- ساتواں حصہ
- آٹھواں حصہ
- نواں حصہ
- دسواں حصہ
- d
-
زرعی زمین کی پیداوار سے بطور زکوۃ دسواں حصہ نکالنا عُشر کہلاتا ہے
زکوۃ ایک اسلامی حکم ہے۔جو ایک سال کے دوران ۔۔۔۔۔۔ فیصد شرح سے دولتپر لاگو ہوتا ہے۔
- 2 فیصد
- 2.5 فیصد
- 3 فیصد
- 3.5 فیصد
- b
-
زکوۃ 2 ہجری کوفرض ہوئی۔
زکوۃ ایک سال میں 2.5 فیصد یا مال کا 40 واں حصہ ہوتی ہے۔
مختلف چیزوں کے اجتماع کو ۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
- مرکب
- حصے
- مجموعہ
- ان میں سے کوئی نہیں
- a
اُمت کی جمع ۔۔۔۔۔۔ ہے۔
- امم
- امام
- امتان
- ان میں سے کوئی نہیں
- a
-
اُمت عربی زبان کا ایک مونث لفظ ہے۔
اُمت کے معنی ہیں برادری، گروہ، ملت اور ہم مذہب وغیرہ۔
محاورہ ، کام تمام کر دیا ، کا معنی ۔۔۔۔۔۔ ہے۔
- کام شروع کرنا
- کام درمیان میں چھوڑ دینا
- کام کو انجام تک پہنچانا
- ان میں سے کوئی نہیں
- c
-
محاورہ ، کام تمام کر دینا کا مطلب کام کو انجام تک پہنچا دینا، ختم کرنا، مار دینا، پُورا کرنا وغیرہ شامل ہیں۔
انسولین ۔۔۔۔۔ کیلئےمفید ہوتی ہے۔
- کینسر
- فالج
- لقوہ
- ذیابیطس
- d
-
انسولین ایک ہارمون ہے۔
انسولین انسانی جسم میں لبلبہ سے خارج ہوتا ہے جو خون میں شامل ہو جاتا ہے۔
انسولین خون میں موجود شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے۔
انسانی جسم میں ۔۔۔۔۔ انسولین پیدا کرتا ہے۔
- لبلبہ
- جگر
- دل
- گردے
- a
-
لبلبہ کو انگریزی میں پینکریاز کہتے ہیں۔
انسولین خون میں شوگر لیول کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ خون سے پوٹاشیم کی مقدار بھی کم کر دیتی ہے۔
معنی کے لحاظ سے اسم کی ۔۔۔۔۔ اقسام ہیں۔
- ایک
- دو
- تین
- چار
- b
-
معنی کے لحاظ سے اسم کی دو اقسام ہیں جن میں اسم نکرہ اور اسم معرفہ شامل ہیں۔
بناوٹ کے لحاظ سے اسم کی تین اقسام ہیں جن میں اسم جامد، اسم مصدر اور اسم مشتق شامل ہیں۔
جنس کے لحاظ سے اسم کی دواقسام ہیں جن میں مذکر اور مونث شامل ہیں۔
تعداد کے لحاظ سے اسم کی دو اقسام ہیں جن میں واحد اور جمع شامل ہیں۔
مکہ ۔۔۔۔ ہجری فتح ہوا۔
- سات ہجری
- آٹھ ہجری
- نو ہجری
- دس ہجری
- b
اسلام کے ۔۔۔۔۔ ارکان ہیں۔
- 3
- 4
- 5
- 6
- c
-
ارکانِ اسلام کی تعداد پانچ ہے جس میں شہادت، صلوۃ، زکوۃ، روزہ اور حج شامل ہیں۔