- محسن نقوی
- نجم سیٹھی
- احسان مانی
- جہانگیرخانزادہ
- a
-
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو 1949 میں قائم کیا گیا۔
سید محسن رضانقوی 6 فروری 2024 سے بطور چیئرمین پی سی بی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
آپ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37 ویں چیئرمین ہیں۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی مدت ملازمت کا دورانیہ 3 سال ہوتا ہے۔
بین الاقوامی شفافیت انڈیکس 2022 میں پاکستان 180 میں سے ۔۔۔۔نمبر پر ہے۔
- 100 ویں
- 140 ویں
- 150 ویں
- ان میں سے کوئی نہیں
- b
-
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (ٹی آئی) ایک ایسا ادارہ ہے جو پُوری دُنیا کے ممالک پر نظر رکھتا ہے کہ کہ کونسے ملک میں کتنی کرپشن ہو رہی ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل ہر سال ایک لسٹ جاری کرتا ہے جس میں بتایا جاتا ہےکہ کونسا ملک شفافیت میں کنتے نمبر پر ہے۔
پاکستان بین الاقوامی شفافیت انڈیکس میں سابقہ سالوں میں درج ذیل نمبرو ں پر آرہا ہے۔
2018 117
2019 120
2020 124
2021 140
2022 140
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا چیئر مین کب مقرر کیا گیا؟
- جنوری 2024
- مارچ 2024
- اپریل 2024
- ان میں سے کوئی نہیں
- b
-
لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نیب کے 16 ویں چیئرمین ہیں۔
نیب مخفف ہے نیشنل اکاؤنٹ ایبلٹی بیورو کا مخفف ہے۔
نیب کو 1999 میں قائم کیا گیا۔
گلگت بلتستان میں موجودہ قائد حزب اختلاف (اپوزیشن لیڈر) کون ہے؟
- حاجی جہانزیب
- محمد کاظم میثم
- کیپٹن (ر) محمد شفیع
- کیپٹن (ر) سکندر علی
- b
-
محمد کاظم میثم مورخہ 19 جولائی 2023 سے قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
آپ گلگت بلتستان اسمبلی کے 5ویں اپوزیشن لیڈر ہیں۔
آپ کا تعلق مجلس وحدت المسلمین سے ہے۔
ڈاؤننگ سٹریٹ 10 کہاں واقع ہے؟
- لندن
- پیرس
- نیو یارک
- ماسکو
- a
-
ڈاؤننگ سٹریٹ 10 یُونائیٹڈ کنگڈم (یُو کے ) کے وزیر اعظم کی رہائش اور دفتر ہے۔
یہ تین سو سال پرانی عمارت ہے اور اس میں 100 کمرے ہیں۔
تھرڈ فلو ر پر وزیر اعظم کی رہائش ہے جبکہ بقیہ کمرہ جات دفتری کاموں کیلئے استمعال ہوتے ہیں۔
دُنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈا کونسا ہے؟
- خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ
- نیو یارک انٹرنیشنل ایئر پورٹ
- کنگ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ
- ان میں سے کوئی نہیں
- c
-
کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سعودی عرب میں واقع ہے۔
کنگ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ رقبہ کے لحاظ سے دُنیا کا سب سے بڑا ایئر پورٹ ہے۔
کنگ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا کُل رقبہ 300 مربع میل ہے جو کہ ہمسایہ ملک بحرین سے بھی زیادہ رقبہ ہے۔
سب سے زیادہ کاریں کس ملک میں تیار ہوتی ہیں؟
- کوریا
- چین
- جاپان
- جرمنی
- b
-
پوری دُنیامیں اس وقت جتنی کاریں بنائی جا رہی ہیں اُن کا تقریبا 30 فیصد چین میں تیار ہو رہا ہے۔
یورپ کا سب سے بڑا پہاڑی سلسلہ کونسا ہے؟
- الپس
- ماؤنٹ بلانک
- انڈس
- ان میں سے کوئی نہیں
- a
-
الپس پہاڑی سلسلہ کی کُل بُلندی 4808 میٹر ز یا 15776 فٹ ہے۔
الپس پہاڑی سلسلہ 200،000 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔
اس پہاڑی سلسلہ کی کل لمبائی 1200 کلو میٹر اور چوڑائی 250 کلومیٹر ہے۔
دُنیا کا سب سے بڑا سمندر کونسا ہے؟
- بحر ہند
- بحر اوقیانوس
- بحر الکاہل
- بحر احمر
- c
-
بحر اکاہل کو انگریزی میں پیسیفک اوشن کہا جاتا ہے۔
بحر الکاہل دُنیا کا سب سے بڑا اور سب سے گہرا سمندر ہے۔
یہ اتنا بڑا سمندر ہے کہ اس نے زمین کی سطح کا 30 فیصد حصہ ڈھانپ رکھا ہے۔
دُنیا کا سب سے چھوٹا سمندر آرکٹک اوشن ہے۔
دُنیا میں کُل سمندروں کی تعداد 5 ہے۔
قرغزستان کی کرنسی کون سی ہے؟
- والٹو
- لسٹ
- سوم
- ان میں سے کوئی نہیں
- c
-
قرغزستان کی کرنسی قرغزستانی سوم ہے۔
قرغزستان کا سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت بیشکک ہے۔
قرغزستان سینٹرل ایشیا کا ایک لینڈ لاکڈ ملک ہے۔
قرغزستان میں دو آفیشل زبانیں بولی جاتیں ہیں جن میں قرغزی اور رُوسی زبان شامل ہیں۔