Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

جلیانوالہ باغ پر کس نے قتل عام کا حکم دیا؟

  • مہاتما گاندھی
  • لارڈ منٹو
  • جنرل ڈائر
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • c
  • مورخہ 13 اپریل 1919 کو سکھ کمیونٹی کو بیساکھی کا تہوار تھا۔سکھ کمیونٹی جلیانوالہ با غ میں بیساکھی کا تہوار منانے کیلئے اکٹھے ہوئے جہاں جنرل ڈائر نے اپنے فوجیوں کو فائرنگ کے احکامات دیئے۔اور اس قتل عام میں تقریبا 1000 کے قریب لوگ زخمی ہوئے / مارے گئے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان کا نام کس نے تجویز کیاَ؟

  • چوہدری رحمت اللہ
  • چوہدری رحمت علی
  • علامہ اقبال
  • سر سید احمد خان
  • b
  • چوہدری رحمت علی نے 1933 میں ایک پمفلٹ ناؤ آر نیور کے نا م سے شائع کیا اور اُس پمفلٹ میں پاکستان کا نام تجویز کیا گیا۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

پاکستان اور افغانستا ن کے درمیان باؤنڈری لائن کو کیا کہتے ہیں؟

  • ڈیورنڈ لائن
  • ایم سی ماہن لائن
  • ریڈ کلف لائن
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • a
  • ڈیورنڈ لائن کی لمبائی 2611 کلومیٹر ہے۔ڈیورنڈ لائن کا معاہدہ 12 نومبر 1893 کو افغانستان کے بادشاہ عبدالرحمن خان اور برطانوی سیکرٹری ڈیورنڈ مورٹیمر کے درمیان طے پایا ۔اس باؤنڈری لائن کا نام بھی برطانوری سیکرٹری ڈیورنڈ مورٹیمر کے نام پر رکھا گیا۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان کا کل رقبہ کتنا ہے؟

  • 881913 مربع کلومیٹر
  • 894256 مربع کلومیٹر
  • 845962 مربع کلومیٹر
  • ان میں سے کوئی نہیں
  • a
  • پاکستان کا سابقہ رقبہ 7،96،096 مربع کلومیٹر تھا۔فاٹا کا خیبر پختونخواہ میں زم ہونے کے بعد پاکستان کا رقبہ بڑھ کر 8،81،913 مربع کلومیٹر ہو گیا ہے۔پاکستان رقبہ کے لحاظ سے دنیا کا 33 واں بڑا ملک ہے۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

آئین پاکستان 1973 کے کس آرٹیکل کے تحت اردو کو پاکستان کی قومی زبان قرار دیا گیا؟

  • 247
  • 249
  • 251
  • 253
  • c
  • آئین پاکستان 1956 اور 1962 میں پاکستان کی دو قومی زبانیں تھیں جن میں اردو اور بنگالی شامل ہیں۔جبکہ پاکستان کے آئین 1973 میں صرف اردو کو پاکستان کی قومی زبان قرار دیا گیا۔

View More Details >>
Interview MCQs Pakistan Studies MCQs

پاکستان میں پہلا مارشل لاء کب نافذ کیا گیا؟

  • 1956
  • 1958
  • 1960
  • 1962
  • b
  • پاکستان میں 1947 سے لیکر 2022 تک کُل 4 مارشل لاء لگا جاچکے ہیں۔پہلا مارشل لاء 7 اکتوبر 1958 کو اسکندر مرزا نے لگایا۔دوسرا مارشل لاء 25 مارچ 1969 کو جنرل یحیی خان نے لگایا۔ تیسرا مارشل لاء 5 جولائی 1977 کو جنرل ضیاء الحق نے لگایا۔
    یہا ں پر نوٹ فرما لیں 12 اکتوبر 1999 کو جنرل پرویز مشرف نے جو لگایا تھا وہ مارشل لاء نہیں تھا وہ ایک ایمرجنسی تھی۔

View More Details >>
General Knowledge MCQs Interview MCQs

پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کتنی بار جیتا؟

  • ایک بار
  • دو بار
  • تین بار
  • چار بار
  • d
  • پاکستان ہاکی ورلڈ کپ 4 بار جیت چکا ہے۔پاکستان نے پہلا ہاکی ورلڈکپ سپین سے 1971 میں جیتا۔پاکستان نے دوسرا ہاکی ورلڈ کپ نیدر لینڈز سے 1978 میں جیتا۔پاکستان نے تیسرا ہاکی ورلڈ کپ 1982 میں جرمنی سے جیتا۔پاکستان نے چوتھا ہاکی ورلڈ کپ دوبارہ نیدر لینڈز سے 1994 میں جیتا۔

View More Details >>