Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

کیا آپ کچھ لمحات کیلئے اپنا ذہنی توازن برقرار نہیں رکھ سکتے اور جلد غصے میں آ جاتےہیں؟

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • ایسا بالکل بھی نہیں ہونا چاہئے ۔
    اگر آپکو غصہ آتا ہے تو آپ اپنے فرائض بہتر طریقے سے سرانجام نہیں دے سکیں گے۔
    ریسکیو 1122 محکمہ میں اگر آپ جائزہ لیں تو جب ریسکیور کسی ایمرجنسی پر جاتے ہیں تو آگے جو لوگ ہوتے ہیں وہ دکھ غم کی وجہ سے اپنی حواس میں نہیں ہوتے اور اکثر گالی گلوچ بھی کر لیتے ہیں ریسکیو 1122 والوں کے ساتھ اور اگر آپکو غصہ آتا ہے تو آپ تو وہاں پر لڑنے لگیں گے جس سے آپ محکمہ کی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
    آپ نے پروفیشنلزم دیکھنا ہے تو ایک بار ریسکیو آفس ضرور وزٹ کریں یا کسی ایمرجنسی کی صورت میں مشاہدہ کریں۔
    لوگوں کا شدت والا رویہ ہوتا ہے لیکن ریسکیو اہلکار بالکل بھی غصہ نہیں کرتے اور بہترین سروسز فراہم کرتے ہیں۔
    اگر آپ نے ریسکیو ، پولیس فورس یا کسی اور محکمہ میں ملازمت کرنی ہے تو خود کو بالکل اسی طرح پُر امن بنانا پڑے گا۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

کیا آپکو تھر تھراہٹ / دورے محسوس ہوتے ہیں؟

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • یہ سب ظاہر کرتا ہے کہ اپ بیمار ہیں۔
    ظاہر سی بات ہے کہ دورے پڑنا یہ کوئی صحت کی علامت نہیں ہے اور جسم میں کپکپی طاری ہونا تھر تھراہٹ محسوس کرنا ، یہ سب بھی کمزوری یا بیماری کی علامات میں سے ہیں۔
    اپنے آپکو پیپر پاس کرنے کیلئے صحت مند بنائیں۔ اگر آپ صحت مند ہوں گے تو آپ بالکل سچ لکھتے جائیں گے اور پیپر پاس ہو جائے گا۔
    اگر آپ بیمار ہوئے تو نا چاہتے ہوئے بھی آپ بہت سے سوالات اپنی طبیعت اور ذہن کے مطابق حل کر آئیں گے جن کی وجہ سے آپ فیل ہو جائیں گے۔
    اس لئے اس قسم کے فقرات جن میں ظاہر ہو کہ آپ بیمار ہیں اُنکا نفی میں جواب دیں۔
    ہر محکمہ صحت مند امیدواروں کی تعیناتی ہی چاہتا ہے۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

کیا آپکو کبھی کبھی اندھیرے سے ڈر لگتا ہے؟

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • خوف کی مختلف اقسام ہیں۔
    اندھیرے سے ڈرنا نیکٹو فوبیا کہلاتا ہے۔
    پانی کا ڈر ایکوا فوبیا کہلاتا ہے۔
    بلندی کا ڈر ایکرو فوبیا کہلاتا ہے۔
    آگ کا ڈر پائرو فوبیا کہلاتا ہے۔
    ایسے فقرات جس میں ڈر کا لگنا ظاہر ہو رہا ہوتو نفی میں جواب دیں کہ آپکو بالکل بھی ڈر نہیں لگتا ۔
    کیونکہ آپکو بہت سی ایسی جگہوں پر کام کرنا پڑ سکتا ہے جہاں اندھیرا ہو، جہاں پانی ہو، جہاں بلندی زیاہ ہو، آگ لگی ہوئی ہو۔
    اپنے آپکو ایک نارمل اور بہادر انسان ظاہر کریں۔اگر آپ میں ایسا کوئی ڈر ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپکو پیپر میں فیل کر دیا جائے۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

کیا آپ بے خوابی کا شکار رہتے ہیں؟

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • بے خوابی کا شکار رہنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپکو نفسیاتی طور پر کوئی نہ کوئی مسئلہ لاحق ہے۔
    اسلئے اگر آپ میں واقعی کو ئی ایسا مسئلہ ہے تو فوری کسی ماہر نفسیات سے رابطہ کریں۔
    اور پیپر کو پاس کرنے کیلئے اپنے مسائل کو پیپر میں ظاہر مت کریں ۔ اگر ایگزامنر اس بات کو محسوس کر لیتا ہے کہ آپکو بے خوابی کا مسئلہ ہے تو زیادہ چانسز ہیں کہ آپکو ملازمت کیلئے نااہل کر دیا جائے۔
    اس لئے اس قسم کے سوالات کا جواب نفی میں دیں اور اپنے آپکو ایک نامل انسان ظاہر کریں۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

کیا آپ اپنے آپکو پُر اعتماد کہیں گے؟

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • a
  • جی ہاں !
    بالکل کہنا بھی چاہیئے۔ انسان کے اندر اعتماد ہونا بہت ضروری ہے۔ اور جو بات آپ کریں وہ اعتماد کے ساتھ کریں اور اگر آپکو اسکے درست ہونے کا یقین ہے تو اس پر ڈٹ جائیں۔
    ایسا نہ ہو کہ آپ ایک بات کریں اور وہ ٹھیک بھی ہو لیکن آپ میں اتنا اعتماد نہ ہو کہ اسے پورے وثوق کے ساتھ بیان کر سکیں یا اسکی گارنٹی دے سکیں۔
    اپنے آپ پر اعتماد ہونا ایک ایسی خوبی ہے جس کی بناء پر آپ پوری دنیا کو فتح کر سکتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس خوش فہمی میں کبھی بھی مت رہیے گا کہ صرف ایک آپ ہی ہیں جو پُر اعتماد ہیں۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

کیا آپ کے پٹھوں یا جسم میں تکلیف کی شکایت رہتی ہے؟

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • ہر محکمہ چاہتا ہے کہ وہ جتنے بھی امیدواروں کو ملازمت دے وہ جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست ہونے چاہیئں۔اگر آپکے پٹھوں یا جسم میں درد، تکلیف رہتی ہے تو اسکا مطلب ہے کہ آپ جسمانی طور پر آپ ایک مضبوط انسان نہیں ہیں ۔
    کسی بھی ملازمت کیلئے ضروری ہے کہ آپ جسمانی اور ذہنی دونوں طرح سے بالکل صحت مند ہوں۔
    اس لئے روزانہ ورزش کو اپنا معمول بنائیں تاکہ آپ ہر لحاظ سے ایک صحت مند انسان نظر آئیں۔
    اور اس قسم کے فقرات سے غیر متفق رہیں جن میں آپکی قسم بھی قسم کی کمزوری ظاہر کی جارہی ہو۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

کیا آپ کسی بھی ملاقات یا کام کیلئے دیر سے پہنچتے ہیں؟

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • وقت کی پابندی کرنا ایک بہت اہم نقطہ ہے۔ اگر آپ وقت کی پابندی نہیں کرتے تو آپ کو کسی بھی محکمہ ہی نہیں بلکہ گھریلو، معاشرتی اور عملی زندگی میں بھی بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
    اگر آپ ملازمت کیلئے کوشش کر رہے ہیں اور آجر، محکمہ یا کمپنی کو اندازہ ہو جاتا ہے کہ آپ ہر کام دیر سے کرتے ہیں تو آپکو فوری طور پر نا اہل کر دیا جا سکتا ہے کیونکہ وقت کی پابندی نہ کرنے سے آپ محکمہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
    اگر آپ پولیس فور س میں جانا چاہتے ہیں تو وہاں پر تو مجرم کو پکڑنے کیلئے فوری پہنچنا ہوتا ہے اگر آپ نے دیر کر دی تو عوام کے نقصان کے ساتھ ساتھ محکمہ کی ساکھ بھی متاثر ہو گی۔
    اور اگر ریسکیو 1122 میں ملازمت کیلئے کوشش کر رہے ہیں تو وہاں پر تو ریسکیو 1122 میں تو جائے حادثہ پر پہنچنے کا وقت ہی 7 منٹ ہوتا ہے اور اگر آپ دیر کرتے ہیں تو کسی کی جان بھی جا سکتی ہے۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

کیا آپ ایک مضطرب انسان ہیں؟

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • d
  • ایسے سوالات کا جواب نفی میں دیں کیونکہ ایسے سولات آپکی شخصیت کے خلاف جا سکتے ہیں۔ جو لوگ بے چین رہتے ہیں انہیں گھریلو طور پر یا کسی بھی اور سائیڈ سے کوئی پریشانی ہو سکتی ہے۔
    بعض لوگوں پریشانی نہ بھی ہو تب بھی پریشان اور بے چین ہی رہتے ہیں۔
    دونوں صورتیں ٹھیک نہیں ہیں۔ اگر آپ میں ایسے مسائل ہیں تو اپنے آپکو نارمل کریں۔
    اگر انٹرویو لینے والوں نے آپکی بے چینی وغیرہ نوٹ کر لی تو ملازمت حاصل کرنا آپکے لئے مشکل ہو جائے گا۔
    اس لئے اپنے آپکو ایک پرسکون انسان بنائیں اور ظاہر کریں۔
    تا کہ ملازمت کے ساتھ ساتھ عام زندگی میں بھی آپ بہت سی پریشانیوں سے بچ سکیں۔

View More Details >>
Psychometric MCQs PTS Past Papers Rescue 1122 Special Security Unit (SSU)

کیا آپ اُ س کام کو پسند کرتے ہیں جس میں زیادہ توجہ دینی پڑے ؟

  • Agree
  • Disagree
  • Strongly Agree
  • Strongly Disagree
  • c
  • اکثر لوگ محنت طلب کام سے بھاگتے ہیں۔جو کہ ایک اچھی عادت نہیں ہے۔
    جو لوگ محنت طلب کام کو کرنے میں خوشی محسوس کرتےہیں ایسے لوگ عام لوگوں کی نسبت جلدی کامیاب ہوتے ہیں۔
    اگر آپ کے اندر ایسی خوبی / صلاحیت ہے تو آپ کو کسی بھی محکمہ میں دوسرے لوگوں کی نسبت اہمیت زیادہ دی جائے گی۔
    پرائیویٹ آرگنائزیشن میں ایسے محنتی لوگوں کو آرگنائزیشن کا سرمایہ تصور کیا جاتا ہے۔
    اگر آپ محنت طلب یا زیادہ توجہ والا کام کرنا پسند کرتے ہیں تو یہ ایک بہت اچھی عادت ہے جو آپکی کامیابی کا سبب بن سکتی ہے۔

View More Details >>