میں بھی آجائے۔
مرکب تام کو کلام تام بھی کہا جاتا ہے۔
میر تقی میر کے صاحب زادے کلُو بھی شاعر تھے۔وہ کیا تخلص لکھتے تھے؟
- ذہین
- ثاقب
- اُمید
- عرش
- d
-
میر تقی میر کے بیٹے کا نام میر حسن عسکری تھا۔جنہیں پیار سے میر کلُو کہا جاتا تھا۔
آپ میر تقی میر کی دوسری بیوی کی اولاد میں سے ہیں۔
آپ کے مشہور دیوان میں ‘دیوان عرش’ شامل ہے جو 1875 میں شائع ہوا۔
میر تقی میر کی ایک بیٹی بھی شاعرہ تھیں جن کا تخلص ‘ بیگم ‘ تھا۔
درست جملے کا انتخاب کریں۔
- میں نے اس کو تھپڑ مارا۔
- میں نے اسے تھپر مارا۔
- میں نے اس کو تھپڑ مارا۔
- میں نے اس کے تھپڑ مارا۔
- b
علی اور اسلم، زینت اور زینب، پہاڑ اور گلہری، قواعد کی رُو سے کون سے مرکبات ہیں؟
- مرکب ناقص
- مرکب تام
- مرکب توصیفی
- مرکب مترادف
- a
-
مرکب ناقص کو کلام ناقص بھی کہا جاتا ہے۔
مرکب ناقص کی 9 اقسام ہیں جن میں سے ایک قسم اوپر فقرہ میں دی گئی ہے۔
سوال میں موجود مثالیں مرکب ناقص کی قسم مرکب عطفی سے تعلق رکھتی ہیں۔
پوکے مون کی دُنیا، کے خالق کون ہیں؟
- انتظار حسین
- مشرف عالم ذوق
- حسن منظر
- ڈاکٹر احسن فاروقی
- b
-
آپ ایک بھارتی اردو ادب کے بہترین لکھاری تھے۔
آپ نے اپنا پہلا افسانہ ‘کہکشاں’ تیرہ برس کی عمر میں لکھا۔
آپ کا شمار بھارت کے صفِ اول کے ناول نگاروں میں ہوتا تھا۔
مشرف عالم ذوقی 1962 میں بہار، انڈیا میں پیدا ہُوئے اور 2021 میں دہلی، انڈیا میں وفات پائی۔
لال محمد کو ‘لالی’ اور ریحان کو ‘ پپو’ کہنا ، قواعد کی رُو سے کیا کہلاتا ہے؟
- خطاب
- عُرفیت
- لقب
- اسم ذات
- b
-
اسم علم کی 5 اقسام ہیں جن میں سے ایک عرفیت ہے۔
وہ نام جو اصل نام کی جگہ محبت یا حقارت کی وجہ سے مشہور ہو جائے ، اُسے عرُف یا عُرفیت کہا جاتا ہے۔
فیض کے پہلے شعری مجموعہ کا کیا نام ہے؟
- دست نہ سنگ
- سر وادی ِ سینا
- میرے دل میرے مسافر
- نقشِ فریادی
- d
-
فیض احمدفیض ک پہلا شعری مجموعہ مکتبہ لاہور نے 1941 میں شائع کیا۔
فیض احمد فیض کے کُل شعری مجموعوں کی تعداد سات ہے۔
آپ ایک فوجی افسر تھے۔آپ نے بطور لیفٹیننٹ کرنل خدمات سرانجام دیں۔
آپ 1911 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 1984 میں لاہور میں وفات پائی۔
علامہ محمد اقبال کو کیا خطاب دیا گیا؟
- سر
- شمس العلماء
- خان بہادر
- نواب
- a
-
جنوری 1923میں علامہ محمد اقبال کو سر کا خطاب دیا گیا۔
جب علامہ محمد اقبال کو برطانیہ کی طرف سے ‘سر’ کا خطاب دیا جانے لگا تو علامہ محمد اقبال نے مطالبہ کیا کہ اِن کی اُستاد میر حسن کو بھی شمس العلماء کا خطاب دیا جائے وگرنہ وہ ‘سر ‘ کا خطاب قبول نہیں کریں گے۔
لفظ ‘عندلیب’ کی جمع کیا ہے؟
- عندال
- عنابیں
- عنادل
- عندلائب
- c
-
عندلیب ایک عربی زبان کا لفظ ہے جس کا اردو میں معنی ہے ‘بلبل’۔
فرنگ کی رگِ جان پنجہ یہود میں ہے۔یہ مصرعہ کس شاعر کا ہے؟
- مومن
- اقبال
- غالب
- میر
- b
-
علامہ محمد اقبال کی کتاب ضرب کلیم میں ایک نظم ہے جس کا نام ‘فلسطینی عرب سے’ ہے۔یہ مصرعہ اُس نظم سے لیا گیا ہے۔
ضربِ کلیم علامہ محمد اقبال کی اردو میں لکھی گئی تصنیف ہے جسے علامہ محمد اقبال نےپہلی بار 1936 میں شائع کروایا۔